وزارت اطلاعات ونشریات
ٹریلر بنانے کے مقابلے کے ذریعے تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے سےتخلیق کاروں کونیٹ فلکس کی وسیع مواد کی لائبریری سے مدد لے کر زبردست ٹریلرز تیار کرنے کا موقع فراہم ہو گا
اب تک 3200 سے زیادہ اندراج کے ساتھ جوش و خروش عروج پر ہے، تخلیق کاروں اور پیشہ ور افراد کے لیے 31 مارچ کی آخری تاریخ سے پہلے اس موقع سے فائدہ اٹھانے کا بھرپور موقع ہے
ٹریلر بنانے کے مقابلے کا دہلی روڈ شو جی ٹی بی 4 سی ای سی میں تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھا رہا ہے اور ابھرتے ہوئے فلم سازوں کی امنگوں کو تقویت فراہم کررہا ہے
Posted On:
03 FEB 2025 5:46PM by PIB Delhi
ٹریلر بنانے کے مقابلے دہلی روڈ شو گزشتہ ہفتے گروتیغ بہادر فورتھ سینٹینری انجینئرنگ کالج (جی ٹی بی 4 سی ای سی) میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا، جس نے ملک گیر ٹریلر بنانے کے مقابلے کے شاندار اختتام تک روڈ شوز کی ایک سیریز کے تحت میں ایک اہم مرکز رہا۔
فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ری اسکل کے ذریعے تخلیقی پارٹنر کے طور پر اطلاعات و نشریات کی وزارت اورنیٹ فلکس، تعلیمی پارٹنر کے طور پر جی ٹی بی 4 سی ای سی کے اشتراک سے منعقدہ اس پروگرام نے شرکاء کو کہانی سنانے کے فن اور ویڈیو ایڈیٹنگ کو دریافت کرنے کے لیے ایک بے مثال پلیٹ فارم فراہم کیا۔
تخلیقیت اور اختراع کے لیے ایک پلیٹ فارم
تخلیقی صلاحیتوں کوپروان چڑھانا: ویووز 2025 کے حصے کے طور پر تخلیقی صلاحیت کے لئے نیٹ فلکس فنڈ کے ذریعے امداد یافتہ ٹریلر بنانے کا مقابلہ امنگوں والے فلم سازوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ڈیزائن کیا گیا مقابلہ ہے۔ یہ منفرد اقدام طلباء کو نیٹ فلکس کی وسیع مواد کی لائبریری سے مدد حاصل کرتے ہوئے زبردست ٹریلرز بنانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اس میں شرکاء کو ویڈیو ایڈیٹنگ، کہانی سنانے اور ٹریلر کی تیاری میں وسیع مہارت سے آراستہ کرنے کے لیے 3 ماہ کا ایک گروپ شامل ہے۔
ٹریلر سازی کے مقابلے میں حصہ لینے والوں کو ان کی کارکردگی کی بنیاد پر مختلف اعزازات اور انعامات دیے جائیں گے۔ درست ٹریلر جمع کرانے والے ہر حصہ لینے والے کو شرکت کا ایک سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔ سرفہرست 50 داخلہ لینے والوں کو فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (فکی) اور نیٹ فلکس سے خصوصی شناخت کے ساتھ سرٹیفکیٹ آف ایکسیلنس ملے گا۔
مزید برآں، سرفہرست 20 امیدواروں کو ٹرافی، خصوصی تجارتی سامان، اور ویووزمیں شرکت کرنے کا منفرد موقع دیا جائے گا، ان کی کامیابیوں کی نمائش اور صنعت کے رہنماؤں کے درمیان رابطہ قائم کیا جائے گا۔
اس مقابلے کے لئےرجسٹریشن جاری ہے اور 31 مارچ 2025 تک جاری رہے گا۔ اب تک دنیا بھر سے 3200 کے قریب رجسٹریشن ہو چکے ہیں۔ شرکاء کے عمومی پروفائلز میں کالج کے طلباء یعنی مواد کے خواہشمند تخلیق کاروں اور ویڈیو ایڈیٹرز سے لے کر کام کرنے والے پیشہ ور افراد تک شامل ہیں جو اپنے مشغلے پر توجہ مرکوز کرتے ہیں یا ایڈیٹرز اور تخلیق کاروں کے طور پر اپنے جاری منصوبے کو استعمال کرتے ہوئے درخواست دیتے ہیں۔
رجسٹریشن لنک: https://reskilll.com/hack/wavesficci/signup
جی ٹی بی 4 سی ای سی میں دہلی روڈ شو
جی ٹی بی 4 سی ای سی میں دہلی روڈ شو سمیت ملک بھر میں روڈ شوز، تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی اور پرورش میں اہم رہے ہیں۔
دہلی روڈ شو کی اہم جھلکیاں
شرکاء نے گرین اسکرین ایڈیٹنگ، کلر کی درستگی اور ویڈیو ایڈیٹنگ کی جدید تکنیک کی عملی تربیت حاصل کی۔
شرکاء نے اپنی کہانی سنانے اور تکنیکی صلاحیتوں کو ظاہر کرتے ہوئے فراہم کردہ موضوعات کی بنیاد پر دلکش ٹریلرز بنائے۔
- صنعت کے بصیرت افروز خیالات :
ماہرین کے ایک پینل نے ٹریلرز کا جائزہ لیا اور شرکاء کو ان کے فن کو بہتر بنانے میں مدد کے لیے قیمتی آراء کا اشتراک کیا۔
روڈ شو نے ابھرتے ہوئے فلمسازوں اور ایڈیٹرز کی تخلیقی صلاحیتوں کا جشن منایا، جس سے وہ گرینڈ فنالے کے لیے تیاری کر رہے تھے۔
اس تقریب میں ری اسکل کے سینئر ویڈیو ایڈیٹر دھرو ماتھر کو کلیدی مقرر کے طور پر مدعو کیا گیا، جنہوں نے ویڈیو ایڈیٹنگ میں اپنی مہارت کا اشتراک کیا اور شرکاء کو کہانی سنانے کی تکنیک میں مہارت حاصل کرنے پر رہنمائی فراہم کی۔
آگے کی راہ
ٹریلر سازی کا مقابلہ اور اس کے روڈ شوز کا مقصد فلم سازوں اور کہانی سنانے والوں کی اگلی نسل کی شناخت اور پرورش کرنا ہے۔پروگرام مکمل ہونے کے بعد ، شرکاء اب ویووز سمٹ کے دوران گرینڈ فنالے میں باوقار ایوارڈز اور صنعت کی شناخت کے لیے مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
دہلی روڈ شو کہانی سنانے اور ویڈیو ایڈیٹنگ کی تبدیلی کی طاقت کا ثبوت تھا، جس نے اس ملک گیر مقابلے کے ایک دلچسپ نتیجے کے لیے اسٹیج کو ترتیب دیا۔
*****
ش ح۔ م ع۔ ع د
U-No. 6007
(Release ID: 2099266)
Visitor Counter : 16