وزارت اطلاعات ونشریات
وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مُرگن نے ویوز 2025 میں ہندوستان کی براہِ راست پروگراموں سے متعلق معیشت پر وائٹ پیپر کا اجرا کیا
Posted On:
03 MAY 2025 5:46PM
|
Location:
PIB Delhi
نوجوان، ترقی پسند، اور متحرک ہندوستان کے لیے، وزارت اطلاعات و نشریات نے ورلڈ آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ (ویوز) 2025 کا آغاز کیا ہے۔ اس موقع پر، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی امور، ڈاکٹر ایل مرگن نے "ہندوستان کی لائیو ایونٹس ایکنومی: ایک اسٹریٹجک گروتھ امپیریٹو" کے عنوان سے ایک جامع وائٹ پیپر جاری کیا، جو وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے تیار کیا گیا اور ویوز 2025 کے معلوماتی شراکت داروں میں سے ایک، ایونٹ ایف اے کیو میڈیا نے مرتب کیا۔
لانچ کی تقریب میں وزارت اطلاعات و نشریات میں سیکریٹری، جناب سنجے جاجو، سینئر ایکنومک ایڈوائزر، جناب آر کے جینا، جوائنٹ سیکریٹری، محترمہ مینو بترا، اور جوائنٹ سیکریٹری (براڈکاسٹنگ)، جناب پرتھل کمار موجود تھے۔ ایوا لائیو اور ایونٹ ایف اے کیو کے مینجنگ ڈائریکٹر، جناب دیپک چودھری بھی تقریب میں شریک تھے۔
وائٹ پیپر ہندوستان کی تیزی سے پھیلتی ہوئی براہِ راست تفریح کی صنعت کا ایک جامع تجزیہ پیش کرتا ہے، جس میں ابھرتے ہوئے رجحانات، ترقی کے راستوں، اور شعبے کی مسلسل ترقی کے لیے اسٹریٹجک سفارشات کو اجاگر کیا گیا ہے۔
ہندوستان کا براہِ راست تقریبات سے متعلق منظرنامہ ایک تبدیلی سے گزر رہا ہے—ایک منتشر شعبے سے ایک منظم اور بااثر ستون کی طرف، جو ملک کی ثقافتی اور تخلیقی معیشت کا حصہ ہے۔ 2024 سے 2025 کا عرصہ ایک اہم موڑ کی نشاندہی کرتا ہے، جہاں کولڈ پلے جیسے بین الاقوامی فنکار احمدآباد اور ممبئی میں پرفارم کر رہے ہیں، جو ہندوستان کی عالمی پیمانے کے پروگراموں کی میزبانی کے لیے تیاری کی عکاسی کرتا ہے۔
شعبے کے کلیدی رجحانات میں پروگراموں کی سیّاحت کا عروج شامل ہے، جہاں تقریباً پانچ لاکھ شائقین خاص طور پر براہِ راست موسیقی پروگراموں کے لیے سفر کر رہے ہیں—جو ایک مضبوط موسیقی کی سیّاحت سے مربوط معیشت کے ابھرنے کی نشاندہی کرتا ہے۔ پریمیم ٹکٹنگ سیگمنٹس—جیسے وی آئی پی تجربات، منتخب رسائی، اور لگژری میزبانی—میں سالانہ 100 فیصد سے زائد ترقی دیکھی گئی ہے، جو ایک تجربہ پر مبنی سامعین کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ دوسرے درجے کے شہروں سے شرکت میں اضافہ ہوا ہے، جو کثیر شہری سیّاحت اور علاقائی تہواروں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے تقویت پا رہا ہے۔
یہ رفتار شعبے کے روزگار اور ہنر کی ترقی پر بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ میں بھی جھلکتی ہے۔ براہِ راست تفریح اب ہندوستان کی تخلیقی معیشت کا ایک معمولی حصہ نہیں ہے؛ یہ ایک اسٹریٹجک ستون ہے جو روزگار کو تحریک دیتا ہے اور ہنر کی ترقی کو فروغ دیتا ہے۔ موجودہ منظرنامے میں بڑے پیمانے کے پروگرامز عام طور پر ہر ایک 2,000 سے 5,000 عارضی ملازمتیں پیدا کرتے ہیں، جو شعبے کے معاش کی حمایت اور ایک متحرک افرادی قوت کو فروغ دینے میں بڑھتے ہوئے کردار کو واضح کرتا ہے۔
اس ایونٹ میں کلیدی رپورٹوں کا بھی اجرا کیا گیا، جن میں وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے " میڈیا اور تفریح کے شعبے کے اعدادو شمار پر کتابچہ 25–2024"، بوسٹن کنسلٹنگ گروپ کی "مواد سے اقتصادیات کی طرف:ہندوستان کے تخلیق کاروں کی معیشت کا نقشہ"، ارنسٹ اینڈ ینگ کی "اے اسٹوڈیو کالڈ انڈیا"، اور خیتان اینڈ کو کی "قانونی لہریں: ہندوستان کی میڈیا اورتفریحی شعبے پر ایک انظباطی کتابچہ 2025" شامل ہیں۔
مرکوز سرمایہ کاری، پالیسی سپورٹ، اور بنیادی ڈھانچے کی اپ تجدید کاری کے ساتھ، ہندوستان 2030 تک عالمی سطح پر سرفہرست پانچ براہِ راست تفریحی مقامات میں سے ایک کے طور پر خود کو ایک مقام دینے کی راہ پر ہے، جو معاشی ترقی، روزگار کی تخلیق، سیاحت، اور عالمی ثقافتی موجودگی کو بڑھانے کے لیے نئے راستے کھول رہا ہے۔
تازہ جانکاری کے لیے براہ کرم ہمیں فالو کریں:
ایکس پر:
https://x.com/WAVESummitIndia
https://x.com/MIB_India
https://x.com/PIB_India
https://x.com/PIBmumbai
انسٹاگرام پر:
https://www.instagram.com/wavesummitindia
https://www.instagram.com/mib_india
https://www.instagram.com/pibindia
***
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U :536 )
Release ID:
(Release ID: 2126552)
| Visitor Counter:
19