WAVES BANNER 2025
وزارت اطلاعات ونشریات

ڈبلیو اے ایم ! اینیمے، مانگا، ویب ٹونز اور کاسپلے میں اصل ہندوستانی  آئی پیز کو  فروغ  و ترقی دینے کے لئے وقف ہندوستان کا پہلا قومی اقدام ڈبلیو اے وی ایس- ویوز- 2025 میں اختتام پذیر ہوگا


ویوز  وام  کے فائنلسٹوں  کو باصلاحیت تخلیق کاروں کی حوصلہ افزائی کرنے اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے کریئٹر  ڈیولپمنٹ گرانٹ سے  فائدہ ملے گا

 Posted On: 29 APR 2025 4:37PM |   Location: PIB Delhi

مہینوں کے علاقائی مقابلوں اور ہزاروں اندراجات کے بعد ہندوستان بھر کے 11 شہروں سے فائنلسٹوں کو ڈبلیو اے وی ای ایس- اینیمے  اور مانگا کنٹیسٹ ( ڈبلیو اے ایم –وام ) کے قومی فائنل میں حصہ لینے کے لیے منتخب کیا گیا ہے ،  جس کا انعقاد  یکم مئی سے 4 مئی 2025  تک  ممبئی میں جیو  ورلڈ کنونشن سینٹر کے  ورلڈ آڈیو ویژوول  اور انٹر ٹینمنٹ  کانفرنس ( ڈبلیو اے وی ای ایس -ویوز) میں کیا جائے گا۔

میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ ایسوسی ایشن آف انڈیا (ایم اے اے آئی) کے تعاون سے مرکزی وزارت اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام وام ، ہندوستان کا پہلا قومی اقدام ہے جو ویب ٹونز، مانگا، اینیمے اور کاسپلے میں اصل ہندوستانی آئی پیز کی دریافت، پرورش اور فروغ کے لیے وقف ہے۔ ان تخلیقی سرگرمیوں اور ان کے تخلیق کاروں کو جنہوں نے فائنل راؤنڈ میں جگہ بنائی، کو تاریخی اقدام ویوز-2025 میں ایک زبردست  اور شاندار  پرفارمنس پیش کرنے کا موقع ہو گا جو ہندوستان کی تخلیقی معیشت کو فروغ دینے کے لیے عالمی رہنماؤں، اختراع کاروں، اسٹوڈیوز اور تخلیق کاروں کو اکٹھا کرے گا، ویوز جو‘کریئٹ ان انڈیا ، کریئٹ فار ورلڈ’ کے ویژن کے ساتھ منعقد کی جا رہی ہے- اس کا مقصد ہندوستانی تخلیق کاروں کو بڑے خواب دیکھنے اور عالمی سامعین تک پہنچنے کے لیے بااختیار بنانا ہے۔ اے وی جی سی-ایکس آر سیکٹر-اینیمیشن، بصری اثرات، گیمنگ، کامکس، اور توسیعی حقیقت کے لیے ڈبلیو اے وی ای یس-ویوز ہندوستان کا سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے۔ ڈبلیو اے وی ای یس-ویوز کے مرکز میں کریئٹ این ڈیا چیلنج ( سی آئی سی) ہے۔ سی آئی سی کے سیزن 1 نے 1,100 بین الاقوامی شرکاء سمیت تقریباً 1 لاکھ رجسٹریشن کے ساتھ تاریخ رقم کی ہے۔ تفصیلی انتخاب کے عمل کے بعد 32 منفرد چیلنجوں میں سے 750 سے زائد  فائنلسٹ منتخب کیے گئے ہیں۔

ہندوستان کے ابھرتے ہوئے تخلیق کاروں کے لیے فروغ  دیتے  ہوئے  کرنچی رول، ، عالمی اینیمے برانڈ جو شائقین کے جذبہ اور اینیمی سے محبت کو ہوا دیتا ہے، وا م میں شامل ہو گیا ہے! ( ویوز انیمے اینڈ مانگا کنٹیسٹ - 2025 ) بطور ٹائٹل اسپانسر- کرنچی بال نے وام کے فاتحین کی پرورش اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے تخلیق کار ترقیاتی گرانٹ متعارف کرایا ہے! اس گرانٹ کا مقصد ابھرتے ہوئے فنکاروں اور کہانی سنانے والوں کو اینیمے، مانگا اور ویب ٹون فیلڈز میں مدد کرنا ہے کیونکہ وہ عالمی سامعین کے لیے اصل دانشورانہ  املاک ( آئی پیز) تیار کرتے ہیں۔

 

تخلیق کار ترقیاتی گرانٹ کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

  • مانگا ( اسٹوڈنٹ کیٹیگری) - 25,000 روپے
  • مانگا (پیشہ ور کیٹیگری) - 25,000 روپے
  • ویب ٹون ( اسٹوڈنٹ کیٹیگری) — 25,000 روپے
  • ویب ٹون (پیشہ ور کیٹیگری) — 25,000 روپے
  • اینیمی ( اسٹوڈنٹ کیٹیگری) - INR 50,000
  • اینیمی (پیشہ ورانہ کیٹیگری) - INR 50,000

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WAM-1T9N9.jpg

اس کے علاوہ ، 2025  کافائنل کرنچی  رول ڈبلیو اے ایم کی فاتح ٹیم انڈیا کو اپنی حمایت فراہم کرے گا! کیون کہ وہ ٹوکیو میں دنیا کی پریمیئر اینیمی نمائش اینیمی جاپان- 2026 میں ملک کی نمائندگی کریں گے ۔اس حمایت سے عالمی سطح پر ہندوستان کی اصل تخلیقی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے میں مدد ملے گی ۔ کرنچی رول ،  ایل ایل سی امریکہ میں مقیم سونی پکچرز انٹرٹینمنٹ اور جاپان کے انیپلیکس کے درمیان ایک آزادانہ طور پر چلنے والا مشترکہ منصوبہ ہے ، جو سونی میوزک انٹرٹینمنٹ (جاپان) انک کارپوریٹیڈ کا ذیلی ادارہ ہے ، جو ٹوکیو میں مقیم سونی گروپ کی دونوں ذیلی تنظیمیں ہیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WAM-2HA8O.jpg

ڈبلیو اے وی ای ایس –ویوز کے بارے میں

پہلی عالمی آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ ( ڈبلیو اے وی ای ایس -ویوز)، میڈیا اور تفریح (ایم این ای) کے شعبے کے لیے ایک سنگ میل تقریب، حکومت ہند کی جانب سے ممبئی، مہاراشٹر میں  یکم  سے 4 مئی 2025 تک منعقد کی جائے گی۔

 خواہ  آپ صنعت کے پیشہ ور، سرمایہ کار، تخلیق کار، یا اختراعی ہوں، سمٹ ایم اینڈ ای کے منظر نامے میں مربوط، تعاون، اختراعات اور تعاون کے لیے حتمی عالمی پلیٹ فارم پیش کرتا ہے۔

ڈبلیو اے وی ای ایس -ویوز ہندوستان کی تخلیقی طاقت کو بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ مواد کی تخلیق، دانشورانہ املاک اور تکنیکی جدت طرازی کے مرکز کے طور پر اس کی پوزیشن کو بڑھاتا ہے۔ جن صنعتوں اور شعبوں کو فوکس کیا گیا ہے ان میں براڈکاسٹنگ، پرنٹ میڈیا، ٹیلی ویژن، ریڈیو، فلمز، اینی میشن، بصری اثرات، گیمنگ، کامکس، ساؤنڈ اینڈ میوزک، ایڈورٹائزنگ، ڈجیٹل میڈیا، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، جنریٹو اے آئی ، اگمینٹڈ ریئلٹی ( اے آر)، ورچوول رئیلٹی ( وی آر) اور توسیعی حقیقت ( آر ایکس) شامل ہیں۔

سوالات ہیں؟ یہاں جوابات تلاش کریں۔

 پی آئی بی  ٹیم ویوز کی تازہ ترین اعلانات کے ساتھ اپ ڈیٹ رہیں۔    

*******

ش ح-۔ ظ ا- ش ب ن

UR  No.355


Release ID: (Release ID: 2125246)   |   Visitor Counter: 12