وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

سکشم آنگن واڑی اور پوشن 2.0 پروگرام کے تحت بہتر غذائی امداد


تمام ضلعی اسپتالوں میں ڈے کیئر کینسر سینٹر قائم کیے جائیں گے؛ 26-2025میں 200  سینٹرقائم کیے جائیں گے

ہندوستان میں میڈیکل ٹورزم اینڈ ہیل کو پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ شراکت داری میں فروغ دیا جائے گا

زندگی بچانے والی  36  ادویات اور متعلق اجزاء  کوبنیادی کسٹمز ڈیوٹی سے مکمل طور پرمستثنیٰ  کیا گیا

Posted On: 01 FEB 2025 1:07PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور، محترمہ نرملا سیتا رمن  نےآج پارلیمنٹ میں مرکزی بجٹ 26-2025پیش کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاری ترقی کا تیسرا انجن ہے جس میں لوگوں میں سرمایہ کاری، معیشت میں سرمایہ کاری اور اختراع میں سرمایہ کاری شامل ہے۔

لوگوں میں سرمایہ کاری کے حصے کے طور پر، مرکزی بجٹ 26-2025 میں سکشم آنگن واڑی اور پوشن 2.0 پروگرام کے تحت غذائی امداد کے لیے لاگت کے اصولوں کو بڑھانے کی تجویز ہے۔ یہ پروگرام پورے ملک میں 8 کروڑ سے زیادہ بچوں، 1 کروڑ حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں، اور  ترقی کےخواہش مند اضلاع اور شمال مشرقی خطوں میں تقریباً 20 لاکھ نوعمر لڑکیوں کو غذائی امداد فراہم کرتا ہے۔

مرکزی وزیر خزانہ نے اپنی بجٹ تقریر میں اگلے 3 سالوں میں تمام ضلع اسپتالوں میں ڈے کیئر کینسر سنٹر قائم کرنے کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ 26-2025 میں 200 مراکز قائم کیے جائیں گے۔ بجٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ اگلے سال میڈیکل کالجوں اور  اسپتالوں میں 10,000 اضافی سیٹیں شامل کی جائیں گی، اگلے 5 سالوں میں 75,000 سیٹوں  کے اضافہ کا ہدف ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ ہندوستان میں میڈیکل ٹورازم اینڈ ہیل کو پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ شراکت داری کے ساتھ صلاحیتوں میں اضافے اور آسان ویزا اصولوں کے ساتھ فروغ دیا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2025-02-01130850CQ5Y.png

 ڈرگس/ ادویات کی درآمد پر ریلیف

مریضوں، خاص طور پر کینسر، نایاب بیماریوں اور دیگر شدید دائمی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو راحت فراہم کرنے کے لیے، مرکزی وزیر خزانہ نے بنیادی کسٹم ڈیوٹی ( بی سی ڈی) سے مکمل طور پر مستثنیٰ ادویات کی فہرست میں 36 زندگی بچانے والے ڈرگس اور ادویات شامل کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

وزیر خزانہ نے 6 زندگی بچانے والی ادویات کو فہرست میں شامل کرنے کی تجویز بھی پیش کی جس میں 5 فیصد رعایتی کسٹم ڈیوٹی لگائی گئی۔ مذکورہ بالا کی تیاری کے لیے دیگر ادویات پر بھی بالترتیب مکمل چھوٹ اور رعایتی ڈیوٹی لاگو ہوگی۔

بجٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ دوا ساز کمپنیوں کے ذریعے چلائے جانے والے مریض امدادی پروگرام کے تحت ڈرگس اور ادویات کو بی سی ڈی سے مکمل طور پر مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، بشرطیکہ یہ ادویات مریضوں کو مفت فراہم کی جائیں۔ بجٹ میں مریضوں سے متعلق 13 نئے امدادی پروگراموں کے ساتھ مزید 37 ادویات شامل کرنے کی تجویز ہے۔

**********

 

UR-5909

(ش ح۔    ع و۔ش ب ن)


(Release ID: 2098459) Visitor Counter : 15