وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے میانمار کے سینئر جنرل من آنگ ہلاینگ سے ملاقات کی
Posted On:
04 APR 2025 9:43AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بینکاک میں بمسٹیک سربراہ کانفرنس کے پہلو بہ پہلو میانمار کے سینئر جنرل من آنگ ہلاینگ سے ملاقات کی۔ حالیہ زلزلے میں ہونے والی تباہی پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے جناب مودی نے اس نازک وقت میں میانمار کی بہنوں اور بھائیوں کو بھارت کی طرف سے مدد کی یقین دہانی کرائی۔ دونوں رہنماؤں نے بھارت اور میانمار کے درمیان دو طرفہ تعلقات، خاص طور پر کنیکٹوٹی، صلاحیت سازی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور دیگر شعبوں پر تبادلۂ خیال کیا۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا:
’’بینکاک میں بمسٹیک سربراہ کانفرنس کے پہلو بہ پہلو میانمار کے سینئر جنرل من آنگ ہلاینگ سے ملاقات کی۔ ایک بار پھر حالیہ زلزلے کے تناظر میں جانی و مالی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا۔ بھارت اس مشکل وقت میں میانمار کی اپنی بہنوں اور بھائیوں کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔
ہم نے بھارت اور میانمار کے درمیان دو طرفہ تعلقات، خاص طور پر کنیکٹوٹی، صلاحیت سازی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور دیگر شعبوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔‘‘
*************
(ش ح ۔ک ح۔ع ن(
U. No. 9490
(Release ID: 2118616)
Visitor Counter : 17
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam