وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے نیرچ چوپڑا کو ان کی ذاتی بہترین تھرو کے لیے مبارکباد دی

Posted On: 17 MAY 2025 9:10AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دوحہ ڈائمنڈ لیگ 2025 میں 90 میٹر کے نشان سے تجاوز کرنے اور اپنی ذاتی بہترین تھرو کی حصولیابی کے لیے نیرج چوپڑا کو مبارکباد دی۔ جناب مودی نے کہا، ’’یہ ان کی انتھک لگن، نظم و ضبط اور جذبے کا نتیجہ ہے۔‘‘

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا؛

’’ایک شاندار کارنامہ! دوحہ ڈائمنڈ لیگ 2025 میں 90 میٹر کے نشان سے تجاوز کرنے اور اپنی ذاتی بہترین تھرو کی حصولیابی کے لیے نیرج چوپڑا کو مبارکباد۔ یہ ان کی انتھک لگن، نظم و ضبط اور جذبے کا نتیجہ ہے۔ بھارت مسرور ہے اور احساسِ فخر سے سرشار ہے۔‘‘

@Neeraj_chopra1

 

**********

 (ش ح –ا ب ن- ت ع)

U.No:856


(Release ID: 2129273)