ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ نے پروت مالا پر یوجنا کے تحت اتراکھنڈ ریاست میں روپ ویز ڈیولپمنٹ کے قومی پروگرام کے تحت گووندگھاٹ سے ہیم کنڈ صاحب جی (12.4کلومیٹر) کے روپ ویز پروجیکٹ کی ترقی کو منظوری دی ہے

Posted On: 05 MAR 2025 3:08PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب  نریندر مودی کی قیادت میں اقتصادی امور سے متعلق   کابینہ کمیٹی (سی سی ای اے) نے  گووند گھاٹ سے  ہیم کنڈ صاحب تک جی 12.4 کلو میٹر کے روپ ویز  کی تعمیر کےپروجیکٹ کو منظوری دی ہے۔ یہ پروجیکٹ 2730.13 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت کے ساتھ ڈیزائن، تعمیر، مالیات استعمال کرنے اور منتقل کرنے (ڈی بی ایف او ٹی) کرنے کے ساتھ مکمل کیاجائے گا۔

فی الحال ہیم کنڈ صاحب جی کاسفر چیلنج بھرا ہے جہاں گووند گھاٹ سے  اوپر کے علاقوں میں 21 کلو میٹر کی کھڑی چڑھائی ہے۔ یہ سفر پیدل یا خچروں پر بیٹھ کر مکمل کیاجاتاہے۔مجوزہ روپ وے کو ہیم کنڈ صاحب جی اور پھولوں کی وادی کی سیر کرنے والے سیاحوں مد نظر رکھ کر بنایا جارہاہے تاکہ گووند گھاٹ اور ہیم کنڈ صاحب جی کی صف آخر میں کھڑے عقیدت مند کو بھی فائدہ پہنچ سکے۔

پبلک – پرائیویٹ پاٹنر شپ سے تیار کیا  جانے والا یہ منصوبہ گووند گھاٹ سے  گھنگھڑیا (10.55کلو میٹر) تک  منوکیبل ڈی اٹیچبل گونڈولہ پر مبنی ہے۔ اس کے علاوہ گھنگھڑیا کو ہیم کنڈ صاحب جی تک (1.85 کلو میٹر) جدید ترین ٹرائی کیبل گونڈولہ (3 ایس) سے جوڑاجائے گا۔ اس روپ وے کی 1100 مسافر فی گھنٹہ فی سمت (پی پی ایچ پی ڈی ) کو لے جانے اور یومیہ11000مسافروں کو لے جانے کی گنجائش ہوگی ۔

روپ وے پروجیکٹ کی تعمیر اور آپریشن کے دوران ملازمت کے خاطر خواہ مواقع پیدا ہوں گے اور ساتھ اس سے جڑی سیاحت کی صنعت جیسے ضیافت، سفر،غذا اور مشروبات (ایف این بی) اور سیاحت کو سال بھر فائدہ پہنچے گا۔

روپ وے پروجیکٹ کی ترقی،  خطے میں متوازن سماجی-معاشی ترقی کو بڑھاوا دے گی اورصف آخر میں کھڑے عقیدت مندوں کے لیے خطہ میں معاشی ترقی کو فروغ دے گی۔

ہیم کنڈ صاحب جی، اتراکھنڈ کے ریاست چمولی ضلع میں 15000 فٹ کی بلندی پر واقع جلیل القدر مذہبی مقام ہے۔اس مقدس مقام پر قائم کیا گیا گرودووارہ سال کے5 مہینوں، مئی سے ستمبر تک کھلارہتاہے جہاں  سالانہ ڈیڑھ سے 2لاکھ عقیدت مند آتے ہیں۔ ہیم کنڈ صاحب جی تک چڑھائی کو ،  قدیم گڑوال  ہمالیہ میں یونسکو کی جانب سے عالمی  ثقافتی ورثہ قرار دیے گئے پھولوں کی وادی کاداخلی دروازہ قرار دیا جاتا ہے۔

***

UR-7853

(ش  ح۔  ض  ر۔ اش  ق)


(Release ID: 2108451) Visitor Counter : 26