وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

بیٹل آف بینڈ گلوبل


جہاں ثقافتیں ٹکراتی ہیں، موسیقی متحد کرتی ہے

Posted On: 28 FEB 2025 5:02PM by PIB Delhi

تعارف

دی بیٹل آف دی بینڈز کی زبردست کامیابی کے بعد،ویوز اب بڑے فخر سے بیٹل آف دی بینڈز گلوبل پیش کر رہا ہے۔ یہ دلچسپ نیا اقدام وسیع تر سامعین کو راغب کرنے اور نوجوان نسل کو موسیقی کی بھرپور خوبصورتی اور تنوع سے متعارف کرانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ویوز سیزن ایک کے کرئیٹ اِن انڈیا چیلنج کے ایک حصے کے طور پر، پرسار بھارتی اور سارے گاما کے تعاون سے، یہ پروگرام حصہ لینے والے بینڈز کو اپنی صلاحیتوں کو پیش کرنے کے لیے ایک زبردست پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005FL10.png

ورلڈ آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ (ویوز) اپنے پہلے ایڈیشن میں ایک منفرد مرکز کی حیثیت رکھتا ہے اور پورے میڈیا اور تفریح (ایم اینڈ ای) شعبے کو یکجا کرنے کے لیے تیار ہے۔ یہ تقریب ایک اعلیٰ ترین عالمی تقریب ہے جس کا مقصد عالمی ایم اینڈ ای  صنعت کی توجہ بھارت کی طرف راغب کرنا ہے اور اسے بھارتی ایم اینڈ ای سیکٹر کے ساتھ اس کے ہنر کے ساتھ جوڑنا ہے۔

یہ سمٹ 1 سے 4 مئی 2025 تک ممبئی کے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر اور جیو ورلڈ گارڈنز میں منعقد ہوگی۔ چار اہم ستونوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے — براڈکاسٹنگ اور انفوٹینمنٹ، اے وی جی سی –ایکس آر ، ڈیجیٹل میڈیا اور انوویشن، اورفلمز ۔ ویوز بھارت کی تفریحی صنعت کے مستقبل کو ظاہر کرنے کے لیے رہنماؤں، تخلیق کاروں اور تکنیکی ماہرین کو اکٹھا کرے گی ۔

بیٹل آف بینڈ گلوبل ویوزکے پہلے ستون کے طور پر کھڑا ہے، جو براڈکاسٹنگ اور انفوٹینمنٹ پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ یہ بین الاقوامی مقابلہ تخلیقی صلاحیتوں اور موسیقی کے دائرے کو وسعت دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، ساتھ ہی صنعت میں کمیونٹی کے تئیں احساس ، جدت اور ترقی کو فروغ دینا ہے۔

اہلیت کا معیار

بیٹل آف بینڈ گلوبل میں حصہ لینے کے لیے، براہ کرم اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ درج ذیل اہلیت کے معیار اور درخواست جمع کرانے کے رہنما خطوط پر پورا اترتے ہیں:

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007380C.png

شرکت کا عمل

حصہ لینے کے لیے، بینڈز (زیادہ سے زیادہ 5 اراکین، بشمول ایک گلوکار) کو دوردرشن کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے، اپنی اپنی موسیقی کو پیش کرتے ہوئے اصل آڈیو وژول پرفارمنس جمع کروانا ہوگی۔ پرفارمنس میں کوئی موجودہ گانا یا کمپوزیشن نہیں ہونا چاہیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00954OV.png

  1. ویڈیو جمع کروانا:
  • بینڈز کو لازمی طور پر ایک ویڈیو (زیادہ سے زیادہ 2 منٹ، 300ایم بی، ایم پی 4فارمیٹ) موسیقی کا اوریجنل کلپ جمع کرانا ہوگاجو جدید اور روایتی لوک عناصر کا امتزاج ہو ۔
  • ‘‘ویوز انڈیا’’  سیکشن کے تحت دوردرشن کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے اپ لوڈ کریں، ‘‘بیٹل آف بینڈز’’ کو منتخب کریں اور رجسٹریشن کی ہدایات پر عمل کریں۔
  1. رجسٹریشن:
  • بینڈ کا نام، شہر، رابطہ کی معلومات، بینڈ ممبرز، سوشل میڈیا لنکس اور پرفارمنس لنک جیسی تفصیلات کے ساتھ رجسٹریشن فارم پُر کریں۔
  1. شرائط:
  • جمع کرائی گئی پہلی درست ویڈیو کو انتخاب کے لیے سمجھا جائے گا۔
  • ویڈیوز کو ہدایات پر عمل کے مطابق ہونا چاہیے؛ عدم تعمیل نااہلی کا باعث بنے گی۔
  • معلومات جمع کرانے کے بعد شرکاء پروموشنل استعمال کے لیے رازداری کے حقوق سے دستبردار سمجھے جائیں گے۔

چیلنج کی تفصیلات

مکمل انتخابی عمل کے بعد سرفہرست 13 بین الاقوامی بینڈز چیلنج میں شامل ہوں گے، جو 15 مارچ سے 20 مارچ تک نشر ہوں گے اور 30 ​​اپریل 2025 سے پہلے اختتام پذیر ہوں گے۔ پورے ایونٹ کے دوران سرفہرست5 بین الاقوامی بینڈز کا انتخاب ان کی پرفارمنس کی بنیاد پر کیا جائے گا اور ایونٹ یہ ہوگا:

  • پروڈیوس کردہ: سارے گاما
  • ہدایت کار: تجربہ کار شو ڈائریکٹر شروتی انندیتا ورما
  • میزبان: باصلاحیت کیتن سنگھ
  • جج صاحبان: معروف فنکار راجہ حسن اور شردھا پنڈت
  • سرپرست: معزز بھارتی سرپرست جن میں ٹونی ککڑ، شروتی پاٹھک، رادھیکا چوپڑا، امیتابھ ورما، اور بہت سےبین الاقوامی متعلقہ ماہرین کو یکجا کررہے ہیں۔

نتیجہ

بیٹل آف بینڈ گلوبل متنوع موسیقی کی صلاحیتوں کے اظہار اور بین الاقوامی تعاون کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم پیش کرتا ہے۔ منتخب سرفہرست 5 عالمی بینڈ ممتاز ویوز اسٹیج پر سرکردہ 5 بھارتی بینڈز کے ساتھ پرفارم کریں گے، جس میں عالمی اور بھارتی موسیقی کی بہترین نمائش پیش کی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد بھارت کی بھرپور موسیقی کی روایات کا جشن مناتے ہوئے عالمی موسیقی کے منظرنامے کو مزید بلند ی عطا کرنا ہے۔

حوالہ

  1. https://x.com/WAVESummitIndia/status/1854483072172822893
  2. https://www.saregama.com/battleofbands
  3. https://prasarbharati.gov.in/battle-of-bands/
  4. https://pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=2102856#:~:text=Battle%20of%20bands%20International%20aims,to%20audiences%20around%20the%20globe.
  5. https://pib.gov.in/PressNoteDetails.aspx?NoteId=152045&ModuleId=3&reg=3&lang=2

Click here to download PDF

 

************

ش ح۔ ش ب۔م الف

U-No. 7666


(Release ID: 2107025) Visitor Counter : 22