وزارت اطلاعات ونشریات
جناب پرکاش مگدم نے نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالا
Posted On:
05 MAY 2025 5:00PM by PIB Delhi
ممبئی، 5 مئی 2025
جناب پرکاش مگدم نے آج نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) کے منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر چارج سنبھال لیا ہے۔
جناب مگدم 1999 بیچ کے انڈین انفارمیشن آفیسر سروس آفیسر ہیں۔ اس سے پہلے جناب مگدم احمد آباد میں پریس انفارمیشن بیورو(پی آئی بی) اور سینٹرل بیورو آف کمیونی کیشن(سی بی سی) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

دو دہائیوں پر محیط ایک شاندار کیریئر کے دوران، جناب مگدم نے پونے میں نیشنل فلم آرکائیو آف انڈیا(این ایف اے آئی) کے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اس حیثیت سے انہوں نے فلم آرکائیونگ اور بحالی کی کوششوں کے ذریعے ہندوستان کے سنیما ورثے کو محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔
وہ فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا(ایف ٹی آئی آئی) کے رجسٹرار اور ترواننت پورم میں وزارت دفاع کے ترجمان کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
ش ح۔ اک۔ ج
Uno-603
(Release ID: 2127103)
Visitor Counter : 15