وزارت اطلاعات ونشریات
بھارت پویلین نے ہانگ کانگ فلمارٹ میں تاریخی شروعات کی
ہندوستانی قونصل جنرل، ہانگ کانگ نے ہانگ کانگ میں پہلے بھارت پویلین (فلمارٹ) کا افتتاح کیا
”پویلین ہندوستانی سنیما کے لیے عالمی شراکت داری کے نئے دور کی نمائندگی کرتا ہے“: ہندوستان کی قونصل جنرل، محترمہ ستونت کھنالیہ
Posted On:
19 MAR 2025 6:10PM by PIB Delhi
ممبئی، 19 مارچ 2025
عالمی سطح پر ہندوستانی سنیما کے لیے ایک تاریخی موقع پر، سب سے پہلے بھارت پویلین نے با وقار ہانگ کانگ انٹرنیشنل فلم اینڈ ٹی وی مارکیٹ (فلمارٹ) میں اپنا آغاز کیا۔ ہندستان کی قونصل جنرل برائے ہانگ کانگ اور مکاؤ، محترمہ ستونت کھنالیہ نے پویلین کا افتتاح کیا، جو بین الاقوامی فلم اور میڈیا انڈسٹری میں ہندوستان کی موجودگی کو مضبوط بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
سروسز ایکسپورٹ پروموشن کونسل (ایس ای پی سی)، وزارت تجارت اور صنعت، اور وزارت اطلاعات و نشریات کے زیراہتمام نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) کے زیر اہتمام، بھارت پویلین کو قونصلیٹ جنرل آف انڈیا برائے ہانگ کانگ اور مکاؤ کی حمایت حاصل ہے۔ یہ اقدام ہندوستانی سنیما کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور اس کے بڑھتے ہوئے عالمی نقش کو اجاگر کرتا ہے، بین الاقوامی تعاون کو فروغ دیتا ہے اور ہندوستان کی کہانی سنانے کی بے پناہ صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔
افتتاح کے موقع پر، محترمہ ستونت کھنالیہ نے ہندوستان کے متحرک سنیما منظر نامے پر اپنے فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔ ”فلمارٹ میں پہلی بار ہندوستانی پویلین کا آغاز کرنا اعزاز کی بات ہے۔ ہندوستان کی فلم انڈسٹری دنیا کی سب سے بڑی صنعتوں میں سے ایک ہے اور اس کی کہانیاں تمام ثقافتوں کے سامعین کے درمیان گونجتی ہیں۔ یہ پویلین عالمی شراکت داری اور ہندوستانی سنیما کے مواقع کے ایک نئے دور کی نمائندگی کرتا ہے،“ انھوں نے کہا۔
ویوز (ڈبلیو اے وی ای ایس) کو فروغ دینا: ہندوستان کا پریمیئر عالمی ایم اینڈ ای سمٹ
بھارت پویلین کی ایک اہم توجہ عالمی آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ (ڈبلیو اے وی ای ایس) کو فروغ دینا ہے، جو 1 سے 4 مئی 2025 کو ممبئی میں منعقد ہونے والی ہے۔ ڈبلیو اے وی ای ایس ایک اعلیٰ پلیٹ فارم بننے کے لیے تیار ہے جس کا مقصد عالمی میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ (ایم اینڈ ای) کی صنعت کی توجہ، بھارت میں کراس بورڈ، تعاون اور تجارت پر توجہ دلانا ہے۔ صنعت کے رہنماؤں، اختراع کاروں، اور اسٹیک ہولڈروں کی ایک متنوع شرکت کی توقع کے ساتھ ڈبلیو اے وی ای ایس (ویوز) کا مقصد ہندوستان کو دنیا کے مواد کا مرکز بنانا ہے۔
تعاون کو فروغ دینا اور مواقع کو بڑھانا
اپنے پہلے دن، فلمارٹ میں بھارت پویلین کی سرگرمی قابل دید تھی جہاں اس نے بین الاقوامی صنعت کے نمائندوں کے ساتھ ڈائیلاگ، میٹنگیں اور نیٹ ورکنگ کے سیشن کی میزبانی کی۔ پویلین نے شریک پروڈکشن، مواد کی تقسیم اور تعاون پر بات چیت کی سہولت فراہم کی جس سے ہندوستانی فلم سازوں اور مواد کے تخلیق کاروں کے لیے نئی منڈیوں کو تلاش کرنے اور ان کی عالمی رسائی کو بڑھانے کے دروازے کھلے ہیں۔
این ایف ڈی سی کا تعارف
نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف انڈیا ایک مرکزی ایجنسی ہے جو ملک میں سنیما کی اچھی تحریک کی حوصلہ افزائی کے لیے قائم کی گئی ہے۔ فلمارٹ، کانس فلم فیسٹیول اور برلینیل جیسے اہم بین الاقوامی پروگراموں میں اپنی شرکت کے ذریعے این ایف ڈی سی ہندوستانی مواد تخلیق کاروں کے لیے شریک پروڈکشن، مارکیٹ تک رسائی اور تقسیم کے مواقع کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
ویوز (WAVES) کا تعارف
پہلی عالمی آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ (ویوز) جو میڈیا اور تفریح (ایم اینڈ ای) کے شعبے کے لیے ایک سنگ میل کی تقریب ہے، حکومت ہند کی جانب سے ممبئی، مہاراشٹر میں 1 سے 4 مئی 2025 تک منعقد کی جائے گی۔
خواہ آپ صنعت کے پیشہ ور، سرمایہ کار، تخلیق کار، یا اختراعی ہوں یہ سمٹ ایم اینڈ ای کے منظر نامے میں مربوط، تعاون، اختراعات اور تعاون کے لیے حتمی عالمی پلیٹ فارم پیش کرتا ہے۔
ویوز ہندوستان کی تخلیقی طاقت کو بڑھانے کے لیے تیار ہے، مواد کی تخلیق، املاک دانش اور تکنیکی جدت طرازی کے مرکز کے طور پر اس کی پوزیشن کو بڑھاتا ہے۔ جن صنعتوں اور شعبوں کو فوکس کیا گیا ہے ان میں براڈکاسٹنگ، پرنٹ میڈیا، ٹیلی ویژن، ریڈیو، فلم، اینی میشن، بصری اثرات، گیمنگ، کامکس، ساؤنڈ اینڈ میوزک، ایڈورٹائزنگ، ڈیجیٹل میڈیا، سوشل میڈیا پلیٹ فارم، جنریٹو AI، آگمینٹڈ ریئلٹی (AR)، ورچوئل رئیلٹی (VR)، اور توسیعی حقیقت (RX) شامل ہیں۔
آپ کے سوالات ہیں؟ یہاں جواب تلاش کریں۔
آئیے ہمارا ساتھ دیں! ویوز کے لیے ابھی رجسٹر کریں (جلد آ رہا ہے!)
***********
ش ح۔ ف ش ع
U: 8555
(Release ID: 2113041)
Visitor Counter : 24