وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے سی بی ایس ای کے بارہویں اور دسویں جماعت کے امتحانات پاس کرنے والے تمام طلباء کو مبارکباد پیش کی
ایک امتحان سے کبھی آپ کی اہلیت کا اندازہ نہیں لگ سکتا۔ آپ کا سفر بہت بڑا ہے اور آپ کی صلاحیت مارک شیٹ سے کہیں آگے ہے: وزیر اعظم
Posted On:
13 MAY 2025 2:36PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سی بی ایس ای کے بارہویں اور دسویں جماعت کے امتحانات میں کامیاب ہونے والے تمام طلباء کو مبارکباد دی۔ جناب مودی نے مزید کہا، ‘‘یہ آپ کے عزم، نظم و ضبط اور محنت کا نتیجہ ہے۔ آج کا دن والدین، اساتذہ اور دیگر تمام لوگوں کے کردار کو تسلیم کرنے کا بھی ہے جنہوں نے اس حصولیابی میں اپنا تعاون دیا ہے’’۔
وزیر اعظم جناب مودی نے کہا، ‘‘وہ لوگ جو اپنے امتحانات کے نمبروں پر تھوڑا سا مایوس محسوس کرتے ہیں، میں ان سے کہنا چاہتا ہوں: ایک امتحان سےکبھی بھی آپ کی اہلیت کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا ہے۔ آپ کا سفر بہت بڑا ہے اور آپ کی صلاحیتیں مارک شیٹ سے بہت آگے ہیں۔ پراعتماد رہیں، متجسس رہیں کیونکہ بڑی چیزیں آپ کی راہ میں آنے والی ہیں’’۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا؛
پیارے #ایگزام واریئرس،
سی بی ایس ای بارہویں اور دسویں جماعت کے امتحانات پاس کرنے والے ہر ایک کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد! یہ آپ کے عزم، نظم و ضبط اور محنت کا نتیجہ ہے۔ آج کا دن والدین، اساتذہ اور ان تمام لوگوں کے کردار کو تسلیم کرنے کا بھی ہے جنہوں نے اس حصولیابی میں اپنا تعاون دیا ہے۔
امتحانی واریئرز کو آنے والے تمام مواقع میں شاندار کامیابی کے لیے نیک خواہشات!
وہ لوگ جو اپنے امتحانات کے نمبروں پر تھوڑا سا مایوس محسوس کرتے ہیں، میں ان سے کہنا چاہتا ہوں: ایک امتحان سےکبھی بھی آپ کی اہلیت کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا ہے۔ آپ کا سفر بہت بڑا ہے اور آپ کی صلاحیتیں مارک شیٹ سے بہت آگے ہیں۔ پراعتماد رہیں، متجسس رہیں کیونکہ بڑی چیزیں آپ کی راہ میں آنے والی ہیں’’۔
#ایگزام واریئرس
*****
UR- 746
(ش ح۔ م ش ۔ ا ک م)
(Release ID: 2128390)
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam