امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی صدارت والی ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی نے سال 2024 کے دوران ژالہ باری سے متاثرہ منی پور کے لیے 153.36 کروڑ روپے کی اضافی مرکزی امداد کو منظوری دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند قدرتی آفات اور تباہ کاریوں کے دوران ریاستی حکومتوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے

مالی سال 25-2024 کے دوران مرکزی حکومت نےایس ڈی آر ایف کے تحت 28 ریاستوں کو 20,264.40 کروڑ روپے اور این ڈی آر ایف کے تحت 19 ریاستوں کو 5,160.76 کروڑ روپے جاری کیے ہیں

Posted On: 29 APR 2025 6:23PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ کی صدارت  والی ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی (ایچ ایل سی) نے سال 2024 کے دوران ژالہ باری سے متاثرہ منی پور کے لیے 153.36 کروڑ روپے کی اضافی مرکزی امداد کو منظوری دی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ (این ڈی آر ایف) سے یہ امداد اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ (ایس ڈی آر ایف) میں دستیاب سال کے لئے افتتاحی بیلنس کے 50فیصد ایڈجسٹمنٹ سے مشروط ہے ۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند قدرتی آفات اورتباہ کاریوں کے وقت ریاستی حکومتوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے ۔

یہ اضافی امداد ایس ڈی آر ایف میں مرکز کی طرف سے ریاستوں کو جاری کردہ فنڈز کے علاوہ ہے، جو پہلے ہی ریاستوں کے پاس ہے۔ مالی سال 2024-25کے دوران مرکزی حکومت نے ایس ڈی آر ایف کے تحت 28 ریاستوں کو 20,264.40 کروڑ روپے اور این ڈی آر ایف کے تحت 19 ریاستوں کو 5,160.76 کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔ اس کے علاوہ 19 ریاستوں کو اسٹیٹ ڈیزاسٹر مٹیگیشن فنڈ (ایس ڈی ایم ایف) سے 4984.25 کروڑ روپے اور8 ریاستوں کو نیشنل ڈیزاسٹر مٹیگیشن فنڈ (این ڈی ایم ایف) سے 719.72 کروڑ روپے بھی جاری کیے گئے ہیں۔

اسی طرح  مالی سال 2025-26کے دوران  مرکزی حکومت نے ایس ڈی آر ایف کے تحت ایک ریاست کو 895.60 کروڑ روپےاور  این ڈی آر ایف کے تحت اب تک 7 ریاستوں کو 929.633 کروڑ روپےجاری کئے ہیں ۔

*****

ش ح۔ م ح ۔ م ق ا

U. No-374


(Release ID: 2125377)