وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے جمہوریہ ماریشس کے صدر سے ملاقات کی
Posted On:
11 MAR 2025 4:01PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اسٹیٹ ہاؤس میں جمہوریہ ماریشس کے صدر عالی جناب دھرمبیر گوکھول سے ملاقات کی۔
دونوں لیڈروں نے بھارت اور ماریشس کے درمیان خصوصی اور قریبی دو طرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ اس تناظر میں، انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تاریخ اور عوام سے عوام کے مضبوط روابط کی موجودگی کو یاد کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ماریشس کے قومی دن سے متعلق تقریبات میں دوسری بار مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ ایک خصوصی اقدام میں وزیر اعظم نے صدر گوکھول اور خاتون اول ورندا گوکھول کو او سی آئی کارڈ سونپے۔ وزیر اعظم نے اسٹیٹ ہاؤس میں آیوروید گارڈن کا بھی دورہ کیا ، جو حکومت ہند کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ماریشس آیوروید سمیت روایتی ادویات کے فوائد کو آگے بڑھانے میں ہندوستان کے لیے ایک اہم شراکت دار ہے۔
بات چیت کے بعد صدر گوکھول نے وزیر اعظم کے اعزاز میں سرکاری ظہرانے کا اہتمام کیا۔
******
ش ح۔ م م ۔ م ر
U-NO. 8110
(Release ID: 2110366)
Visitor Counter : 21
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam