وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی

Posted On: 10 MAY 2025 2:31PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج 7 لوک کلیان مارگ، نئی دہلی میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ اس میٹنگ میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوبھال، سی ڈی ایس جنرل انل چوہان اور مسلح افواج کے سربراہان سمیت سینئر افسران نے شرکت کی۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر ایک پوسٹ ساجھا کی:

’’7 لوک کلیان مارگ پر وزیر اعظم نریندر مودی @narendramodi  کے زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ اس میٹنگ میں جن شخصیات نے شرکت کی، ان میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ@rajnathsingh، قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوبھال، سی ڈی ایس جنرل انل چوہان، اور مسلح افواج کے سربراہان سمیت سینئر افسران شامل تھے۔ ‘‘

 

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:771


(Release ID: 2128062) Visitor Counter : 2