وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

پریس ریلیز


آپریشن سندور: ہندوستانی مسلح افواج نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا

Posted On: 07 MAY 2025 1:44AM by PIB Delhi

کچھ دیر قبل، ہندوستانی مسلح افواج نے پاکستان اور پاکستان کے قبضے والے جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ کرتے ہوئے ’آپریشن سندور‘ شروع کیا ہے  جہاں سے ہندوستان کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کی گئی تھی اور ان کی ہدایت کی گئی تھی۔

مجموعی طور پر نو (9) مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ہماری کارروائی مرکوز، نپی تلی اور فطری طور پر بہت زیادہ متشدد قسم کی نہیں تھی۔ کسی بھی پاکستانی فوجی ٹھکانے کو نشانہ نہیں بنایا گیا ہے۔ ہندوستان نے اہداف کے انتخاب اور کارروائی کے طریقہ کار میں کافی تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

یہ قدم پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد اٹھایا گیا ہے جس میں 25 ہندوستانی اور ایک نیپالی شہری کو قتل کر دیا گیا تھا۔ ہم اس عزم پر قائم ہیں کہ اس حملے کے ذمہ دار لوگوں کا احتساب کیا جائے گا۔

’آپریشن سندور‘ سے متعلق آج بعد میں تفصیلی معلومات دی جائے گی۔

***********

 

ش ح۔ ف ش ع

                                                                                                                                          U: 636


(Release ID: 2127379) Visitor Counter : 394