WAVES BANNER 2025
وزارت اطلاعات ونشریات

ماہر اداکار اور تخلیق کار عامر خان نے ویوز 2025 میں ’اداکاری کا فن‘ کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا


’’میں 3 سے 4 مہینے صرف اسکرپٹ کے ساتھ ہی وقت گزارتا ہوں‘‘ - عامر خان

’’جتنے زیادہ آپ ایماندار ہوں گے، اتنی ہی بہتر آپ کی اداکاری ہوگی‘‘ - عامر خان

 Posted On: 03 MAY 2025 6:08PM |   Location: PIB Delhi

ماہر اداکار و تخلیق کار عامر خان نے ویوز 2025 کے کریٹوسفیئر اسٹیج سے ’فن اداکاری‘ پر اپنے سادہ اور عملی مشوروں سے بہت سے لوگوں کا دل جیت لیا۔ یہ عملی مشورے ان کے فلم سازی کے برسوں کے تجربے سے اخذ کیے گئے تھے، تجربہ کار اداکار نے کہا، ’’میں تربیت یافتہ اداکار نہیں ہوں۔ میں نیشنل اسکول آف ڈرامہ جانا چاہتا تھا، لیکن جا نہیں سکا۔ راستے میں جو ٹپس ملتی گئیں، وہی اپنا لیں، اور وہی میرے لیے کارآمد ثابت ہوئیں‘‘۔

فلم سازی کے مستقبل کے بارے میں بات کرتے ہوئے، عامر خان نے کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی نے فلموں کو بغیر اداکار کے منظر  میں شوٹ کرنے کے قابل بنا دیا ہے! اے آئی اور ٹیکنالوجی اداکار کو بعد میں منظر میں شامل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اداکار کا سب سے پہلا اور اہم کام کردار کے دماغ میں داخل ہونا ہے، یہ کہنا تھا اس متنوع اداکار کا جس نے پچھلے برسوں میں ہندوستانی سنیما کو کئی یادگار کردار تحفے میں دیے۔ اور وہ کردار کی گہرائی میں کیسے اترتے ہیں؟ پرعزم اداکار نے بتایا، ’’میں اسکرپٹس کے ساتھ بہت وقت گزارتا ہوں۔ میں اسکرپٹ کو بار بار پڑھتا ہوں۔ اگر اسکرپٹ اچھی ہے تو آپ کردار کو سمجھ جائیں گے، اس کی جسمانیت، رویہ وغیرہ سب اسی سے نکلتا ہے۔‘‘ اس کے علاوہ، ہدایت کار کے ساتھ کردار اور کہانی پر بات چیت بھی ایک خیال دیتی ہے۔

اپنی محنتی طبیعت پر روشنی ڈالتے ہوئے، جناب خان نے انکشاف کیا، ’’میری یادداشت کمزور ہے۔ اس لیے میں مکالمات ہاتھ سے لکھتا ہوں۔ میں پہلے مشکل مناظر پر کام کرتا ہوں۔ مکالمات کو زبانی یاد ہونا چاہیے۔ پہلے دن، میں صرف اس پر کام کرتا ہوں۔ میں تین سے چار ماہ تک ہر روز یہ کرتا ہوں، اور پھر یہ مجھ میں سمایا جاتا ہے۔ مکالمات آپ کے اپنے ہونے چاہئیں۔ آپ کو اسے اپنانا ہوتا ہے۔ جب اسے لکھا گیا تھا، یہ اسکرپٹ رائٹر کا تھا۔ بعد میں یہ آپ کا بن جاتا ہے۔ جب آپ ایک ہی لائن کو دہراتے ہیں، تو آپ کو احساس ہوتا ہے کہ آپ اسے کئی طریقوں سے ادا کر سکتے ہیں۔‘‘

 

اداکاروں کے لیے مشکل کام کیا ہے؟ عامر خان کے مطابق، ایک اداکار کو ہر روز ایک ہی جذباتی شدت کے ساتھ مناظر کو دہرانا اور ری ٹیک کرنا پڑتا ہے۔

نئے اداکاروں کے لیے عامر خان کی ایک اور اہم نصیحت یہ تھی کہ ’’آپ جتنا زیادہ ایماندار ہوں گے، آپ کی اداکاری اتنی ہی بہتر ہوگی۔‘‘

تو، جناب عامر خان اپنے مناظر کی مشق کیسے کرتے ہیں؟

ان کا جواب ہے، ’’میں شاٹس دینے سے پہلے مناظر کو ذہن میں تصور کرتا ہوں۔ میں مناظر کی مشق کرتے وقت کبھی آئینے میں نہیں دیکھتا۔‘‘

عامر خان کا اپنے تمام فلم پراجیکٹس میں سے ذاتی پسندیدہ کیا ہے؟ جیسا کہ بہت سے لوگوں نے اندازہ لگایا، یہ ’تارے زمین پر‘ ہے کیونکہ اس نے بہت سے والدین کو اپنے بچوں کے ساتھ صبر کرنے، ان کی حمایت کرنے اور ان کے ساتھ ہمدردی رکھنے کا سبق سکھایا!

تجربہ کار اداکار نے نوآموز اداکاروں کے لیے اور کیا نصیحتیں دیں؟

’’جب میں جذبات کا استعمال کرتا ہوں، تو وہ اسکرپٹ سے آنے چاہئیں۔ آپ کو اسکرپٹ پر یقین کرنا ہوگا۔ کبھی کبھی فلموں میں ایسے مناظر ہوتے ہیں جو قابل یقین نہیں ہوتے۔ لیکن اداکار آپ کو اسے قابل یقین بنا سکتا ہے۔ اداکار کو سامعین کو جو دکھایا جا رہا ہے اس بات پر قائل کرنا ہوتا ہے۔‘‘

اچھی اسکرپٹ کیا ہوتی ہے؟ عامر خان نے کہا، ’’ایک اچھی اسکرپٹ میں واضح بنیاد ہوگی۔ کہانی کے پہلے دس فیصد حصے میں ہدف کا تعین ہونا چاہیے۔ ورنہ سامعین کی دلچسپی ختم ہو جائے گی۔‘‘

لیکن فلم پروجیکٹ میں شامل تمام افراد کے لیے سب سے اہم نصیحت یہ ہے کہ "منظر کے تقاضوں کے مطابق کام کریں، اور اس میں صرف اپنے کام کے بارے میں نہ سوچیں۔"

مرکزی اطلاعات و نشریات کے سکریٹری سنجے جاجو نے عامر خان کو اعزاز سے نوازا

 

For official updates on realtime, please follow us:

On X :

https://x.com/WAVESummitIndia

https://x.com/MIB_India

https://x.com/PIB_India

https://x.com/PIBmumbai

On Instagram:

https://www.instagram.com/wavesummitindia

https://www.instagram.com/mib_india

https://www.instagram.com/pibindia

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :537 )


Release ID: (Release ID: 2126598)   |   Visitor Counter: 11