وزارت اطلاعات ونشریات
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن (آئی آئی ایم سی) 4 مارچ 2025 کو اپنی 56ویں تقسیم اسناد کی تقریب کی میزبانی کرے گا، مرکزی وزیرجناب اشونی ویشنو اس تقریب میں شرکت کریں گے
تقسیم اسناد کی تقریب کے دوران نئی دہلی اور پانچ علاقائی مراکز کے478 طلباء کو ڈپلومہ اور ایکسی لینس ایوارڈز سے نوازا جائے گا
Posted On:
03 MAR 2025 12:34PM by PIB Delhi
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن(آئی آئی ایم سی) 4 مارچ 2025 کو مہاتما گاندھی منچ، آئی آئی ایم سی، نئی دہلی میں اپنی 56ویں تقسیم اسناد کی تقریب کے انعقاد کے لئے تیار ہے۔ آئی آئی ایم سی کے چانسلر اور حکومت ہندکےمرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات؛ ریلویز اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی،جناب اشونی ویشنو اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے۔
تقسیم اسنادکی تقریب کے دوران 24-2023 بیچ کو ڈپلومہ اور ایکسیلنس ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔
تقسیم اسنادکی تقریب کے دوران 24-2023بیچ کے 9 کورسز کے 478 طلباء کی کامیابیوں کو منایا جائے گا اور انہیں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ سرٹیفکیٹ دیے جائیں گے۔ تقریب کے دوران آئی آئی ایم سی نئی دہلی اور اس کے پانچ علاقائی کیمپس- ڈھینکنال، ایزول، امراوتی، کوٹّائم اور جموں کے طلباء کو ان کے ڈپلومہ سے نوازا جائے گا۔اس کے علاوہ، 36 ہونہار طلباء کو ان کی بہترین تعلیمی کارکردگی کے بدلے مختلف میڈلز اور نقد انعامات سے نوازا جائے گا۔
اس تقریب میں سرکردہ فیکلٹی ممبران اور مہمان شرکت کریں گے ،جو میڈیا اور کمیونیکیشن ایجوکیشن میں بہتری کو فروغ دینے کے آئی آئی ایم سی کے عزم کو نمایاں کریں گے۔
آئی آئی ایم سی کے ذریعہ ذرائع ابلاغ کےرہنماؤں کا ارتقاء
آئی آئی ایم سی ہندوستان کا سب سے بڑا میڈیا ٹریننگ ادارہ ہے جو میڈیا اور کمیونیکیشن کے شعبے میں تعلیم فراہم کرتا ہے۔ 1965 میں قائم کیا گیا،آئی آئی ایم سی ہندی صحافت، انگریزی صحافت، اشتہارات اور تعلقات عامہ، ریڈیو اور ٹیلی ویژن صحافت، ڈیجیٹل میڈیا، اوڈیا صحافت، مراٹھی صحافت، ملیالم صحافت، اور اردو صحافت میں پی جی ڈپلومہ کورسز کی تعلیم دیتا ہے۔ اس کے علاوہ سال 2024 میں ڈیمڈ ٹو بی یونیورسٹی کا درجہ ملنے کے بعد ڈیمڈ ٹو بی یونیورسٹی کی جانب سے میڈیا بزنس اسٹڈیز اور اسٹریٹجک کمیونیکیشن میں دو پوسٹ گریجویٹ ڈگری پروگرامز بھی شروع کیے گئے ہیں۔
***********
ش ح – ض ر– م ش
U. No.7753
(Release ID: 2107707)
Visitor Counter : 21
Read this release in:
Bengali
,
Assamese
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam