وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے گُرو دیو رابندر ناتھ ٹیگور کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا

Posted On: 09 MAY 2025 2:27PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گُرو دیو رابندر ناتھ ٹیگور کو ان کی جینتی کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔

جناب مودی نے کہا کہ گُرو دیو رابندر ناتھ ٹیگور کو ہندوستانی ادبی اور ثقافتی روح کی تشکیل کے لیے محبت و عقیدت کے ساتھ یاد کیا جاتا ہے۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ گُرو دیو کے کارنامے انسانیت پر زور دیتے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے عوام میں قوم پرستی کے جذبے کو بھی بیدار کیا۔

ایک ایکس پوسٹ میں، وزیر اعظم نے کہا:

’’گُرو دیو رابندر ناتھ ٹیگور کو ان کی جینتی پر خراجِ عقیدت۔ اُنہیں ہندوستان کی ادبی اور ثقافتی روح کی تشکیل کے لیے محبت سے یاد کیا جاتا ہے۔ اُن کےکارنامے انسانیت کو فروغ دیتے ہیں اور ساتھ ہی عوام میں قوم پرستی کے جذبے کو بیدار کرتے ہیں۔ تعلیم و تعلم کے شعبے میں اُن کی کوششیں، جو شانتی نکیتن کی پرورش میں نمایاں طور پر نظر آتی ہیں، بے حد متاثر کن ہیں۔‘‘

****

 

 

U-No. 691

(ش ح۔ اس ک۔ ن م )


(Release ID: 2127882)