نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
ہندوستان کی’لک ایسٹ‘ پالیسی’ایکٹ ایسٹ‘ میں تبدیل ہو گئی ہے، جس سے شمال مشرق میں غیر معمولی ترقی ہوئی ہے: نائب صدر جمہوریہ کا زور
نائب صدر نے کہا-اروناچل پردیش میں بے مثال ترقی ہو رہی ہے - ہوائی اڈہ، ریل و سڑک رابطہ اور 4جی نیٹ ورک تیزی سے پھیل رہا ہے
اروناچل پردیش میں 50,000 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے، جس سے 5 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے مواقع کھلیں گے: نائب صدر
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستانی تاریخ میں پہلی بار بودھ فرقہ کو اقلیتی درجہ اور کابینہ میں وزیر کا عہدہ دیا گیا ہے
نائب صدر نے کہا- ہندوستان ایک مضبوط ملک بن گیا ہے۔ کوئی اس پر بُری نظر نہیں ڈال سکتا
نائب صدر نے ضلع کملے میں پہلے مشترکہ میگا نیوکم یولو جشن میں شرکت کی
Posted On:
26 FEB 2025 4:12PM by PIB Delhi
ہندوستان کے نائب صدر جناب جگدیپ دھنکھڑ نے آج کہا-’’کئی دہائیاں قبل حکومت ہند نے '’لک ایسٹ‘ پالیسی شروع کی تھی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اسے’ایکٹ ایسٹ‘ پالیسی میں تبدیل کر دیا ہے کیونکہ صرف دیکھنا ہی کافی نہیں ہے، کارروائی بھی ضروری ہے۔ جب کارروائی کی جاتی ہےتو ہم قابل ذکر تبدیلیاں دیکھتے ہیں۔ خواہ وہ ہوائی سفر ہو، ہوائی اڈے، ریلوے اور سڑک کے رابطے ہوں یا یہ تمام پردیش میں ترقی کے نیٹ ورک کے اشارے ہیں‘‘۔
ریاست اروناچل پردیش کے ضلع کملے میں کامپوریزو سرکل میں پہلی مشترکہ میگا نیوکم یولو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب دھنکھڑنے کہا-’’اروناچل پردیش میں 50,000 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے، ایک میگاواٹ بجلی کی پیداوار کے لیے 10 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، جس کا مطلب ہے 10 کہ ارونا چل پردیش میں 5لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے امکان ہیں۔کرن رجیجو جی میں یقیناً کوئی جادو ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم کو راضی کرنے میں کامیابی حاصل کی اور آپ سب کو اس موقع سے فائدہ اٹھانے، تعاون کرنے اور ہماری ثقافت کو محفوظ رکھنے کی درخواست کی۔ایسے منظر نامہ میں ، میں یہاں آکر حقیقت میں کافی فرحت محسوس کررہاہوں‘‘۔
نائب صدرجمہوریہ نے ایک اہم پیش رفت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا-’’ہندوستان کی تاریخ میں پہلی بار بودھ فرقہ کو اقلیت کا درجہ دیا گیا ہے، اور اس تاریخی پیش رفت سے پوری دنیا کو ایک مضبوط پیغام دیا گیا ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ پیش رفت اس حقیقت کی تصدیق کرتی ہے کہ ہندوستان ایک منفرد ملک ہے اور ہمیں قوم پرستی سے لبریز رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم کسی بھی حالت میں قومی مفاد، قوم کے لیے اپنی لگن ومحبتیا اس کی خدمت کے عزم پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے‘‘۔
ہندوستان کی ثقافتی یکجہتی پر روشنی ڈالتے ہوئے نائب صدر نے کہا-’’جب آپ آج نیوکم یولو مناتے ہیں، وہیں ہولی، بیساکھی، لوہڑی، بیہو، پونگل اور نون جیسے تہوار بھی پورے ملک میں منائے جائیں گے، ہمارے خیالات اور روایات ایک جیسی ہیں‘‘۔
انہوں نے یہ بھی کہا-’’آج ہندوستان ایک مضبوط ملک ہے، کوئی بھی ہم پر میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ ہمارے وزیر اعظم دنیا کے سب سے بڑے لیڈروں میں سے ایک ہیں اور آپ سب خوش قسمت ہیں کہ جس شخص پر آپ نے بھروسہ کیا ہے، اس نے وزیر اعظم کا اعتماد بھی جیت لیا ہے۔ 140 کروڑ لوگوں کے ملک میں جہاں دو درجن سے زیادہ وزراء مرکزی کابینہ میں ہیں، کرن رجیجو جی کابار بار کابینہ میں شامل ہونا اس بات کا بین ثبوت ہے کہ ارونا چل پردیش میں ہر حالات اور ہر حالت میں ترقی ہورہی ہے‘‘۔
مرکزی وزیر کرن رجیجو کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا-’’کرن رجیجو جی مرکز کے ایک سینئر اور بااثر وزیر ہیں، وہ چار بار لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ اور اسی لیے میں کہتا ہوں کہ کرن جی، آپ نے فرنٹیئر ہائی وے کا خواب دیکھا تھا، آپ کا وہ خواب پورا ہوگا۔ میں جانتا ہوں کہ آپ نے اروناچل پردیش کے لیے کس طرح کا ویژن دیا ہے اور آپ نے کتنی اہم تبدیلیاں لائی ہیں‘‘۔
اروناچل پردیش کے اپنے آخری دورے کو یاد کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا-’’جب میں پہلی بار اروناچل پردیش آیا تھا تو میں ہندوستان کے قابل فخر قبائل کو دیکھ کر مسحور ہو گیا تھا‘‘۔
جناب کرن رجیجو- پارلیمانی اور اقلیتی امور کے مرکزی وزیر، حکومت ہند، جناب روتم تبین، ایم ایل اے، 25-راگا، جناب تانا سورین، صدر، نیشی ایلیٹ سوسائٹی، جناب ایچ کے شالہ، صدر، تانی سوپن دوکن، جناب گوچی سنجے، چیئرمین، پہلی جوائنٹ جنرل مرکزی کمیٹی، میگا یوتسام، اسسٹنٹ جنرل سکریٹری، بو سما راؤک بھی اس موقع پر نیوکم کمیٹی اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔
***
ش ح- ظ ا
UR No.7587
(Release ID: 2106479)