ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مونی اماوسیہ کے موقع پر  عقیدت مندوں ، یاتریوں کی  مانگ کو پورا کرنے کے لئے انڈین ریلوے پریاگ راج اسٹیشن سے  ہمہ وقت 360 ٹرینوں کو چلا رہا ہے، جن میں 190 اسپیشل ٹرینیں، 110 ریگولر ٹرینیں، اور 50-60 میمو ٹرینیں شامل ہیں:  جناب ستیش کمار


ہندوستانی ریلوے مہاکمبھ-2025 کے دوران بزرگوں کی دیکھ بھال، ہجوم کا انتظام، اور یاتریوں کے لیے ایک آرام دہ ہولڈنگ ایریا کا انتظام کر رہا ہے

Posted On: 28 JAN 2025 6:27PM by PIB Delhi

ہندوستانی ریلوے نے پریاگ راج میں جاری مہا کمبھ میلہ میں شرکت کرنے والے لاکھوں عقیدت مندوں کے لیے ہموار اور آسان سفر کو یقینی بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر کوششیں کی ہیں۔ ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور سی ای او جناب ستیش کمار نے میڈیا سے  بات  کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے نے یاتریوں کی بے مثال آمد کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر اقدامات کیے ہیں۔ ان کوششوں کے ایک حصے کے طور پر ہندوستانی ریلوے نے 14 جنوری کو 132 سے 135 خصوصی ٹرینیں چلائیں اور مہا کمبھ- 2025 کے سب سے مبارک دن آنے والے یعنی مونی اماوسیہ کے لیے ٹرین خدمات میں نمایاں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  جناب ستیش کمار نے کہا کہ ریلوے ایک بے مثال آپریشن چلا رہا ہے۔ اس موقع کے لیے 360 ٹرینیں جن میں 190 اسپیشل ٹرینیں  اور تین خصوصی ٹرینیں شامل ہیں۔ عقیدت مندوں کی بڑے پیمانے پر آمد کا انتظام کرنے کے لیے زون شمالی ریوے(این آر) ،شمال مشرقی ریلوے(این ای آر )اور شمال وسطی ریلوے(این سی آر) یہ تاریخی اقدام اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ایک ٹرین ہر چار منٹ پر چلتی ہے، لاکھوں عقیدت مندوں  کو بغیر کسی رکاوٹ کے رابطے اور بلا تعطل سفر فراہم کرے گی۔

انہوں نے  نوٹ  کیا کہ ہندوستانی ریلوے نے مہا کمبھ میلہ- 2025 کو سپورٹ کرنے کے لیے پریاگ راج میں اور اس کے آس پاس 5,000 (پانچ ہزار )کروڑ روپے کا بنیادی ڈھانچہ تیار کیا ہے، جس سے بروقت اپ گریڈ اور صلاحیت میں اضافہ کو یقینی بنایا گیا ہے۔ بنیادی ڈھانچے کی ترقی جیسے کہ نئے روڈ انڈر برجز ( آر یو بی ایس) اور روڈ اوور برجز (آر او بی ایس)، ٹریک کو ڈبل کرنا اور اسٹیشن اپ گریڈ کرنا، جس نے ریل لائنوں کو کم کر کے اس ریکارڈ توڑ ٹرین سروس کو ممکن بنایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا-‘‘ہندوستانی ریلوے نے عقیدت مندوں کے لیے بغیر کسی رکاوٹ کے سفر کو یقینی بنانے کے لیے مسافروں کی سہولیات میں نمایاں بہتری لائی ہے۔ پریاگ راج کے ہر اسٹیشن میں نئے تعمیر شدہ بیت الخلاء کے ساتھ ساتھ پینے کے پانی اور فوڈ کورٹس ہیں۔ ہنگامی صورت حال کی صورت میں فرسٹ ایڈ بوتھ اور طبی  دیکھ بھال  کے کمرے ضروری مدد فراہم کریں گے۔ پریاگ راج جنکشن اور پریاگ راج چھیوکی پریاتری سہولت مرکز عقیدت مندوں کو وہیل چیئر، سامان کی ٹرالی، ہوٹل اور ٹیکسی کی بکنگ، ادویات، بچوں کا دودھ اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کرے گا۔

بھیڑ کے بہتر انتظام کے لیے ریلوے پروٹیکشن فورس(آر پی ایف)  کواہلکاروں کو ریلوے اسٹیشنوں پر تعینات کیا  گیا ہے تاکہ بغیر کسی رکاوٹ کے بورڈنگ اور ڈی بورڈنگ کو یقینی بنایا جا سکے۔ جاری مہا کمبھ میلہ  کے دوران عقیدت مندوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے آر پی ایف کی ایک خصوصی ٹیم کو  ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔ ہموار نقل و حرکت کی سہولت کے لیے کلر کوڈڈ ٹکٹس اور نامزد آشریہ استھا متعارف کرائے گئے ہیں۔ آر پی ایف اہلکار آشریہ استھلوں سے عقیدت مندوں کو لے جاتے ہیں اور ٹرینوں تک پہنچانے  میں ان کی مدد کرتے ہیں۔ پریاگ راج اسٹیشن اور اسٹیشن کے باہر ہولڈنگ ایریاز بنائے گئے ہیں جہاں ایک لاکھ تک لوگوں کے لیے کھانا، پانی اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ طبی ٹیمیں بھی ا ن مقامات پر تعینات ہیں، جو کسی بھی عقیدت مند کو فوری نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے،  وہاں حاضری کے لیے تیار ہیں۔

جناب  کمار نے بتایا کہ مہا کمبھ میلہ - 2025 کے لیے عقیدت مند چوبیس گھنٹے ٹرین کے ذریعے پہنچ رہے ہیں، اور بڑی بھیڑ کو منظم کرنے  اور عقیدت مندوں میاتریوں کی نگرانی اور کم بھیڑ والے علاقوں کی طرف موڑنے کے لیے متعدد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ انہوں نے عقیدت مندوں کی سہولت کے لیے ریاستی حکومت کے غیر معمولی انتظامات کی بھی تعریف و توصیف  کی، جس میں رہائش اور کھانے دونوں کے انتظامات بھی شامل ہیں۔ اتر پردیش حکومت کے ساتھ مربوط کوششوں میں  انڈین  ریلوے نے متعدد ہولڈنگ ایریاز قائم کیے ہیں جہاں یاتری ، عقیدت مند اور مسافر خیموں میں آرام سے انتظار کر سکتے ہیں۔ یہ علاقے کھانے کے انتظامات سے آراستہ ہیں اور کئی زبانوں میں معلومات ڈسپلے کرتے ہیں۔ اس طرح کے سب سے بڑے علاقوں میں سے ایک خسرو باغ ہے، جو پریاگ راج اسٹیشن کے بالکل باہر واقع ہے، جس میں ایک وقت میں  ایک لاکھ مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

 

*****

ش ح۔ ظ ا

UR-5759


(Release ID: 2097114) Visitor Counter : 27