وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے شری رماکانت رتھ کی رحلت پر اظہار رنج و غم کیا
Posted On:
16 MAR 2025 2:53PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مشہور شاعر اور دانشور جناب رماکانت رتھ کی رحلت پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ شری رماکانت رتھ جی کی تخلیقات، خصوصاً شاعری معاشرے کے تمام تر طبقات کے درمیان وسیع پیمانے پر مقبول ہیں۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر پوسٹ کیا؛
’’شری رماکانت رتھ جی نے ایک مؤثر انتظام کار اور دانشور کے طور پر خود کو ممتاز کیا ہے۔ ان کی تخلیقات خصوصاً شاعری، معاشرے کے تمام تر طبقات کے درمیان وسیع پیمانے پر مقبول ہیں۔ ان کی رحلت پر غمزدہ ہوں۔ اس دکھ کی گھڑی میں میرے احساسات ان کے کنبے اور مداحین کے ساتھ ہیں۔ اوم شانتی: وزیر اعظم نریندر مودی@narendramodi ‘‘
*****
(ش ح –ا ب ن)
U.No:8330
(Release ID: 2111632)
Visitor Counter : 23
Read this release in:
Malayalam
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada