وزارت خزانہ
مرکزی بجٹ 2025-26نےسیاحت کو روزگار پر مبنی ترقی کے ایک شعبے کے طور پر شناخت کیا ہے
چیلنج موڈ کے ذریعے ریاستوں کے ساتھ شراکت داری میں50 اعلیٰ سیاحتی مقام تیار کیے جائیں گے
ہندوستان میں طبی سیاحت اور ہیل (شفا) کو پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ شراکت داری میں فروغ دیا جائے گا
ایک کروڑ سے زیادہ مخطوطات کا احاطہ کرنے کے لیے مخطوطہ ورثہ کو شروع کیا جائے گا
Posted On:
01 FEB 2025 1:02PM by PIB Delhi
مرکزی بجٹ 2025-26 میں سیاحت کو روزگار پر مبنی ترقی کے شعبے کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔ آج پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ روزگار پر مبنی ترقی میں سہولت فراہم کرنے میں نوجوانوں کے لیے ہنر مندی کی ترقی کے زبردست پروگراموں کا انعقاد شامل ہے، جس میں مہمان نوازی کا انتظام، ہوم اسٹے کے لیے مدرا قرض، سفر کی آسانی اور سیاحتی مقامات تک رابطے میں بہتری، ہموار ای-ویزا کی سہولیات متعارف کرانا اور ریاستوں کو کارکردگی سے منسلک مراعات فراہم کرنا شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں سرفہرست 50 سیاحتی مقامات کو چیلنج موڈ کے ذریعے ریاستوں کے ساتھ شراکت میں تیار کیا جائے گا۔ بجٹ میں مزید کہا گیا کہ ہوٹلوں سمیت کلیدی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے زمین ریاستوں کو فراہم کرنی ہوگی اور ان مقامات کے ہوٹلوں کو انفرااسٹرکچر ایچ ایم ایل میں شامل کیا جائے گا۔ وزیر موصوفہ نے کہا کہ روحانی اور مذہبی اہمیت کے مقامات پر زور دیا جائے گا اور بھگوان بدھ کی زندگی اور اوقات سے متعلق مقامات پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اپنی تقریر میں محترمہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ ہندوستان میں میڈیکل ٹورازم اور ہیل (شفا) کو پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ شراکت داری میں فروغ دیا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ صلاحیت سازی اور زیادہ آسان ویزا اصولوں کو بھی فروغ دیا جائے گا۔
گیان بھارتم مشن
وزیر خزانہ نے کہا کہ ایک کروڑ سے زیادہ مخطوطات کا احاطہ کرنے کے لیے تعلیمی اداروں، عجائب گھروں، لائبریریوں اور نجی جمع کرنے والوں کے ساتھ ہمارے مخطوطات کے ورثے کی دستاویزات اور تحفظ کا کام شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت علم کے اشتراک کے لیے ہندوستانی علمی نظام کا ایک قومی ڈیجیٹل مخزن قائم کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ اک۔ ت ع۔
Urdu No. 5906
(Release ID: 2098482)
Visitor Counter : 15
Read this release in:
Marathi
,
Malayalam
,
Kannada
,
Khasi
,
English
,
Hindi
,
Nepali
,
Bengali-TR
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil