وزارت اطلاعات ونشریات
اے اے اے آئی اشتہارات کے اخراجات کی اصلاح سے متعلق ہییکاتھون
Posted On:
25 FEB 2025 6:30PM
|
Location:
PIB Delhi
اشتہاراتی اخراجات کی اصلاح کے لیے اسمارٹ حل
تعارف
اشتہارات کے اخراجات کی اصلاح سے متعلق ہییکاتھون، ویوز کریئیٹ انڈیا چیلنج سیزن 1 کا حصہ ہے، جو ایک دلچسپ تقریب ہے جس میں صنعت کے ماہرین کو پیش گوئی تجزیات کا استعمال کرتے ہوئے اشتہارات کے اخراجات کی اصلاح میں انقلاب لانے کے لئے ایک ساتھ لایا گیا ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے بھارت کی اشتہاراتی ایجنسیوں کی ایسوسی ایشن (اے اے اے آئی) کے تعاون سے منعقد ہونے والا یہ ہییکاتھون ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے تاکہ اہم چیلنجز کو حل کیا جا سکے، مہارت کا تبادلہ کیا جا سکے اور اشتہاری شعبے میں ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔ اب تک 35 رجسٹریشن ہو چکی ہیں، جن میں 1 بین الاقوامی شریک بھی شامل ہے، اور یہ ایونٹ تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔

عالمی آڈیو ویژول اور تفریح سے متعلق سمٹ (ویوز) اپنے پہلے ایڈیشن میں ایک منفرد ہب اور مرکزی پلیٹ فارم ہے جو میڈیا اور تفریح (ایم اینڈ ای) کے پورے شعبے کے انضمام کے لئے تیار ہے۔ یہ تقریب ایک عالمی سطح کی تقریب ہے جس کا مقصد عالمی ایم ایم اینڈ ای انڈسٹری کو بھارت کی طرف مرکوز کرنا اور اسے بھارتی ایم اینڈ ای شعبے اور اس کے ٹیلنٹ کے ساتھ جوڑنا ہے۔
یہ سمٹ 1 سے 4 مئی 2025 تک ممبئی کے جیو ورلڈ کنونشن مرکز اور جیو ورلڈ گارڈنز میں منعقد ہوگی۔ اس میں چار اہم ستونوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی—براڈکاسٹنگ اینڈ انفوٹینمنٹ، اے وی جی سی-ایکس آر ، ڈیجیٹل میڈیا اینڈ انویٹیشن، اور فلمز—ویوز ان رہنماؤں، تخلیق کاروں اور ٹیکنالوجسٹس کو اکٹھا کرے گا تاکہ بھارت کی تفریحی صنعت کے مستقبل کا مظاہرہ کیا جا سکے۔
اے اے اے آئی ایڈ اسپینڈ آپٹیمائزر ہییکاتھوننشریات اور اطلاعات اور تفریحی ستون کا حصہ ہے۔ یہ بھارت اور اس سے باہر کے نوجوان اشتہاری اور مارکیٹنگ اہلکاروں کو اشتہارات کی اصلاح میں اپنی مہارت دکھانے کے لیے مدعو کرتا ہے۔ شرکاء ڈیٹا سائنس، مشین لرننگ اور اسٹیٹسٹیکل ماڈلنگ کا استعمال کرتے ہوئے ایسے حل تیار کریں گے جو اشتہاریوں کو ڈیٹا پر مبنی فیصلے کرنے، آر او آئی کو زیادہ سے زیادہ کرنے اور اپنے مارکیٹنگ اہداف کو حاصل کرنے میں مدد دیں۔
شرکت کی شرائط
اے اے اے آئی ایڈ اسپینڈ آپٹیمائزر ہییکاتھون پروفیشنلز کو جدید اشتہاری حکمت عملی تیار کرنے کے لیے مدعو کرتا ہے۔

افراد یا ٹیموں (زیادہ سے زیادہ 3 ارکان) میں شرکت کریں، جن میں ڈیٹا سائنس، مشین لرننگ، شماریات، سافٹ ویئر، مارکیٹنگ اور اشتہارات کی مہارتوں کا امتزاج ہو۔ اشتہاری ایجنسیوں (فُل سروس، میڈیا، ڈیجیٹل) یا مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹس کے پروفیشنلز کے لیے کھلا ہے، جن کے پاس کم از کم 1 سال کا تجربہ ہو۔ ایک مخصوص بجٹ میں ٹرم ماسٹر کے مارکیٹنگ کے مقاصد کو پورا کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کریں۔ شرکاء کو اپنی حل کو پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کی صورت میں جمع کرانا ضروری ہے۔
ٹرم ماسٹر کی برانڈ حکمت عملی کی تشکیل
شرکاء " ٹرم ماسٹر – مردوں کے میک اپ کے لیے برانڈ حکمت عملی کو بہتر بنانا" کیس کا استعمال کرتے ہوئے ٹاپ فنل مارکیٹنگ کی کوششوں کو بڑھا سکتے ہیں۔
پس منظر: ٹرم ماسٹر ایک معروف براہِ راست صارفین کیلئے برانڈ ہے جو مردوں کی گروومنگ مصنوعات میں مہارت رکھتا ہے۔ ان کی اہم مصنوعات پریسجن ٹرم ٹریمر ہے جو صارفین میں مقبول ہو گئی ہے۔ تاہم، ایک بہترین پروڈکٹ اور صارفین کی بڑھتی ہوئی بنیاد ہونے کے باوجود، ٹرم ماسٹر کو اپنے برانڈ کی آگاہی کو اگلے سطح تک لے جانے میں چیلنجز کا سامنا ہے۔
موجودہ صورتحال: ٹرم ماسٹر کی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ برانڈ کو نیٹ پر تلاش کرنے اور بغیر کسی مدد کے آگاہی کے درمیان ایک مضبوط تعلق ہے۔ اس وقت، برانڈ کی بغیر کسی مدد کے آگاہی اسکور 52 ہے جو کہ مضبوط ہے لیکن ترقی کے لیے گنجائش چھوڑتا ہے۔ مردوں کی بناؤ سنگار مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی مقابلے کے ساتھ، ٹرم ماسٹر کا مقصد برانڈ سرچز کو بڑھانا ہے تاکہ برانڈ کی مجموعی یادداشت اور آگاہی کو بہتر بنایا جا سکے۔
چیلنجز: ٹرم ماسٹر کی مارکیٹنگ ٹیم کو ٹاپ فنل مارکیٹنگ کی کوششوں کو بہتر بنانے میں اہم چیلنجز کا سامنا ہے۔

مقصد: ٹرم ماسٹر کا مقصد اپنی بغیر کسی مدد کے آگاہی اسکور کو 52 سے بڑھا کر 75 تک پہنچانا ہے، اس کے لیے مختلف چینلز پر اشتہاری اخراجات کی حکمت عملی کو بہتر بنا کر، برانڈ کی آگاہی اور سرمایہ کاری پر واپسی پر قابل پیمائش اثر ڈالنا ہے۔ بجٹ ہے 2,00,00,000 روپے (دو کروڑ)۔ توجہ ان نکات پر مرکوز ہے:

تشخیص کا معیار
ان کلیدی پیرامیٹرز کی بنیاد پر شرکاء کی برانڈ کی حکمت عملیوں کا جائزہ لیا جائے گا:

انعامات
جیتنے والے افراد اور ٹیموں کو ملیں گے:
سب سے اوپر رہنے والے 3 اپنا حل پیش کرنے کے لیے ویوز تقریب میں شرکت کریں گے (تفصیلات جلد اعلان کی جائیں گی) اور ان کو سفر کے اخراجات دیے جائیں گے۔ غیر معمولی پریزنٹیشنز کے لیے دلچسپ انعامات۔ اے اے اے آئی بھارت میں اشتہاری فیسٹیولز/کانفرنسز میں شرکت کے لیے ٹاپ 3 کی رجسٹریشن کی لاگت برداشت کرے گا۔
اختتام
ویوزکریٹ انڈیا چیلنج کا حصہ اے اے اے آئی ایڈ اسپنڈ آپٹیمائزر ہیکاتھون پیشہ ور افراد کو دعوت دیتا ہے کہ وہ اشتہاری اخراجات کو بہتر بنانے اور ٹرم ماسٹر کے لیے برانڈ کی آگاہی بڑھانے کے لیے جدید حکمت عملی تیار کریں۔ دلچسپ انعامات اور ویوز میں پیش کرنے کا موقع ہونے کے ساتھ، یہ اشتہار کی دنیا کا مستقبل شکل دینے اور حقیقی اثر ڈالنے کا ایک منفرد موقع ہے۔
حوالہ جات
Click here to see PDF.
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 7565 )
Release ID:
(Release ID: 2106246)
| Visitor Counter:
46