وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

بین الاقوامی تجارت کے لیے‘بھارت ٹریڈ نیٹ ’ کو تجارتی دستاویزات اور مالیاتی حل کے یونیفائیڈ پلیٹ فارم کے طور پر قائم کیا جائے گا: مرکزی بجٹ 26-2025


ہندوستانی معیشت کو عالمی سپلائی چین کے ساتھ مربوط کرنے کے لیے گھریلو مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جائے گا

حکومت انڈسٹری 4.0 کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے ڈومیسٹک الیکٹرانک اکیوپمنٹ انڈسٹری کی مدد کرے گی

اُبھرتے ہوئے ٹائر 2 شہروں میں عالمی قابلیت کے مراکز کو فروغ دینے کے لیے ریاستوں کا قومی فریم ورک تیار کیا جائے گا

Posted On: 01 FEB 2025 1:15PM by PIB Delhi

تمام علاقوں کی متوازن ترقی کو تحریک دے کر ‘سب کا وِکاس’ کے حصول کے ہمارے سفر میں، برآمدات کے شعبے کو ہندوستان کی ترقیاتی کہانی کے طاقتور انجنوں میں سے ایک شمار کیا جاتا ہے۔ مرکزی بجٹ 2025-26  میں مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے گھریلو مینوفیکچرنگ میں تبدیلی لانے والی اصلاحات شروع کرنےاور ہندوستان کی معیشت کو عالمی سپلائی چین کے ساتھ مربوط کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔

بھارت ٹریڈ نیٹ

بین الاقوامی تجارت کے لیے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر، ‘بھارت ٹریڈ نیٹ’(بی ٹی این) کو تجارتی دستاویزات اور مالیاتی حل کے یونیفائیڈ پلیٹ فارم کے طور پر قائم کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔ بجٹ تقریر میں محترمہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ، ‘‘بی ٹی این سے یونیفائیڈ لاجسٹکس انٹرفیس پلیٹ فارم کی تکمیل ہوگی اور اسے بین الاقوامی طریقوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔’’

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001EGOK.jpg

ہندوستانی معیشت کو عالمی سپلائی چین کے ساتھ مربوط کرنا

وزیر خزانہ نے مرکزی بجٹ 2025-26 میں اعلان کیا کہ ہندوستانی معیشت کو عالمی سپلائی چین کے ساتھ مربوط کرنے کے  واسطے گھریلو مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے مدد فراہم کی جائے گی۔ اس سمت میں معروضی اہلیتی  معیار کی بنیاد پر شعبوں کی نشاندہی کی جائے گی۔

بجٹ میں یہ بھی تجویز ہے کہ منتخب مصنوعات اور سپلائی چین کے لیے سینئر افسران اور صنعت کے نمائندوں کی شمولیت  سے سہولت کار گروپ تشکیل دیے جائیں۔

محترمہ نرملا سیتا رمن نے واضح کیا کہ ہندوستان کے نوجوانوں کے پاس اعلیٰ ہنر اورمہارت دونوں ہیں، جو  انڈسٹری4.0  کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘ہماری حکومت نوجوانوں کو فائدہ پہنچانے کے واسطے اس موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے گھریلو الیکٹرانک آلات کی صنعت کی مدد کرے گی۔’’

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0027T9Q.jpg

جی سی سی کا قومی فریم ورک

مرکزی بجٹ 2025-26 میں یہ تجویز کی گئی ہے کہ اُبھرتے ہوئے ٹائر 2 شہروں میں عالمی قابلیت کے مراکز کو فروغ دینے کے لیے ریاستوں کی رہنمائی کا قومی فریم ورک تیار کیا جائے گا۔ یہ ٹیلنٹ اور انفرااسٹرکچر کی دستیابی کو بہتر کرنے کے لیے16 اقدامات کی  تجویز پیش کرے گا، صنعت کے ساتھ تال میل کے لیے ضمنی اصلاحات  اور میکانزم تیار کرے گا۔

********

ش ح۔ م ش ع ۔ن ع

U-5913


(Release ID: 2098633) Visitor Counter : 10