صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

ویساکھی، ویشو، بوہاگ بیہو، پوہیلا بیساکھ، میشادی، ویشاکھڈی اور پوتھانڈو پیرپّوکے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کی مبارکباد

Posted On: 12 APR 2025 6:33PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند  محترمہ دروپدی مرمو   نے ویساکھی، ویشو، بوہاگ بیہو، پوہیلا بیساکھ، میشادی، ویشاکھڈی اور پوتھانڈو پیرپّوکے موقع پر، اپنے پیغام میں  تمام اہل وطن کو مبارکباد دی ہے۔ یہ تہوار 13، 14 اور 15 اپریل کو منائے جائیں گے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا:

’’ ویساکھی، ویشو، بوہاگ بیہو، پوہیلا بیساکھ، میشادی، ویشاکھڈی اور پوتھانڈو پیرپّوکے موقع پر، میں ہندوستان اور بیرون ملک سکونت پذیر  تمام ہندوستانیوں کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

ہندوستان کے مختلف حصوں میں فصل کی کٹائی کے وقت منائے جانے والے یہ تہوار ہماری سماجی روایات اور تنوع میں اتحاد کی علامت ہیں۔ ان تہواروں کے ذریعے، ہم اپنے ’اَن داتا‘ کسانوں کی محنت کا احترام کرتے ہیں اور ان کے تئیں  اظہار تشکر کرتے ہیں۔ یہ تہوار فطرت کے تحفظ اور ہمارے  ثقافتی ورثے کی حفاظت کا پیغام بھی دیتے ہیں۔

میری خواہش ہے کہ یہ پرجوش  تہوار ہمیں اپنی قوم کی ترقی کے لیے عزم اور لگن کے ساتھ کام کرنے کی ترغیب فراہم کریں۔‘‘

صدر جمہوریہ کا پیغام ملاحظہ کرنے کے لیے براہِ کرم یہاں کلک کریں-

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:9846


(Release ID: 2121294) Visitor Counter : 23