صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدرِ جمہوریۂ ہند نے بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے پہل‘وقار کے ساتھ بڑھاپا’ کے عنوان سے منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی
بزرگ افراد ماضی کی ایک قیمتی کڑی اور مستقبل کے رہنما ہوتے ہیں، ہمیں ان کی رہنمائی کی قدر کرنی چاہیے اور ان کی قیمتی صحبت سے لطف اندوز ہونا چاہیے:صدر جمہوریہ دروپدی مرمو
Posted On:
02 MAY 2025 2:02PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (2 مئی2025)راشٹرپتی بھون کے ثقافتی مرکز میں بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے پہل-‘وقار کے ساتھ بڑھاپا’کے عنوان سےمنعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی۔مرکزی سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے زیر اہتمام اس تقریب میں بزرگوں کے لیے فلاح و بہبود کے پورٹل کا آغاز، بزرگ افراد کے لیے گھروں کا ورچوئل افتتاح، مدد اور مدد کے آلات کی تقسیم اور سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے اور برہما کماری تنظیم کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ والدین اور بزرگوں کا احترام کرنا ہماری ثقافت کا حصہ ہے۔خاندانوں میں یہ دیکھنا عام ہے کہ بچے اپنے دادا دادی کے ساتھ بہت آرام دہ محسوس کرتے ہیں۔بزرگ خاندان کے لیے جذباتی ستون کا کام کرتے ہیں۔بزرگ بھی اپنے آپ کو جسمانی اور جذباتی طور پر صحت مند رکھتے ہیں جب ان کا خاندان خوشحال ہوتا ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ آج کی مسابقتی اور تیز رفتار زندگی میں بزرگ شہریوں کی حمایت، تحریک اور واقفیت ہماری نوجوان نسل کے لیے انتہائی اہم ہے۔بزرگوں کے پاس موجود تجربات اور علم کی دولت نوجوان نسل کو پیچیدہ چیلنجوں کا سامنا کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑھاپا اپنے آپ کو روحانی طور پر بااختیار بنانے، اپنی زندگی اور اعمال کا تجزیہ کرنے اور بامعنی زندگی گزارنے کا بھی ایک مرحلہ ہے۔ روحانی طور پر بااختیاربزرگ شہری ملک اور معاشرے کو زیادہ خوشحالی اور ترقی کی طرف رہنمائی کر سکتے ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ بزرگ ماضی کے ساتھ ایک کڑی ہوتے ہیں اور مستقبل کے لیے رہنمائی بھی کرتے ہیں۔یہ ایک قوم کے طور پر ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہمارے بزرگ اپنی عمر کو باوقار اور پوری فعالیت کے ساتھ گزاریں۔انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ حکومت مختلف اقدامات کے ذریعے بزرگ شہریوں کو بااختیار بنا رہی ہے تاکہ وہ زندگی کے تمام پہلوؤں میں فعال طور پر حصہ لے سکیں۔انہوں نے تمام شہریوں پر زور دیا کہ وہ بزرگوں کی خوشی اور فلاح و بہبود کے لیے خود کو وقف کریں، ان کی رہنمائی کی قدر کریں اور ان کی قیمتی صحبت سے لطف اندوز ہوں۔

صدر جمہوریہ کاخطاب ملاحظہ کرنے کے لئے براہ کرم یہاں کلک کریں ۔
************
ش ح ۔ م ش۔ م ا
UN-NO-478
(Release ID: 2126116)
Visitor Counter : 28