صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

رام نومی کے موقع پر      صدر جمہوریہ ہند کی جانب سے مبارکباد

Posted On: 05 APR 2025 7:01PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند  محترمہ دروپدی مرمو نے رام نومی کے موقع پر تمام ہم وطنوں  کو اپنی جانب سے مبارکباد ارسال کی ہے۔

ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ہے کہ ’’رام نومی کے پرمسرت موقع پر میں تمام ہم وطنوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔

یہ مقدس تہوار مریادا پرشوتم بھگوان شری رام کے یوم پیدائش کے طور پر منایا جاتا ہے۔ بھگوان شری رام کی زندگی کا شاندار سفر ہمیں حق، مذہب اور اخلاقیات کے راستے پر چلنے کی ترغیب فراہم کرتا ہے۔ یہ تہوار لگن اور عزم کے ساتھ انسانیت کی خدمت کرنے کا پیغام دیتا ہے۔ یہ مقدس تہوار لوگوں کو قربانی، بے لوث محبت کی زندگی کی اقدار کو اپنانے اور اپنے قول پر قائم رہنے کی ترغیب دیتا ہے۔

اس مقدس موقع پر، آئیے ہم بھگوان شری رام کے نظریات سے سیکھیں اور پوری انسانیت کی بھلائی کے لیے مل کر کام کریں۔‘‘

صدر جمہوریہ ہند کا پیغام ملاحظہ کرنے کے     لیے براہِ کرم   یہاں کلک  کریں -

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:9587


(Release ID: 2119371) Visitor Counter : 14