وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم رام نومی کے موقع پر تمل ناڈو کا دورہ کریں گے اور رامیشورم کو اہم سرزمین سے جوڑنے والے نئے پامبن ریل برج کا افتتاح کریں گے
وزیر اعظم تمل ناڈو میں 8300 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف ریل اور سڑک پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے اور انہیں قوم کے نام وقف کریں گے
وزیر اعظم رامیشورم-تمبرم (چنئی) نئی ٹرین سروس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے
Posted On:
04 APR 2025 2:35PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 6 اپریل کو تمل ناڈو کا دورہ کریں گے۔ جناب مودی رام نومی کے موقع پر، دوپہر تقریباً 12 بجے ، ہندوستان کے پہلے عمودی لفٹ سمندری پل - نئے پامبن ریل برج کا افتتاح کریں گے اور روڈ پل سے ایک ٹرین اور ایک جہاز کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے اور پل کے کام کاج کا بھی جائزہ لیں گے۔
اس کے بعد تقریباً 12 بج کر 45 منٹ پر، وہ رامیشورم کے رام ناتھ سوامی مندر میں درشن اور پوجا ارچنا کریں گے۔ جناب مودی تمل ناڈو کے رامیشورم میں تقریباً دوپہر 1:30 بجے، 8300 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف ریل اور سڑک پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہ اس موقع پر اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔
وزیر اعظم نیو پامبن ریل برج کا افتتاح کریں گے اور رامیشورم-تمبرم (چنئی) نئی ٹرین سروس کو جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے۔ یہ برج نہایت ثقافتی اہمیت کا حامل ہے۔ رامائن کے مطابق، رام سیتو کی تعمیر کا آغاز رامیشورم کے قریب دھنش کوڈی سے ہوا تھا۔
رامیشورم کو اہم سرزمین سے جوڑنے والا یہ پل عالمی سطح پر ہندوستانی انجینئرنگ کا ایک قابل ذکر کارنامہ ہے۔ اس پل کو 700 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ اس کی لمبائی 2.08 کلومیٹر ہے، اس میں 99 اسپینس اور 72.5میٹر کی عمودی لفٹ اسپان ہے، جو 17 میٹر کی اونچائی تک اوپر جاتی ہے، جس سے جہازوں کی بلا رکاوٹ نقل و حرکت میں آسانی ہوتی ہے اور بغیر کسی رکاوٹ کے ٹرین سے متعلق کارروائیوں کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ یہ پل اسٹینلیس اسٹیل سے تعمیر کیا گیا ہے، اعلیٰ درجے کے حفاظتی پینٹ اور مکمل طور پر ویلڈ کئے گئے جوڑوں کے ساتھ یہ پل تیار کیا گیا ہے، جس سے اس پل کے استحکام میں اضافہ ہوا ہے اور اس کے رکھ رکھاؤ کی ضرورت میں بھی کمی آئے گی۔ یہ مستقبل کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے دوہری ریل پٹریوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ایک خاص پولی سائلوکسن کوٹنگ اسے زنگ سے بچاتی ہے، جو سخت سمندری ماحول میں اس کی لمبی عمر کو یقینی بناتی ہے۔
وزیر اعظم تمل ناڈو میں 8,300 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف ریل اور سڑک پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور انہیں قوم کے نام وقف کریں گے۔ ان پروجیکٹوں میں قومی شاہراہ نمبر40 کے 28 کلومیٹر طویل والاجا پیٹ - رانی پیٹ سیکشن کی چار لیننگ کا سنگ بنیاد رکھنا اور قومی شاہراہ نمبر 332 کے 4 لین والے 29 کلومیٹر طویل ویلوپورم - پڈوچیری سیکشن اور قومی شاہراہ نمبر 32 کے 57 کلومیٹر طویل پونڈیان کپم - ستناتھا پورم سیکشن نیز قومی شاہراہ نمبر 36 کے 48 کلومیٹر طویل چولاپورم - تنجاور سیکشن کو قوم کے نام وقف کرنا شامل ہے۔ یہ شاہراہیں بہت سی زیارت گاہوں اور سیاحتی مقامات کو جوڑیں گی، شہروں کے درمیان فاصلہ کم کریں گی اور میڈیکل کالج اور اسپتال، بندرگاہوں تک تیزی سے رسائی کو یقینی بنائیں گی۔ اس کے علاوہ یہ شاہراہیں مقامی کسانوں کو زرعی مصنوعات کو قریبی بازاروں تک پہنچانے اور مقامی چمڑے اور چھوٹے درجے کی صنعتوں کی اقتصادی سرگرمیوں میں بھی معاون ہوں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ش م ۔ م ر
Urdu No. 9506
(Release ID: 2118757)
Visitor Counter : 38
Read this release in:
Odia
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam