امور داخلہ کی وزارت
آئیزول ، میزورم میں، امور داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ کی موجودگی میں، میزورم کی حکومت کو آسام رائفلز بٹالین کی زمین کی منتقلی اور نقشوں کا باضابطہ تبادلہ عمل میں آیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ایک اہم فیصلے کی وجہ سے میزورم کے لوگوں کا تین دہائی قدیم مطالبہ آج پورا ہو رہا ہے
وزیر اعظم مودی کے دور اندیش فیصلے سے میزورم کے ایک اہم علاقے میں زمین کا ایک بڑا رقبہ دستیاب ہوگا، جس سے ریاست کی ترقی کو ایک نئی سمت ملے گی
یہ فیصلہ میزورم کے عوام کے تئیں مودی حکومت کی ذمہ داری اور ریاست کی ترقی کے لیے اس کی وابستگی کا ثبوت ہے
مودی حکومت ایک ترقی یافتہ، پرامن، محفوظ اور خوبصورت میزورم کی تعمیر کے لیے کلی طور پر وقف ہے
1890 میں آئیزول میں پہلے فوجی کیمپ کے قیام کے بعد سے، یہ خطے کے لیے سب سے اہم فیصلہ ہے
سیاحت سے لے کر تکنالوجی تک، کھیلوں سے لے کر خلاء تک، اور زراعت سے لے کر صنعت کاری تک، مودی حکومت شمال مشرق میں ترقی کی نئی جہتوں کو تشکیل دے رہی ہے
Posted On:
15 MAR 2025 6:10PM by PIB Delhi
امور داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ کی موجودگی میں، میزورم کی حکومت کو آسام رائفلز بٹالین کی زمین کی منتقلی اور نقشوں کا باضابطہ تبادلہ آج میزورم کے آئیزول میں ہوا۔ اس تقریب میں میزورم کے وزیر اعلیٰ جناب لالدوہاوما، مرکزی داخلہ سکریٹری، انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر اور آسام رائفلز کے ڈائریکٹر جنرل سمیت کئی معززین نے شرکت کی۔
اس موقع پر امور داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے اس تقریب کو میزورم کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جغرافیائی حالات کے سبب جگہ کی قلت کی وجہ سے اور آئیزول سمیت میزروم کی مجموعی ترقی میں سہولت فراہم کرنے کی غرض سے تقریباً 35 برسوں سے آسام رائفلز کو اندرونی علاقوں میں منتقل کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا ۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ آئیزول میں جگہ کی شدید قلت اس کی جدید کاری اور عوامی سہولیات میں اضافے میں رخنہ پیدا کر رہی ہے۔ جناب شاہ نے آج دہائیوں پرانی مانگ کو پورا کرنے کا سہرا وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے اہم فیصلے کے سر باندھا۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ یہ فیصلہ محض ایک انتظامی قدم نہیں ہے بلکہ میزورم کے لوگوں کے تئیں مودی حکومت کی ذمہ داری اور ریاست کی ترقی کے تئیں اس کی وابستگی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کے دور اندیش فیصلے سے میزورم کے ایک اہم خطہ میں زمین کا ایک بڑا رقبہ دستیاب ہوگا، جس سے ریاست کی ترقی کو ایک نئی سمت ملے گی۔ جناب شاہ نے یہ بھی کہا کہ 1890 میں آئیزول میں پہلے فوجی کیمپ کے قیام کے بعد سے یہ تاریخ کا سب سے اہم فیصلہ مانا جائے گا۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند گذشتہ 10 برسوں سے پورے شمال مشرق کو مضبوط اور مربوط کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ مودی حکومت خطے میں بے مثال ترقی کر رہی ہے، سیاحت سے لے کر تکنالوجی، کھیلوں سے خلاء تک، اور زراعت سے لے کر صنعت کاری تک کے شعبوں کو پھیلا رہی ہے۔ جناب شاہ نے نشاندہی کی کہ آزادی سے لے کر 2014 تک، تمام سابق وزرائے اعظم نے مشترکہ طور پر 21 مرتبہ شمال مشرق کا دورہ کیا، جبکہ 2014 سے لے کر اب تک صرف وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہی 78 دورے کیے ہیں۔ مزید برآں، انہوں نے کہا کہ 2014 سے قبل ، مرکزی وزراء، شمال مشرق سے تعلق رکھنے والوں کے علاوہ، نے صرف 71 مرتبہ اس خطے کا دورہ کیا تھا، جبکہ گزشتہ ایک دہائی میں، مرکزی وزراء کے دوروں کی تعداد 700 سے تجاوز کر گئی ہے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں شمال مشرق نہ صرف تیز رفتار ترقی کا مشاہدہ کر رہا ہے بلکہ بے مثال امن کا بھی تجربہ کر رہا ہے۔ انہوں نے 2,500 کروڑ روپے کی لاگت سے قومی شاہراہ اے- 502 پر پیکیج-1 اور پیکیج-3 کی شروعات سمیت میزورم میں بنیادی ڈھانچے کے بڑے پروجیکٹوں پر روشنی ڈالی۔ مزید برآں، آئیزول اور کولاسیب اضلاع میں قومی شاہراہ 6 پر ایک چار لین والی سڑک 1,742 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کی جا رہی ہے، جبکہ قومی شاہراہ 54 کے آئیزول -تویپام سیکشن کو 1,006 کروڑ روپے کی لاگت سے ڈبل لین میں تبدیل کرنے کا کام جاری ہے۔ مزید برآں، میزورم میں 100 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے بیمبولنک سڑکیں تعمیر کی جا رہی ہیں۔ جناب شاہ نے اس بات پر زور دیا کہ مودی حکومت نے گزشتہ دہائی کے دوران میزورم میں 5000 کروڑ روپے کے بقدر کے سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے شروع کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 2 کروڑ روپے میں 10 ہیلی پیڈ بنائے گئے ہیں، اور 5,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے بیربی-سائرنگ ریلوے پروجیکٹ شروع کیا گیا ہے۔ مزید برآں، 600 کروڑ روپے کی لاگت سے 164 بستروں پر مشتمل ایک سپر اسپیشلٹی ریسرچ سنٹر تعمیر کیا جا رہا ہے، جبکہ 1,300 کروڑ روپے کی لاگت سے ٹوریئل ہائیڈرو پاور پروجیکٹ بھی شروع کیا گیا ہے۔ کنیکٹیوٹی میں اضافے کے لیے ریاست بھر میں 314 موبائل ٹاور لگائے گئے ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ نے ایک ترقی یافتہ، پرامن، محفوظ اور خوبصورت میزورم کی تعمیر کے لیے حکومت ہند کی غیر متزلزل عہدبندگی کا اعادہ کیا۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:8323
(Release ID: 2111536)
Visitor Counter : 17