وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

ویزاعظم نریندر مودی نے  بیلجیم کی شہزادی ایسٹرڈ سے ملاقات کی


وزیر اعظم نے300 رکنی وفد کی بھارت میں قیادت کرنے کی شہزادی ایسٹرڈ کی پہل کی ستائش کی

وزیراعظم نےبیلجیم کے  شاہی خاندان کے بھارت کے ساتھ اچھے تعلق کو یاد کیا

بیلجیم کے ساتھ نئی باہمی فائدے مند سازجھیداری میں دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ، ٹکنالوجی، اختراع، دفاع، زراعت،لائف سائنسز، خلاء  اور تمام مہارت سمیت دیگر شعبوں  میں اپنے عزم کا اظہار کیا

Posted On: 04 MAR 2025 9:58PM by PIB Delhi

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بیلجیم کی عزت مآب شہزادی ایسٹرڈ سے ملاقات کی جو  ایک مارچ سے 8 مارچ2025 تک بھارت میں بیلجیم کے اعلیٰ سطحی اقتصادی مشن کی قیادت کررہی ہیں۔

وزیر اعظم نے شہزاری ایسٹرڈ کابھارت میں خیر مقدم کیا اور سرکردہ تجارتی رہنماؤں ، حکومتی افسران اور مختلف شعبوں کے نمائندوں سمیت 300  سے زیادہ اراکین پر مشتمل بڑے وفد کی قیادت کی پہل کرنے پران کی ستائش کی۔

یہ دوسری مرتبہ ہے کہ جب شہزادی ایسٹرڈ، بھارت میں اقتصادی مشن کی قیادت کررہی ہیں جس سے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دفاعی تعلقات کی جہت میں آئی  بلندی کامظاہرہ ہوتاہے۔

وزیر اعظم اور عزت مآب شہزادی ایسٹرڈ کے درمیان مختلف موضوعات پر وسیع تر تبادلۂ خیال ہوا، جن میں تجارت، سرمایہ کاری، ٹکنالوجی، دفاع، اختراع، صاف ستھری توانائی، بنیادی ڈھانچے، زراعت، مہارت، تعلیمی تبادلۂ اور  ثقافتی اور عوام سے عوام رابطہ شامل رہے۔

دونوں فریقوں نے ابھرتی ہوئی اور با اثر شعبوں میں اشتراک کے لیے نئے راستے تلاش کرنے کے خاطر قریبی تال میل سے کام کرنے پر اتفاق کیاہے۔ اس سے اقتصادی مزاحمت میں اضافہ ہوگا، اختراع کی قیادت والی ترقی کو تقویت ملے گی اور دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچانے کے لیے دو طرفہ تعاون گہرا ہوگا۔

*******

(ش  ح۔  ض  ر۔ اش  ق)

UR-7835


(Release ID: 2108349) Visitor Counter : 11