وزارت اطلاعات ونشریات
عالمی آئی پی ماحولیاتی نظام کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔آئی پی تمام ممالک کے لیے روزگار، ترقی اور اختراع کے لیے مہمیزکے طور پر کام کرتا ہے: ڈیرن تانگ، ڈائریکٹر جنرل،ڈبلیو آئی پی او
آڈیو وژوئل پرفارمرز اور مواد تخلیق کاروں کے لیے آئی پی اور کاپی رائٹ کے کردار پر ویوز 2025 سیشن میں بصیرت انگیز مکالمہ
Posted On:
01 MAY 2025 8:06PM
|
Location:
PIB Delhi
آج ممبئی کےجیو ورلڈ سینٹر میں جاری ورلڈ آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ (ویوز) میںآڈیو ویژول پرفارمرز اور مواد کے تخلیق کاروں کے لیے آئی پی اور کاپی رائٹ کے کردار کے عنوان سے ایک پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیشن نے ڈیجیٹل دور میں تخلیق کاروں کو بااختیار بنانے میں دانشورانہ املاک (آئی پی) کے حقوق کے کردار پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے عالمی تفریح، قانونی اور تخلیقی صنعتوں کی بااثر آوازوں کو اکٹھا کیا۔
پینل نے ابھرتے ہوئے قانونی منظر نامے پر توجہ دی اور آئی پی کے حقوق کے بارے میں مضبوط بیداری اور تحفظ کی فوری ضرورت کو اجاگر کیا، خاص طور پر اداکاروں اور مواد کے تخلیق کاروں کے لیے جن کے کام کو غیر مجاز استعمال اور استحصال کے بڑھتے خطرات کا سامنا ہے۔
جناب امت دتہ، تجربہ کار وکیل، نے سیشن کی نظامت کی اور ماہرین اور تخلیق کاروں کے ایک معزز پینل کے درمیان ایک متحرک بحث کو آگے بڑھایا۔ پینل میں ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن (ڈبلیو آئی پی او) کے ڈائریکٹر جنرل مسٹر ڈیرن تانگ شامل تھے، جنہوں نے پالیسی فریم ورک اور دنیا بھر میں اداکاروں کے تحفظات کو مضبوط کرنے کے لیےڈبلیو آئی پی او کی کوششوں کے بارے میں عالمی تناظر پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی 5 دہائیوں میں بھارت کا آئی پی کا سفر غیر معمولی ہے اور اس کی تخلیقی معیشت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی آئی پی ایکو سسٹم کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ آئی پی تمام ممالک کے لیے روزگار، ترقی اور اختراع کے لیے مہمیز کا کام کرتا ہے۔ڈبلیو آئی پی اوکے تخلیقی معیشت کے ڈیٹا ماڈل کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی سازوں، ماہرین اقتصادیات اور اس کے رکن ممالک کے تخلیق کاروں کو تخلیقی معیشت کی پیمائش کے لیے بہتر میٹرکس تلاش کرنے میں مدد کر رہا ہے۔
فیروز عباس خان، معروف ہدایت کار اور ڈرامہ نگار، تھیٹر میں اپنے دہائیوں کے تجربے اور اصل تخلیقی کاموں کی حفاظت کے چیلنجوں سے بصیرت کا اشتراک کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی انسانی وقار کے بارے میں ہے اور معاشرے کو پہلے فنکاروں کے کام کا احترام کرنا چاہیے۔
سٹیو کرون، مشہور فلم اور ٹیلی ویژن پروڈیوسر، نے آڈیو ویژول کہانی سنانے میں سرمایہ کاری کے تحفظ میں کاپی رائٹ کی اہمیت اور معیاری عالمی نفاذ کے طریقہ کار کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کاپی رائٹ صرف پیسے کے بارے میں نہیں ہے بلکہ تخلیق کاروں کے کاموں کو استحصال سے کنٹرول کرنے کے بارے میں ہے۔
تجربہ کار اسکرین رائٹر انجم راجابالی نے تخلیقی عمل اور لکھنے والوں کے لیے ایک پیچیدہ مواد کی معیشت میں اپنے حقوق کو سمجھنے اور ان کا دعوی کرنے کی ضرورت کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ آج رسائی بہت آسان ہے اور پابندیاں ہونی چاہئیں۔
پورے سیشن کے دوران، پینل نے کاپی رائٹ کی ملکیت، لائسنسنگ، اخلاقی حقوق،آئی پی کے اثرات اور تیزی سے ڈیجیٹلائز ہونے والی دنیا میں رسائی اور تحفظ کے درمیان توازن کے بارے میں گہرائی سے غور کیا۔
* * *
(ش ح۔اص)
UR No 462
Release ID:
(Release ID: 2125952)
| Visitor Counter:
18