امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر برائے امداد باہمی  جناب امت شاہ نے نئی اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (او سی آئی)پورٹل کا نئی دہلی میں افتتاح کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں بھارت مسلسل یہ کوشش کر رہا ہے کہ او سی آئی کارڈ ہولڈرز کو عالمی معیار کی امیگریشن سہولیات فراہم کی جائیں

نئے انداز سے تیار کردہ او سی آئی پورٹل کو ایک جدید یوزر انٹرفیس کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے، تاکہ بیرون ملک مقیم بھارتی شہریوں کے لیے رجسٹریشن کا عمل آسان اور مؤثر بنایا جا سکے

دنیا بھر میں بھارتی نژاد شہری بڑی تعداد میں آباد ہیں اور ہمیں یہ یقینی بنانا ہے کہ ان کی  بھارت آمد یا یہاں قیام کے دوران انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو

گزشتہ دہائی کے دوران ہونے والی اہم تکنیکی ترقی اور او سی آئی کارڈ ہولڈرز سے موصول ہونے والی آراء کو مدنظر رکھتے ہوئے، نیا او سی آئی پورٹل تیار کیا گیا ہے تاکہ سابقہ مسائل کو دور کیا جا سکے اور صارفین کو بہتر تجربہ فراہم کیا جا سکے

یہ نیا پورٹل  5 ملین سے زائد موجودہ او سی آئی کارڈ ہولڈرز اور نئے صارفین کے لیے بہتر فعالیت، مضبوط سیکورٹی اور صارف دوست تجربہ  فراہم کرے گا

نیااو سی آئی پورٹل موجودہ یو آر ایلhttps://ociservices.gov.in پر دستیاب ہے

Posted On: 19 MAY 2025 6:34PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر برائے امداد باہمی جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں نئے اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (او آئی سی) پورٹل کا افتتاح کیا۔اس موقع پر مرکزی داخلہ سکریٹری، انٹیلی جنس بیورو (آئی  بی) کے ڈائریکٹر اور وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001T0L5.jpg

اس موقع پر مرکزی وزیرداخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم  جناب نریندر مودی کی قیادت میں بھارت  اپنےاو سی آئی کارڈ ہولڈرکو عالمی معیار کی ایمیگریشن سہولت  فراہم  کرنے کی مسلسل کوشش کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپ ڈیٹیڈ یوزر انٹرفیس کے ساتھ تیار شدہ جدید او سی آئی پورٹل لانچ کیا ہے، تاکہ ہمارے بیرون  ملک مقیم  شہریوں کے لیے رجسٹریشن کے عمل کوآسان بنایا جاسکے۔جناب امت شاہ  نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دنیا بھرکے مختلف  ممالک  میں بہت سے ہند نژاد شہری آباد ہیں اور ہمیں یہ یقینی بنانا ہے کہ جب وہ بھارت  کادورہ کریں یا قیام  کریں  تو انہیں کسی طرح کی  پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔نیا پورٹل  5ملین  سے زیادہ موجودہ او سی آئی کارڈ ہولڈرز اور نئے صارفین کو بہتر فعالیت، جدید سیکورٹی اور  صارف دوست  تجربہ  فراہم کرے گا۔نیااو سی آئی پورٹل موجودہ یو آر ایلhttps://ociservices.gov.in پر دستیاب ہے۔
 

اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (او سی آئی)  اسکیم کو شہریت ایکٹ 1955 میں ترمیم کے ذریعے سال 2005 میں متعارف کرایا گیا تھا۔اس اسکیم کے تحت بھارتی نژاد افراد کو اوورسیز سٹیزن آف انڈیا کے طور پر رجسٹریشن کی سہولت دی گئی ہے، بشرطیکہ وہ 26جنوری 1950 کو یا اس کے بعد بھارت کے شہری تھے یا اس تاریخ کو بھارت کے شہری بننے کے اہل تھے۔تاہم ایسے افراد جو خود، یا جن کے والدین، دادا، نانا یا پردادا پاکستان یا بنگلہ دیش کے شہری تھے یا ہیں، وہ اس اسکیم کے اہل نہیں ہیں۔

موجودہ او سی آئی سروسز پورٹل سال 2013میں تیار کیا گیا تھا اور یہ اس وقت دنیا بھر میں 180سے زائد بھارتی مشنز اور 12فارنرز ریجنل رجسٹریشن آفسز (ایف آر اار اوز) میں کام کر رہا ہے، جہاں روزانہ تقریباً 2000 درخواستیں پروسیس کی جاتی ہیں۔گزشتہ دہائی میں ہونے والی اہم تکنیکی ترقی اور او سی آئی کارڈ ہولڈرز سے موصول ہونے والے مشوروں کو مدنظر رکھتے ہوئے، نیا اور جدید او سی آئی پورٹل تیار کیا گیا ہے تاکہ پہلے سے موجود خامیوں کو دور کیا جا سکے اور صارفین کو بہتر سہولت اور تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002DE6Q.jpg

نیا او سی آئی پورٹل کئی صارف دوست خصوصیات متعارف کراتا ہے ، جن میں درج ذیل  شامل ہیں:

صارف کے سائن اپ اور رجسٹریشن مینو کی علیحدہ  سہولت،
رجسٹریشن فارم میں صارف پروفائل کی تفصیلات کو خودکار طریقے سے پُر کرنے کی سہولت ،
ڈیش بورڈ پر مکمل اور جزوئی طور پر بھری ہوئی درخواستیں نظر آتی ہیں ،
ایف آر آر او زمیں فائل کرنے والوں کے لیے مربوط آن لائن ادائیگی کا گیٹ وے ،
درخواست کے تمام مراحل میں بغیر کسی رکاوٹ کے نیویگیشن ،
درخواست کی قسم کی بنیاد پر اپ لوڈ کرنے کے لیے مطلوبہ دستاویزات کی درجہ بندی ،
جمع کرانے سے پہلے کسی بھی مرحلے پر درخواست گزار کے لیے ایڈیٹنگ کا  متبادل ،
پورٹل میں مربوط عمومی سوالات (ایف اے کیو)،
درخواست گزار کو  درخواست حتمی طورپر جمع کرانے سے پہلے معلومات کی تصدیق کرنے کی یاد دہانی کرانا ،
منتخب درخواست کی قسم کی بنیاد پر اہلیت کے معیار اور مطلوبہ دستاویزات نظر آنے کی سہولت،
درخواست گزار کی تصاویر اور دستخط اپ لوڈ کرنے کے لیے اِن بلٹ امیج کراپنگ ٹول ۔

تکنیکی خصوصیات:
1.انفراسٹرکچر کی جدید کاری
    ایک سے زیادہ ویب سرورز کے ساتھ اعلیٰ دستیابی اور تازہ ترین آپریٹنگ سسٹم پر لوڈ بیلنسر یعنی ریڈ ہیٹ 9 ۔

2 .سافٹ ویئر اور پلیٹ فارم اپ گریڈس

فریم ورک اپ ڈیٹس: ملٹی ڈیوائس مطابقت کے لئے جے ڈی کے ، اسٹرٹس 2.5.30 اور بوٹسٹریپ 5.3.0 کے تازہ ترین ورژن میں منتقلی

3 .بہتر حفاظتی پروٹوکول
ایس ایس ایل/ ٹی ایل ایس  انکرپشن : ڈیٹا کی رازداری اور تحفظ کو یقینی بنانا
باقاعدگی سے دخل اندازیوں  کی جانچ اور پیچ مینجمنٹ

4 .پروسیس آٹومیشن  کاانضمام
پروسیس آٹومیشن: بیکینڈ آپریشنز اور ورک فلوز کو ہموار کرنا

5 .ڈیٹا مینجمنٹ
ڈیٹا کو ذخیرہ  کرنے اور رسائی کو مرکزیت دینا اور بہتر بنانا

 

6 .صارف کے تجربے(یو ایکس) میں بہتری

ذمہ داری  کے ساتھ ویب ڈیزائن:  تمام آلات کے مطابق
تیز رفتار لوڈ ٹائمز اور موبائل آپٹیمائزیشن

7 .سائبر سیکورٹی میں اضافہ
کثیر جہتی  تصدیق  کا عمل (ایم ایف اے )
سرور ہارڈننگ اور تازہ ترین اے وی انضمام

************

ش ح۔ م ش  ۔ اش ق  

 (U: 910)


(Release ID: 2129732)