خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اہم جھلکیاں مرکزی بجٹ2025-26 میں صنفی بجٹ مختص



مجموعی مرکزی بجٹ میں مختص صنفی بجٹ مالی سال 2025-26 میں بڑھ کر 8.86فیصد ہو گیا جو 2024-25 میں 6.8فیصد تھا

Posted On: 02 FEB 2025 3:36PM by PIB Delhi

مالی سال 2025-26 کے صنفی بجٹ میں خواتین اور لڑکیوں کی فلاح و بہبود کے لیے 4.49 لاکھ کروڑ مختص کیے گئے،جوکہ  صنفی بجٹ مالی سال 2024-25 میں 3.27 لاکھ کروڑ سے 37.25فیصد کاا ضافہ ہے ۔

 

مالیات اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے یکم فروری 2025 کو 2025-26 کا مرکزی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کیا۔ کل مرکزی بجٹ میں صنفی بجٹ مختص کرنے کا حصہ مالی سال 2025-26 میں بڑھ کر 8.86 فیصد ہو گیا ہے جو مالی سال 2024-25 میں 6.8 فیصدتھا۔

 

 مالی سال 2025-26 کے مختص صنفی بجٹ میں خواتین اور لڑکیوں کی بہبود کے لیے 4.49 لاکھ کروڑ روپے بتائے گئے ہیں،جوکہ صنفی بجٹ مالی سال 2024-25 میں 3.27 لاکھ کروڑ سے 37.25 فیصد کاا ضافہ ہے ۔

اس سال کل 49 وزارتوں؍محکموں اور 5 مرکز کے زیر انتظام علاقوں کیلئے بجٹ مختص گیا جبکہ مالی سال 2024-25 میں 38 وزارتوں؍محکموں اور مرکز کے زیر انتظام پانچ علاقوں کیلئے مختص کیا گیاتھا۔

 یہ جی بی ایس میں وزارتوں؍محکموں کی طرف سے اپنے آغاز سے لے کر اب تک رپورٹنگ کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ بارہ نئی وزارتوں؍محکموں نے جی بی ایس 2025-26 میں مختص کرنے کی اطلاع دی جن میں محکمہ مویشی پروری اور ڈیری، محکمہ بایو ٹیکنالوجی، محکمہ خوراک اور عوامی تقسیم، محکمہ مالیاتی خدمات، محکمہ ماہی پروری، محکمہ زمینی وسائل، محکمہ فارماسیوٹیکل ، آبی وسائل کا محکمہ، آر ڈی اور جی آر، فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کی وزارت، وزارت پنچایتی راج، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت اور ریلوے کی وزارت شامل ہیں۔

 

ان 49 وزارتوں؍محکموں اورمرکز کے زیر انتظام پانچ علاقوں نے صنفی بجٹ کے بیان کے حصہ اول، حصہ دوئم اور حصہ  سوئم میں 1,05,535.40 کروڑمختص کئے جانے کی اطلاع دی جو کہ مجموعی جی بی ایس

 23.50فیصد ہے۔حصہ اول میں 17 وزارتوں؍محکموں اور مرکز کے زیر انتظام پانچ علاقوں کے ذریعہ 100فیصد خواتین کیلئے مخصوص اسکیمیں رپورٹ کی گی گئیں۔حصہ دوئم میں 3,26,672.00 کروڑ روپےمختص کیا گیا جو کہ 72.75فیصد ہے اوراس کو 37 وزارتوں؍محکموں اورمرکز کے زیر انتظام چار علاقوں کے ذریعہ رپورٹ کیا گیا۔حصہ سوئم میں میں 22 وزارتوں؍محکموں کے ذریعہ 16,821.28 کروڑجو کہ 3.75 فیصد ہےکی اطلاع دی گئی ہےاس میں خواتین کے لیے 30فیصد سے کم مختص کیا گیا۔

سرفہرست 10 وزارتیں/محکمے جنہوں نے مالی سال 2025-26 کے صنفی بجٹ میں 30فیصد سے زیادہ رقم مختص کی ہے ان میں خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارتک کیلئے81.79 فیصد، دیہی ترقی کے محکمہ کیلئے65.76 فیصد، محکمہ خوراک اور عوامی تقسیم کیلئے50.92 فیصد، محکمہ صحت اور خاندانی بہبودکیلئے41.فیصد، نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کیلئے40.89 فیصد، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات  محکمہ کیلئے39.01 فیصد، محکمہ اعلیٰ تعلیم کیلئے33.94 فیصد، محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی کیلئے33.67 فیصد، وزارت داخلہ کیلئے33.47 فیصد اور پینے کے پانی اور محکمہ صفائی ستھرائیکیلئے31.50 فیصد ہے۔

***

(ش ح۔اص)

UR No 4553


(Release ID: 2098966) Visitor Counter : 23