وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

تھائی لینڈ اور سری لنکا کے دورے سے قبل وزیر اعظم کا بیان

Posted On: 03 APR 2025 6:47AM by PIB Delhi

وزیر اعظم پیٹونگٹرن شیناواترا کی دعوت پر میں آج سرکاری دورے اور چھٹے بمسٹیک سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے تھائی لینڈ روانہ ہو رہا ہوں۔

پچھلی دہائی کے دوران، بمسٹیک خلیج بنگال کے علاقے میں علاقائی ترقی، رابطے اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم فورم کے طور پر ابھرا ہے۔ اپنے جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے، بھارت کا شمال مشرقی خطہ بمسٹیک کے مرکز میں واقع ہے۔ میں بمسٹیک ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کرنے اور اپنے عوام کے مفاد کو ذہن میں رکھتے ہوئے اپنے تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے نتیجہ خیز انداز میں مشغول ہونے کا منتظر ہوں۔

اپنے سرکاری دورے کے دوران، مجھے وزیر اعظم شناوترا اور تھائی قیادت کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع ملے گا، جس میں ہمارے صدیوں پرانے تاریخی تعلقات کو بلند کرنے کی مشترکہ خواہش ہوگی، جو مشترکہ ثقافت، فلسفہ اور روحانی فکر کی مضبوط بنیادوں پر مبنی ہیں۔

تھائی لینڈ سے میں 04-06 اپریل تک سری لنکا کا دو روزہ دورہ کروں گا۔یہ دورہ گزشتہ دسمبر میں صدر دیسانائکا کےبھارت کے انتہائی کامیاب دورہ کے بعد ہورہا ہے ۔ ہمیں ’’مشترکہ مستقبل کے لیے شراکت داری کو فروغ دینے‘‘ کے مشترکہ وژن پر پیش رفت کا جائزہ لینے اور اپنے مشترکہ مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مزید رہنمائی فراہم کرنے کا موقع ملے گا۔

مجھے یقین ہے کہ یہ دورے ماضی کی بنیادوں پر ہوں گے اور ہمارے لوگوں اور وسیع تر خطے کے فائدے کے لیے ہمارے قریبی تعلقات کو مضبوط کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔

*************

(ش ح ۔ک ح۔ع ن(

U. No. 9398


(Release ID: 2118127) Visitor Counter : 20