وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے اروناچل پردیش کے عوام کو ان کی ریاست کے یوم تاسیس پر مبارکباد دی
Posted On:
20 FEB 2025 4:33PM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم، جناب نریندر مودی نے اروناچل پردیش کے عوام کو ان کی ریاست کے یوم تاسیس پر مبارکباد دی۔ جناب مودی نے یہ بھی کہا کہ اروناچل پردیش اپنی بھرپور روایات اور قدرت سے گہری وابستگی کے لیے جانا جاتا ہے۔ جناب وزیراعظم نریندر مودی نے یہ خواہش بھی ظاہر کی کہ اروناچل پردیش ترقی کی راہوں پر مزید آگے بڑھے، اور اس کا سفرِ ترقی اور ہم آہنگی آئندہ سالوں میں اوربھی بلند ہو۔
وزیرِ اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
‘‘اروناچل پردیش کے عوام کو ان کی ریاست کے یوم تاسیس پر بہت ساری مبارکباد! یہ ریاست اپنی بھرپور روایات اور قدرت سے گہری وابستگی کے لیے جانی جاتی ہے۔ اروناچل پردیش کے محنتی اور متحرک لوگ ہندوستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ ان کی متحرک قبائلی وراثت اور دلکش حیاتیاتی تنوع ریاست کو حقیقت میں خاص بناتے ہیں۔ اروناچل پردیش کی ترقی جاری رہے اور اس کا سفرِ ترقی اور ہم آہنگی آئندہ سالوں میں بھی بلند ہو۔’’
*******
( ش ح ۔ ا س ک ۔ م ا )
UNO: 7393
(Release ID: 2105008)
Visitor Counter : 18
Read this release in:
Odia
,
Tamil
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam