امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہم31 مارچ 2026 سے پہلے ملک سے نکسلیوں کا خاتمہ کر دیں گے


مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے سیکورٹی فورسز کے ذریعہ 31 نکسلیوں کی موت کو نکسلیوں سے پاک بھارت بنانے کی سمت  ایک بڑی کامیابی قرار دیا

کارروائی میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ نکسلیوں کے خاتمے کی کوشش میں آج ہم نے اپنے دو بہادر جوانوں کو کھو دیا ہے، ملک ہمیشہ ان ہیروز کا قرض دار رہے گا

Posted On: 09 FEB 2025 4:40PM by PIB Delhi

سیکیورٹی فورسز نے چھتیس گڑھ کے بیجاپور میں 31 نکسلیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ اور امدادباہمی کے وزیر، جناب امت شاہ نے اسے بھارت کو نکسلیوں سے پاک بنانے کی سمت میں سیکیورٹی فورسز کی ایک اہم کامیابی قرار دیا ہے۔

'ایکس' پر ایک پوسٹ میں، مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بھارت کو نکسلیوں سے پاک بنانے کی کوششوں میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے، جس میں 31  نکسلی  مارے گئے اور بڑی مقدار میں ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔

وزیر داخلہ اور امدادباہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ آج، انسان دشمن  نکسلیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے، ہم نے اپنے دو بہادر سپاہیوں کو کھو دیا ہے۔ ملک ہمیشہ ان ہیروز کا مقروض رہے گا۔ جناب امت شاہ نے شہید فوجیوں کے اہل خانہ کے تئیں اپنی دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے یہ بھی اعادہ کیا کہ 31 مارچ 2026 تک ہم ملک سے نکسلیوں کا مکمل خاتمہ کر دیں گے، تاکہ کوئی بھی شہری اس کی وجہ سے اپنی جان نہ گنوائے۔

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

 (U :  6304   )


(Release ID: 2101171) Visitor Counter : 24