امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے بجٹ 2025 کو ہر شعبے میں ایک ترقی یافتہ اور اعلیٰ ہندوستان کی تعمیر کے مودی حکومت کے وژن کے بلیو پرنٹ(خاکے) کے طور پر سراہا


متوسط ​​طبقہ ہمیشہ  وزیر اعظم مودی کے دل میں رہتا ہے

اب 12 لاکھ روپے تک کی آمدنی پر کوئی ٹیکس ادا نہیں کرنا پڑے گا

یہ بجٹ جو کسانوں، غریبوں، متوسط ​​طبقے سے لے کر خواتین اور بچوں کی تعلیم، غذائیت اور صحت کے ساتھ ساتھ اِسٹارٹ اَپس، اختراعات اور سرمایہ کاری تک ہر شعبے کا احاطہ کرتا ہے، مودی جی کے آتم نربھر بھارت کے وژن کا روڈ میپ ہے

یہ بجٹ مودی حکومت کے کسانوں کی فلاح و بہبود کے عزم کا عکاس ہے

بجٹ 2025 نوجوانوں کے خوابوں اور اُمنگوں کو قوت پرواز دیتا ہے

بجٹ 2025   ایک لاکھ کروڑ روپے اربن چیلنج فنڈ کے ذریعے زندگی اور شہروں کی ترقی میں نئی ​​توانائی پھونکتا ہے

بجٹ 2025 گگ ورکرز(عارضی اور فری لانس  ورکرز) کی خوشحالی کا ایک نیا موقع اور ذریعہ ہے، اب وہ ای-شرم پورٹل پر رجسٹر ہو کر نہ صرف شناختی کارڈ حاصل کریں گے، بلکہ صحت کی سہولیات کے فوائد بھی حاصل کریں گے

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی اور وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن جی کو جامع اور دور رس  بجٹ کے لیے مبارکباد پیش کی

Posted On: 01 FEB 2025 7:20PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے مرکزی بجٹ 2025 کو مودی حکومت کے ہر شعبے میں ترقی یافتہ اور اعلیٰ ہندوستان کی تعمیر کے وژن کے بلیو پرنٹ(خاکے) کے طور پر سراہا۔ مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتارامن  کواس جامع اور دور رس بجٹ کے لیے مبارکباد پیش کی ۔

ایکس پلیٹ فارم پر پوسٹس کے ایک سلسلے میں، جناب امت شاہ نے کہا کہ مرکزی بجٹ 2025 ہر شعبے میں ایک ترقی یافتہ اور اعلیٰ ہندوستان کی تعمیر کے مودی حکومت کے وژن کے بلیو پرنٹ(خاکے) کے طور پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ جو کسانوں، غریبوں، متوسط ​​طبقے سے لے کر خواتین اور بچوں کی تعلیم، غذائیت اور صحت کے ساتھ ساتھ اِسٹارٹ اَپس، اختراعات اور سرمایہ کاری تک ہر شعبے کا احاطہ ہے، مودی جی کے آتم نربھر بھارت کے وژن کا روڈ میپ ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر نے کہا کہ متوسط ​​طبقہ ہمیشہ وزیر اعظم مودی کے دل میں رہتا ہے۔ بجٹ میں 12 لاکھ روپے کی آمدنی تک صفر انکم ٹیکس کا اعلان کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجوزہ ٹیکس استثنیٰ متوسط ​​طبقے کی مالی بہبود کو بڑھانے میں ایک طویل سفر طے کرے گا۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ یہ بجٹ کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے مودی حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم دَھن دھنیہ کرشی یوجنا کے اعلان کا مقصد 100 سب سے کم فصل پیدا کرنے والے اضلاع میں پیداواری صلاحیت کو بڑھانا ہے، جس سے تقریباً 1.7 کروڑ کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔ اس کے علاوہ دالوں کی خود انحصاری مشن اور کپاس کی پیداواری مشن کسانوں کی خوشحالی کو فروغ دے گا اور غذائی تحفظ میں اضافہ کرے گا۔

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر نے کہا کہ بجٹ سے لے کر کابینہ تک، کسان مودی حکومت کی اسکیموں اور پالیسیوں کا مرکز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوریا کی پیداوار میں خود انحصاری حاصل کرنے کے لیے حکومت نے بجٹ 2025 میں آسام میں 12.7 لاکھ میٹرک ٹن کی صلاحیت والے یوریا پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔اسی کے ساتھ اس فیصلے سے کسان کریڈٹ کارڈ (کے سی سی) کے تحت قرض کی رقم 3لاکھ  روپے  سے بڑھ کر5لاکھ روپے تک ہوجائے گی، جس سے  کسانوں کو زبردست راحت میسرہوگی ۔

جناب امت شاہ نے 1.5 لاکھ کروڑ روپے کا اضافہ کرتے ہوئے کریڈٹ گارنٹی کور کو دوگنا کرنے پرایم ایس ایم ای سیکٹر کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے اِسٹارٹ اَپس میں اضافہ ہوگا اور مینوفیکچرنگ ہب کو فروغ ملےگا۔ جناب شاہ نے کہا کہ بجٹ میں جوتے، چمڑے اور کھلونا بنانے والی صنعتوں پر توجہ مرکوز کرنے سے نچلی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، جس سے  وزیر اعظم مودی جی کے وکست بھارت کے وژن کو آگے بڑھایا جائے گا۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ اُڑان اسکیم نئے شہروں کو ہوائی رابطہ فراہم کرنے اور سستی نقل و حمل کو فروغ دینے میں فائدہ مند ثابت ہو رہی ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ بجٹ 2025 میں اس اسکیم سے ملک بھر میں 120 نئے ہوائی اڈے کی تیار کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے 4 کروڑ اضافی ہوائی مسافروں کو ایڈجسٹ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور دور دراز علاقوں میں نقل و حمل میں مزید بہتری آئے گی ۔

مرکزی وزیر داخلہ اورامداد باہمی کے وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مرکزی بجٹ 2025 میں ہمارے نوجوانوں کے خوابوں اور امنگوں کو نئی قوت پرواز دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سالوں میں 75,000 میڈیکل سیٹیں شامل کرنے کا ہدف،  5آئی آئی ٹیز میں 6,500سے زائد طلباء کو ایڈجسٹ کرنا اور آئی آئی ٹیز اور آئی ائی ایس  سی کے ذریعے10,000 ریسرچ فیلو شپ کی منظوری دینے سے ہمارے نوجوانوں کی تکنیکی صلاحیت کے ساتھ ہمارے ملک کی ترقی کے انجن کو ایندھن ملے گا۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ ملک کے نوجوانوں میں سائنسی ذہنیت اور تحقیق کی  اُمنگوں کو مزید تقویت دینے کے لیے بجٹ 2025 انتہائی اہم ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اگلے پانچ سالوں میں سرکاری اسکولوں میں 50,000 اٹل ٹنکرنگ لیبز قائم کرنے کا فیصلہ نئی نسل میں اختراع کو فروغ دے گا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی مہارتوں میں اضافے کے لیے 5 نیشنل سینٹرز آف ایکسیلینس کے قیام کا اعلان قابل تحسین ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ بجٹ 2025 میں مودی حکومت نے بہار کے لوگوں کو اہم تحفہ دیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ مکھانہ بورڈ کا قیام، متھلانچل میں مغربی کوشی کینال پروجیکٹ، آئی آئی ٹی پٹنہ کی توسیع، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ ٹیکنالوجی، انٹرپرینیورشپ اینڈ مینجمنٹ اور گرین فیلڈ ہوائی اڈے سے متعلق فیصلے بہار کو تعلیم، تجارت، کنکٹی ویٹی، کسانوں کی بہبود اور آنے والے سالوں میں روزگار کا مرکز بنائیں گے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ بجٹ 2025 میں’بھارتیہ بھاشا پستک یوجنا‘ کے ذریعے ہندوستانی زبانوں میں ڈیجیٹل فارمیٹ میں کتابیں دستیاب کرانے کا اعلان ہندوستانی زبانوں میں نئی ​​جان پھونکے گا۔ یہ فیصلہ نئی نسل کو ہندوستانی زبانوں سے جوڑنے اور تعلیم کو مزید جامع بنانے میں اہم ثابت ہوگا۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ مرکزی بجٹ  2025  ایک لاکھ کروڑ روپےاربن چیلنج فنڈ کے ذریعے شہروں میں زندگی اور ترقی میں نئی ​​توانائی پھونکتا ہے۔ جہاں یہ فنڈ ہمارے شہروں کو ترقی اور معیاری زندگی کے گہواروں کے طور پر زندہ کرے گا، وہیں ریاستوں کو 1.5 لاکھ کروڑ روپے 50 سالہ بلاسود قرضوں کا اعلان اور 10 لاکھ کروڑ روپے کی دوبارہ سرمایہ کاری سے اس مقصد کو مزید تقویت ملے گی۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ بجٹ 2025 نے بھاری 20,000 کروڑ روپے کے نیوکلیئر انرجی مشن کا اعلان کرتے ہوئے پاور سیکٹر میں بھارت کی زبردست طاقت کو ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشن بھارت کو 2047 تک 100 گیگا واٹ جوہری توانائی پیدا کرنے کے لائق بنائے گا ، جبکہ 5 دیسی چھوٹے ماڈیولر ری ایکٹر تیار کرے گا۔ نیز، جوہری توانائی کے ایکٹ اور سول لائیبلٹی فار نیوکلیئر ڈیمیج ایکٹ میں ترامیم نجی شعبے کی سرمایہ کاری کے ساتھ اس صنعت کی احیاء کریں گی۔

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر نے کہا کہ بجٹ 2025 ہماری بحری اور جہاز رانی کی صنعتوں کو کامیابی سے ہمکنار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 25,000 کروڑ روپے کے میری ٹائم ڈیولپمنٹ فنڈ اور خام مال، پرزہ جات، استعمال کی اشیاء، یا جہازوں کی تیاری کے پرزوں پر بی سی ڈی کی چھوٹ میں مزید دس سال کے لیے توسیع کے ساتھ یہ شعبے عالمی بازار  وں میں مسابقت پر غلبہ حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ بجٹ 2025 بیماروں کی زندگیوں کو شفا بخشتا ہے، جس میں 36 زندگی بچانے والی ادویات اور دواؤں پر بنیادی کسٹم ڈیوٹی سے مکمل چھوٹ دی گئی ہے اور اگلے 3 سالوں میں تمام ضلعی اسپتالوں میں ڈے کیئر کینسر مراکز کی تجویز دی گئی ہے، ان میں سے 200 صرف 2025-26 میں رونما ہوں گی۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ بجٹ 2025 گگ کارکنوں کی خوشحالی کا ایک نیا موقع اور ذریعہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب گگ ورکرز نہ صرف ای-شرم پورٹل پر رجسٹر ہو کر شناختی کارڈ حاصل کریں گے، بلکہ انہیں صحت کی سہولیات کا فائدہ بھی ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم سوندھی یوجنا کی توسیع کے ساتھ،خوانچہ فروش یوپی آئی سے منسلک ہوسکیں گے اور30,000 روپےتک کے کریڈٹ کارڈ حاصل کر سکیں گے، ساتھ ہی بینکوں سے مزید قرض بھی حاصل کر سکیں گے۔

 

********

ش ح۔ ۔ن ع

U-5981              


(Release ID: 2099166) Visitor Counter : 16