بھارتی چناؤ کمیشن
الیکشن کمیشن نے پہلی بارآئی آئی آئی ڈی ای ایم میں بیچیز میں ایک لاکھ سے زیادہ بوتھ سطح کے اہلکاروں(بی ایل اوز)کی تربیت شروع کی
بہار، مغربی بنگال اور آسام سے بی ایل اوز کے پہلے بیچ نےآئی آئی آئی ڈی ای ایم میں 2 روزہ تربیتی پروگرام میں شرکت کی
زمینی سطح کے انتخابی کارکنوں کے لیے مسلسل، عملی، منظر نامے پر مبنی تربیتی پروگرام
اچھی تربیت یافتہ بی ایل اوز اسمبلی سطح کے ماسٹر ٹرینر بنیں گے جو بی ایل اوز کے ملک گیر نیٹ ورک کو مضبوطی دیں گے
Posted On:
26 MAR 2025 11:51AM by PIB Delhi
چیف الیکشن کمشنر جناب گیانیش کمار نے آج انڈیا انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیموکریسی اینڈ الیکشن مینجمنٹ (آئی آئی آئی ڈی ای ایم)، نئی دہلی میں الیکشن کمشنر ڈاکٹر وویک جوشی کے ساتھ بی ایل اوز کہ پہلے تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا۔ اگلے چندبرسوں میں اس طرح کے تربیتی پروگراموں میں اوسطاً10 پولنگ اسٹیشنز پر ایک بی ایل او کے حساب سے ایک لاکھ سے زیادہ بی ایل اوز کو تربیت دی جائے گی۔یہ اچھی طرح سے تربیت یافتہ بی ایل اوز ملک بھر میں بی ایل اوز کے پورے نیٹ ورک کو مضبوط کرنے کے لیے اسمبلی سطح کے ماسٹر ٹرینرز (اے ایل ایم ٹیز) کا ایک دستہ بنائیں گے، جو 100 کروڑ ووٹروں اور کمیشن کے درمیان اولین اور سب سے اہم انٹرفیس ہوں گے۔
صلاحیت سازی کا یہ منفرد پروگرام مرحلہ وار جاری رہے گا جس میں سب سے پہلے ان ریاستوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی جہاں انتخابات ہونے ہیں۔ فی الحال، بہار، مغربی بنگال اور آسام کے 109 بی ایل اوز اس 2 روزہ رہائشی تربیتی پروگرام میں بہار، مغربی بنگال، آسام، کیرالہ، پڈوچیری اور تمل ناڈو کے 24 ای آر اوز اور 13 ڈی ای اوز کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔
تربیت کا منصوبہ بی ایل اوز کو آر پی ایکٹ 1950، رجسٹریشن آف الیکٹر رولز 1960 اور کمیشن کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری ہونے والی ہدایات کے مطابق ان کے کردار اور ذمہ داریوں سے آشنا کرنے اور انتخابی فہرستوں کی غلطی سے پاک اپ ڈیٹ کے لیے متعلقہ فارم بھرنے کی ضروریات سے آراستہ کرنے کے لیے ہے۔ وہ آئی ٹی ایپلی کیشنز سے واقف ہوں گے جو ان کے کام کی حمایت کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔
بی ایل اوز ریاستی حکومت کے اہلکار ہیں اور ان کا تقرر الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرز (بی ایل اوز) کے ذریعے ضلعی انتخابی افسروں (ڈی ای اوز) کی منظوری کے بعد کیا جاتا ہے۔ سی ای سی جناب گیانیش کمار نے انتخابی فہرستوں کی غلطی سے پاک اپڈیٹ کرنے میں ای آر اوز اور بی ایل اوز کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ریاستی حکومتوں کو ایس ڈی ایم سطح یا اس کے مساوی افسران کو ای آر او کے طور پر نامزد کرنا چاہیے، جو اس کے بعد ان کی سینئرٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے بی ایل اوز کی تقرری کریں اور جو اپنے انچارج کے تحت پولنگ اسٹیشن کے عام رہائشی ہیں۔
سی ای سی نے اس بات پر زور دیا کہ آئین کے آرٹیکل 326 اور آر پی ایکٹ 1950 کے سیکشن 20 کے مطابق، صرف ہندوستان کے وہ شہری جو 18 سال سے زیادہ عمر کے ہیں اور عام طور پر اس حلقے میں مقیم ہیں ووٹر کے طور پر رجسٹرڈ ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے تمام سی ای اوز، ڈی ای اوز، ای آر اوز کو اپنی اپنی سطح پرکل جماعتی اجلاس منعقد کرنے اور انتخابی فہرستوں کی درست اپ ڈیٹ سمیت ان کے دائرہ اختیار سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنی ہدایات یاد دلائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ای آر او یا بی ایل او کے خلاف کسی بھی شکایت پر سختی سے کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی فہرستوں کی اپ ڈیٹ کے لیے گھر گھر جا کر تصدیق کے دوران تمام بی ایل اوز ووٹرز کے ساتھ بات چیت میں خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن تقریباً 100 کروڑ رائے دہندگان کے ساتھ تھا، ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا۔
*******
(ش ح۔ م ش۔ اش ق)
UR-8928
(Release ID: 2115164)
Visitor Counter : 33