وزیراعظم کا دفتر
ڈاکٹر کے کستوری رنگن کے انتقال پروزیر اعظم کی جانب سے اظہار تعزیت
Posted On:
25 APR 2025 2:34PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہندوستان کے سائنسی اور تعلیمی سفر میں ایک عظیم شخصیت ڈاکٹر کے کستوری رنگن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔جناب مودی نے کہا کہ ڈاکٹر کے کستوری رنگن نے نہایت لگن کے ساتھ اسرو میں خدمات انجام دیں اور ہندوستان کے خلائی پروگرام کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ۔جناب مودی نے مزید کہا‘‘قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) کے مسودے کے دوران ڈاکٹر کستوری رنگن کی ان کوششوں کہ ہندوستان میں تعلیم زیادہ جامع اور مستقبل پر مبنی ہو، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہندوستان ہمیشہ ان کا مشکور رہے گا ۔وہ بہت سے نوجوان سائنسدانوں اور محققین کے لیے ایک بہترین سرپرست بھی تھے ’’۔
وزیر اعظم نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا:
‘‘مجھے ڈاکٹر کے کستوری رنگن کے انتقال پر گہرا دکھ ہوا ہے ، جو ہندوستان کے سائنسی اور تعلیمی سفر میں ایک عظیم شخصیت تھے ۔ان کی دور اندیش قیادت اور قوم کے لیے ان کی بے لوث خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔
انہوں نے نہایت لگن کے ساتھ اسرو میں خدمات انجام دیں ، ہندوستان کے خلائی پروگرام کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ، جس کے لیے ہمیں عالمی سطح پر پہچان بھی ملی ۔ان کی قیادت نے کیثر المقاصد سیٹلائٹ لانچ کا بھی مشاہدہ کیا اور اختراع پر توجہ مرکوز کی ۔
‘‘قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) کے مسودے کے دوران ڈاکٹر کستوری رنگن کی کوششوں اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ ہندوستان میں تعلیم زیادہ جامع اور مستقبل پر مبنی ہو ، ہندوستان ہمیشہ ان کا مشکور رہے گا ۔وہ بہت سے نوجوان سائنسدانوں اور محققین کے لیے ایک بہترین سرپرست بھی تھے ۔
ہم ان کےکنبے ، طلباء ، سائنسدانوں اور بے شمار مداحوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔اوم شانتی ۔ ’’
***
ش ح۔م ع ن-ا ث
U-NO: 242
(Release ID: 2124263)
Visitor Counter : 16
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam