وزارت اطلاعات ونشریات
حکومت بھارت میں تخلیق کاروں کو اولین ترجیح دینے والا ماحولیاتی نظام بنانے کے لیے پرعزم ہے: وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن
موشن پکچر ایسوسی ایشن نے ویوز 2025 میں بھارت کی تفریحی معیشت پر ایک اہم رپورٹ جاری کی
Posted On:
03 MAY 2025 8:55PM
|
Location:
PIB Delhi
ممبئی میں ورلڈ آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ (ویوز) کے تیسرے دن، موشن پکچر ایسوسی ایشن (ایم پی اے) نے ایک جامع رپورٹ پیش کی جس میں ہندوستان کے فلم، ٹیلی ویژن اور اسٹریمنگ سیکٹروں کے قومی معیشت پر تبدیلی آفرین اثرات کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر ایل. مروگن اور ایم پی اے کے چیئرمین و سی ای او چارلس ریوکن موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مروگن نے ایم پی اے کی عالمی قیادت کی تعریف کی اور ہندوستانی سنیما کے بین الاقوامی سامعین پر بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو تسلیم کیا۔ انہوں نے کہا: ’’آر آر آر اور باہوبلی جیسی فلموں نے ثابت کیا ہے کہ ہندوستانی کہانیاں زبانوں اور جغرافیائی حدود سے ماورا گونجتی ہیں۔‘‘
انہوں نے حکومت کے اس عزم پر زور دیا کہ وہ تخلیق کاروں کو اولین ترجیح دینے والا ایک ماحول بنائے گی، جس کی پشت پناہی پالیسیوں، پروڈکشن مراعات اور مضبوط انٹلیکچوئل پراپرٹی تحفظات سے ہوگی۔ حالیہ اینٹی پائریسی اصلاحات کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے ڈیجیٹل دور میں تخلیق کاروں کے حقوق کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے مزید کہا: ’’سنیما صرف ایک معاشی انجن نہیں ہے۔ یہ ایک اہم سفارتی اور ثقافتی پل بھی ہے۔ ہندوستان موشن پکچر ایسوسی ایشن کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کا منتظر ہے تاکہ عالمی سطح پر ایک معتبر اور محفوظ تخلیقی صنعت کو مشترکہ طور پر تشکیل دیا جا سکے۔‘‘
چارلس ریوکن نے ہندوستان کے ساتھ ایم پی اے کی جاری شراکت داری پر خوشی کا اظہار کیا، جسے انہوں نے ملک کی تفریحی صنعت کے لیے ایک ’’اہم لمحہ‘‘ قرار دیا۔ ریوکن نے کہا: ’’ہندوستان کی تخلیقی معیشت غیر معمولی ترقی کے لیے تیار ہے، اور ایم پی اے اس سفر کی حمایت پر فخر محسوس کرتی ہے۔‘‘
رپورٹ کے اجرا کے بعد اہم نتائج کا اشتراک کرتے ہوئے، ریوکن نے کہا کہ ہندوستانی فلم، ٹیلی ویژن اور اسٹریمنگ صنعتیں 2.6 ملین ملازمتیں فراہم کرتی ہیں اور سالانہ معاشی پیداوار کے طور پر 60 بلین ڈالر سے زائد ریوینیو پیدا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم پی اے کے رکن اسٹوڈیوز ہندوستان کے تفریحی شعبے کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ کاری، شراکت داریوں اور مستقبل پر مبنی پالیسیوں کی وکالت کے ذریعے گہری وابستگی رکھتے ہیں۔
ریوکن نے ایم پی اے کے مقاصد اور وزیر اعظم جاب نریندر مودی کے تخلیقی معیشت کے ویژن کے درمیان ہم آہنگی پر زور دیا، اور ہندوستان کی کہانی سنانے، بصری اثرات اور عالمی مواد کی برآمد میں طاقت کو اجاگر کیا۔
اس سیشن کا اختتام ایم پی اے رپورٹ کے اہم نکات کی ویڈیو پیشکش کے ساتھ ہوا، جو پالیسی سازوں اور عالمی میڈیا رہنماؤں کے درمیان تعاون، اختراع اور جامع ترقی سے چلنے والے مستقبل کے لیے مشترکہ ویژن کی نشاندہی کرتا ہے۔
بروقت آفیشل اپ ڈیٹس کے لیے، براہ کرم ہمیں فالو کریں:
ایکس پر:
https://x.com/WAVESummitIndia
https://x.com/MIB_India
https://x.com/PIB_India
https://x.com/PIBmumbai
انسٹاگرام پر:
https://www.instagram.com/wavesummitindia
https://www.instagram.com/mib_india
https://www.instagram.com/pibindia
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-547
Release ID:
(Release ID: 2126746)
| Visitor Counter:
9