کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جن اوشدھی دیوس 2025


صحت مند مستقبل کے لیے سستی معیاری ادویات

Posted On: 06 MAR 2025 6:13PM by PIB Delhi

تعارف

ہر سال، 7 مارچ کو 'جن اوشدھی دیوس' کے طور پر منایا جاتا ہے تاکہ اس اہم اسکیم کے بارے میں بیداری پیدا کی جا ئے اور جنرک ادویات کے استعمال کو فروغ دیا جا ئے۔ اس پہل کی حمایت کے لیے یکم سے 7 مارچ تک ملک بھر میں ہفتہ بھر کی تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

اس سال قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) میں پی ایم بی جے پی کے سلسلے میں معلومات پھیلانے کے لیے یکم مارچ کو اس جشن کا آغاز کیا گیا۔ "پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا  (پی ایم بی جے پی)"کو  نومبر 2008 میں کیمیکل اور فرٹیلائزر کی وزارت کے ادویات سازی محکمہ نے سنٹرل فارما پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگس کے اشتراک سے شروع کیا تھا۔ اس پہل کا مقصد پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندر(پی ایم بے جے کے) کے نام سے خصوصی دکانوں کے ذریعے عوام کو سستی شرح پر معیاری ادویات فراہم کرنا ہے۔

پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا کی کلیدی سرگرمیاں

سب لوگوں کو معیاری جنرک ادویات سستی شرح پر دستیاب کرانے کے کے لیے شروع کی گئی، پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا (پی ایم بی جے پی) کا مقصد معیاری جنرک ادویات کو سستی شرحوں پر دستیاب کرانا ہے۔ اس اقدام کے تحت انجام دی جانے والی سرگرمیوں میں مندرچہ ذیل چیزیں شامل ہیں:

آگہی بڑھانا: پہل کے بنیادی اہداف میں سے ایک عوام کو جنرک ادویات کے فوائد کے بارے میں آگاہ کرنا ہے، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ سستی دوا کا مطلب معیار سے سمجھوتہ کرنا نہيں ہے۔ اس اقدام کا مقصد اس غلط فہمی کو دور کرنا ہے کہ زیادہ قیمت سے بہتر معیار کی نشاندہی ہوتی ہے۔

جنرک ادویات کے نسخوں کی حوصلہ افزائی: پی ایم بی جے پی کا مقصد صحت کی نگہداشت کرنے والے پیشہ ور افراد کو، بالخصوص سرکاری اسپتالوں میں، جنرک متبادل تجویز کرنے کی ترغیب دینا ہے، اس طرح لاگت کے لحاظ سے علاج کے اختیارات کو فروغ دینا ہے۔

رسائی میں اضافہ: اس اقدام کا مقصد مختلف علاج کے زمروں میں عام طور پر استعمال ہونے والی جنرک ادویات کی وسیع رینج فراہم کرنا ہے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ صحت کی نگہداشت کی ضروری مصنوعات ہر فرد کے لیے، خاص طور پر پسماندہ افراد کے لیے دستیاب ہوں۔

اس حقیقت کے باوجود کہ یہ ملک دنیا میں جنرک ادویات کے سرکردہ برآمد کنندگان میں سے ایک ہے، ہندوستانیوں کی اکثریت سستی ادویات تک رسائی سے محروم ہے۔ برانڈڈ دوائیں ان کے غیر برانڈڈ جنرک متبادل سے نمایاں طور پر زیادہ قیمتوں پر فروخت کی جاتی ہیں، باوجودیکہ وہ اپنی معالجاتی قدر میں یکساں ہیں۔

پی ایم بی جے پی کے تحت اہم پہل

    

 

سوویدھا سینیٹری نیپکنز- ہندوستانی خواتین کے لیے صحت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے اہم قدم کے طور پر، جن اوشدھی سویدھا آکسو-بائیوڈیگریڈیبل سینیٹری نیپکنز کو 27 اگست 2019 کو صرف 1/- روپیہ فی پیڈ میں دستیاب کرایا گیا۔ ملک بھر میں 15000 سے زیادہ پی ایم بی جے پی کیندر میں جن اوشدھی سویدھا نیپکن فروخت کے لیے دستیاب کرائی جارہی ہے۔ 31.01.2025 تک سوویدھا نیپکنز کی مجموعی فروخت 72 کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔

 

جن اوشدھی سوگم موبائل ایپلیکیشن اگست، 2019 کے مہینے میں شروع کی گئی تھی۔ ایپ میں صارفین کے لیے مختلف خصوصیات مہیا ہیں جیسے - گوگل میپ کے ذریعے نزدیکی جن اوشدھی کیندر کا پتہ لگانا، جن اوشدھی جنرک ادویات تلاش کرنا، ایم آر پی کے لحاظ سے جنرک بمقابلہ برانڈڈ ادویات کی قیمتوں کا موازنہ کرنا، مجموعی بچت وغیرہ۔

 

پی ایم بی جے پی کی خصوصیات

 

اس اسکیم کی منفرد خصوصیت یہ ہے کہ اسے سرکاری ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ نجی کاروباری افراد بھی چلاتے ہیں۔

 

جن اوشدھی ادویات کی قیمتیں کھلے بازار میں دستیاب برانڈڈ ادویات کی قیمتوں سے 50 فیصد-80 فیصد تک کم ہوتی ہیں۔

یہ ادویات صرف ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن - گڈ مینوفیکچرنگ پریکٹسز (ڈبلیو ایچ او – جی ایم پی) سے مصدقہ مینوفیکچررز سے خریدی جاتی ہیں تاکہ مصنوعات کے معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔

بہترین معیار کو یقینی بنانے کے لیے ’نیشنل ایکریڈیٹیشن بورڈ فار ٹیسٹنگ اینڈ کیلیبریشن لیبارٹریز (این اے بی ایل) سے منظور شدہ لیبارٹریوں میں ادویات کے ہر بیچ کا تجربہ کیا جاتا ہے۔

ماہانہ 20,000/- تک کی ترغیب 20 فیصد کی شرح پر ماہانہ خریداری پر دی جاتی ہے، جو ذخیرہ کرنے کے مینڈیٹ سے مشروط ہے۔

دو لاکھ روپے کی یکمشت ترغیبی رقم شمال مشرقی ریاستوں، ہمالیائی علاقوں، جزیرے کے علاقوں اور نیتی آیوگ کے ذریعہ آرزو مند ضلع کے طور پر درج کردہ پسماندہ علاقوں میں کھولے گئے پی ایم بی جے پی کیندروں کو فراہم کیے جاتے ہیں یا خواتین کاروباری، سابق فوجی، معذور افراد، ایس سی اور ایس ٹی کے ذریعہ کھولے گئے کیندروں کو دیا جاتا ہے۔

صحت کی نگہداشت کا کایا پلٹ: پیش رفت پر ایک نظر

کھولے گئے پی ایم بی جے پی کیندروں کی تعداد

حوالہ جات :

https://janaushadhi.gov.in/ - https://drive.google.com/drive/folders/10SB9jUZ6r3v4-wv_n-u3XwcmSvEWUJqA 202

ادویات اور جراحی آلات کی تعداد

حوالہ جات:

https://janaushadhi.gov.in/ - https://drive.google.com/drive/folders/10SB9jUZ6r3v4-wv_n-u3XwcmSvEWUJqA 202

معیاری ادویات تک رسائی کو فروغ دینے کے 7 ایام

7 روزہ جن اوشدھی دیوس 2025 کی تقریبات کا آغاز مرکزی وزیر صحت جناب جگت پرکاش نڈا نے کیا جب انہوں نے پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا کو فروغ دینے کے لیے رتھ اور گاڑیوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ دوسرے روز جن آروگیہ میلہ ہیریٹیج واکس اور بزرگ شہریوں کے لیے 500+ ہیلتھ کیمپس پیش کیے گئے۔ تیسرا دن بچوں کی شرکت اور خوردنی مصنوعات کی تقسیم پر مرکوز تھا۔ چوتھے روز  جن اوشدھی پروڈکٹس کے سستی ہونے کو ظاہر کرنے کے لیے سینیٹری پیڈ کی تقسیم میں خواتین کی شمولیت کو اجاگر کیا گیا۔ پانچویں دن 30 شہروں میں فارماسسٹ آگاہی سیمینار منعقد کیے گئے۔ چھٹے دن  جن اوشدھی مترا رضاکار رجسٹریشن مہم چلائی گئی اور دن 7 کو جن اوشدھی دیوس کی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔

خلاصہ

پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا (پی ایم بی جے پی ) نے معیاری ادویات کو عام لوگوں تک سستی قیمتوں پر قابل رسائی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ صحت کی نگہداشت ملک کے کونے کونے تک پہنچ جائے۔ فی الحال تمام اضلاع میں 15,000 سے زیادہ جن اوشدھی کیندرز کام کر رہے ہیں، اس اسکیم سے نہ صرف صحت کی نگہداشت کی گنجائش میں اضافہ ہوا ہے بلکہ مستقل اور باقاعدگی سے کمائی کی پیشکش کرکے ذاتی روزگار کے لیے ایک امید افزا راستہ بھی فراہم ہوا ہے۔ جیسا کہ حکومت جنرک ادویات کے استعمال کو فروغ دینا جاری رکھے ہوئے ہے، یہ اسکیم مزید پیش رفت کی گواہی کے لیے تیار ہے، جس سے صحت عامہ کو بہتر بنانے اور ہندوستان میں کاروبار کو فروغ دینے میں اس کے کردار کو تقویت ملے گی۔

 

حوالہ جات:

پی ڈی ایف کے لئے کلک کریں:

*******

ش ح۔ م ش ع۔ ج

UNO-7916


(Release ID: 2108933) Visitor Counter : 60