وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

مؤرخہ 18 اپریل 2025 کو تاریخی ورثہ کےعالمی دن کے موقع پر اے ایس آئی یادگاروں پر کوئی داخلہ فیس نہیں

Posted On: 17 APR 2025 4:44PM by PIB Delhi

آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کو یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ 18 اپریل کو عالمی سطح پر منائے جانے والے ’یادگاروں اور مقامات کے بین الاقوامی دن‘ کے موقع پر ہندوستان بھر میں اے ایس آئی یادگاروں کا دورہ کرنے پر کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001I7SJ.jpg

اس پہل کا مقصد ہندوستان کے بھرپور ثقافتی ورثے کا جائزہ لینےکے لیے زائرین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔اپنے تحفظ میں 3698 یادگاروں اور مقامات کے ساتھ، اے ایس آئی ملک کی تاریخی وراثت اور تعمیراتی عجائبات سے دوبارہ جڑنے کا یہ موقع فراہم کر رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ZQU8.jpg

اس سال یادگاروں اور مقامات کے عالمی دن کا تھیم ’آفات اور تنازعات سے خطرہ میں ورثہ‘ ہے۔ اس کے تحت قدرتی یا انسانی ساختہ آفات، خطرات یا تنازعات سے ثقافتی ورثے کے مقامات کے تحفظ کے بارے میں بیداری پھیلائی جا رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003D36I.jpg

داخلے کی فیس معاف کرکے، اے ایس آئی کو امید ہے کہ ہمارے تعمیر شدہ ورثے کے تحفظ اور انتظام کی اہمیت کے سلسلےمیں زیادہ سے زیادہ عوامی مشغولیت کو فروغ ملے گا اوراس بارے میں بھی کہ  شہری ہمارے ورثے کو محفوظ رکھنے میں کس طرح فعال کردار ادا کر سکتے ہیں ۔

الغرض، ہمارے آئین میں مذکورہ بنیادی فرائض کے مطابق، یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم ان گراں قدر تاریخی مقامات کی حفاظت کریں اور ان کی حفاظت کے لیے اپنی پوری کوشش کریں۔

********

ش ح۔ک ح۔ن ع

U-04

 


(Release ID: 2122536) Visitor Counter : 18