وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

دس کروڑ عقیدت مند، ایک مقدس مقصد


مہا کمبھ کا تجربہ

Posted On: 23 JAN 2025 9:19PM by PIB Delhi

تعارف

مہا کمبھ میلہ بھارت کی عظمت اور روحانی زندگی کی چمک کا ایک زبردست مظہر ہے۔ اس سال پریاگ راج میں مہا کمبھ میلے میں 23 جنوری 2025 تک 10 کروڑ سے زیادہ عقیدت مندوں اور زائرین کے آمد ہوئی ہے۔ صرف مکر سنکرانتی (14 جنوری 2025) کے دن، 3.5 کروڑ عقیدت مندوں نے مقدس ترینوی سنگم میں ڈبکی لگائی، اور مجموعی طور پر مہا کمبھ میلہ 2025 میں 45 کروڑ عقیدت مندوں کی شرکت متوقع ہے۔ 

16 جنوری 2025 کو، 10 ممالک کی نمائندگی کرنے والے 21 رکنی وفد نے بھی سنگم میں ڈبکی لگائی۔ اس وفد میں فجی، فن لینڈ، گیانا، ملیشیا، ماریشس، سنگاپور، جنوبی افریقہ، سری لنکا، ترینیداد و ٹوباگو، اور متحدہ عرب امارات کے نمائندے شامل تھے۔ وفد نے مہا کمبھ کی وراثت اور روحانی اہمیت کا تجربہ کیا۔  وفد کے قیام کے لیے انتظامات ارائل کے ٹینٹ سٹی میں کیے گئے تھے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002XHYY.jpg
 

ریاستی حکومت نے عقیدت مندوں کے اس بڑے ہجوم کا استقبال کرنے اور ان کے انتظامات کے لیے انتہائی باریک بینی سے منصوبہ بندی کی ہے۔ جدید ترین ٹیکنالوجی، بنیادی ڈھانچے میں بہتری، اور پائیدار منصوبہ بندی کے ذریعے کی جانے والی بے مثال تیاریوں کے ساتھ، مہا کمبھ 2025 ایونٹ نے مینجمنٹ اور عالمی ثقافتی تبادلے کے لیے ایک نیا معیار قائم کیاہے۔  مقدس شاہی اشنانوں سے لے کر رنگا رنگ اکھاڑا جلوسوں تک، ڈیجیٹل اختراعات سے لے کر بڑے پیمانے پر پائیداری کے اقدامات تک، مہا کمبھ 2025 ماضی اور مستقبل کے درمیان ایک ہم آہنگ امتزاج کی نمائندگی کرتا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003UPMN.jpg
 

مہا کمبھ کے اہم پرکشش مقامات

پریاگ راج میں منعقدہ مہا کمبھ میلہ 2025 اعتماد، ثقافت، اور جدت کا ایک شاندار امتزاج پیش کرتا ہے۔ اس میلے کا نمایاں مرکز "تیجس پنڈال" ہے، جو 85 فٹ بلند ایک شاندار ڈھانچہ ہے، جسے ایچ اے ایل تیجس فائٹر جیٹ کے نمونے پر تیار کیا گیا ہے۔ مہا کمبھ میلہ اکھاڑوں کے ذریعے بھارت کی شاندار وراثت کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہے، جو روحانی اور جنگی روایات کے امین سمجھے جاتے ہیں۔  اس ایونٹ میں فنکاروں کے لیے اپنے ہنر کے اظہار کا پلیٹ فارم "ایک ضلع، ایک پروڈکٹ" نمائش کے ذریعے فراہم کیا جا رہا ہے، جبکہ کلاگرام ایک جیتا جاگتا عجائب گھر ہے، جہاں بھارتی دستکاری، کھانے اور ثقافت کو پیش کیا جا رہا ہے۔ 

ایک یادگاری ڈرون شو عوام کے دلوں کو مسحور کر رہا ہے، جو افسانوی کہانیوں "پریاگ مہاتمیم" اور "سمدر منتھن" کو پیش کر رہا ہے۔ مزید برآں، ایک ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں شنکر مہادیون، موہت چوہان، کیلاش کھیر اور دیگر معروف فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ یہ پروگرام 24 فروری 2025 تک عقیدت مندوں کے لیے روحانی طور پر شاندار روحانی  ماحول بنا رہا ہے۔ 

اہم اشنان کی تاریخیں اور ان کی اہمیت

مہا کمبھ کا مرکز اس کے مقدس اسنان (شاہی اسنان) ہیں۔ مہا کمبھ 2025 میں آئندہ کے شاہی اسنان درج ذیل ہیں: 


 

تاریخ

اسنان کے مواقع

اہمیت

29 جنوری 2025

مونی اماوسیہ

دوسرا شاہی اسنان))

مونی اماوسیہ ایک انتہائی اہم دن ہے، کیونکہ یہ مانا جاتا ہے کہ اس دن آسمانی صورتِ حال مقدس دریاؤں میں اسنان کے لیے سب سے زیادہ موافق ہوتی ہیں۔ یہ دن ایک عظیم واقعے کی یادگار ہے جب رشبھ دیو، جو پہلے رشیوں میں سے ایک کے طور پر قابل احترام ہیں، نے اپنی طویل مون برت توڑا اور سنگم کے پاک پانیوں میں ڈبکی لگائی۔ اسی وجہ سے، مونی اماوسیہ کمبھ میلے میں عقیدت مندوں کی سب سے بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے، جو اسے روحانی عقیدت اور پاکیزگی کا ایک عظیم دن بناتا ہے۔

3 فروری 2025

بسنت پنچمی

(تیسرا شاہی اسنان)

بسنت پنچمی موسموں کی تبدیلی کی علامت ہے اور ہندو دیومالا میں علم کی دیوی سرسوتی کے آمد کی خوشی میں منائی جاتی ہے۔

12 فروری 2025

ماگھی پورنیما

ماگھی پورنیما گرو برہسپتی کی پوجا سے منسلک ہے اور اس عقیدے کے لیے مشہور ہے کہ ہندو دیوتا گندھرو مقدس سنگم پر آسمان سے نزول فرماتے ہیں۔

26 فروری 2025

مہا شیوراتری

مہا شیوراتری گہری علامت رکھتی ہے کیونکہ یہ کلپ واسیوں کے آخری مقدس اشنان کا دن ہوتا ہے اور یہ دن بھگوان شنکر سے گہرا تعلق رکھتا ہے۔

 

مہا کمبھ 2025 کے لیے بنیادی ڈھانچہ اور انتظامات

حکومتی اداروں نے عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اشتراک کیا ہے، جن میں شامل ہیں: 

  • سیکیورٹی اور ہجوم سے نمٹنے کا بندو بست: جدید نگرانی، ڈرون مانیٹرنگ، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہم آہنگ موجودگی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ سیکیورٹی اقدامات کو مضبوط بنایا گیا ہے، جن میں 50,000 سے زائد پولیس اہلکار (پیرا ملٹری سمیت)، 14,000 ہوم گارڈز، اور 2,750 اے آئی  پر مبنی سی سی ٹی وی کیمرے شامل ہیں۔ مزید برآں، جدید ترین ملٹی ڈیزاسٹر ریسپانس گاڑی بھی تعینات کی گئی ہے تاکہ حفاظتی اور آفات سے نمٹنے کی تیاری کو بہتر بنایا جا سکے۔ 

  • عوامی بنیادی ڈھانچہ: اہم منصوبوں میں 14 نئے فلائی اوورز  ، 9 مستقل گھاٹ  ، 7 نئے بس اسٹیشن،12 کلومیٹر عارضی گھاٹ  شامل ہیں۔ 200 سے زائد سڑکیں نئی تعمیر کی گئی ہیں یا ان کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ 


 

  • نیویگیشن: تقریباً 800 کثیرالسانی سائن بورڈز نصب کیے گئے ہیں تاکہ زائرین کو رہنمائی فراہم کی جا سکے۔ ایک مخصوص ایپ حقیقی وقت میں ہجوم کی کثافت، ہنگامی انتباہات، سمت، اور رہائش کی تفصیلات فراہم کرتی ہے۔ 

  • صحت اور صفائی: صحت کی خدمات میں6,000 بستروں کی گنجائش  ،43 اسپتال   اور لینسیز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 10,200 صفائی کارکن  ،1,800 گنگا سیوادوت میلے کے دوران صفائی کو برقرار رکھنے کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔ 

  • رہائش: مہا کمبھ نگر کو ایک عارضی شہر میں تبدیل کر دیا گیا ہے، جہاں ہزاروں خیمے اور شیلٹرز فراہم کیے گئے ہیں، جن میں سپر ڈیلکس رہائش بھی شامل ہے۔ 

  • آکاش وانی کی کمبھوانی: عقیدت مندوں اور زائرین کو معلومات فراہم کرنے کے لیے آکاش وانی کی کمبھوانی نیوز بلیٹن کو مہا کمبھ نگر میں پبلک ایڈریس سسٹم کے ذریعے براہ راست نشر کیا جا رہا ہے۔ 

  • نئی الیکٹرک بسیں: ایونٹ سے پہلے 10-15 الیکٹرک بسیں تعینات کی گئی ہیں، اور مونی اماوسیہ (29 جنوری 2025) سے پہلے مزید 30 بسیں شامل کی جائیں گی۔ ہر بس 12 میٹر لمبی ہے اور ایک بار چارج ہونے پر 200 کلومیٹر سے زیادہ کا سفر کر سکتی ہے۔ 

  • ڈبل ڈیکر بسیں: دوسرے مرحلے میں، کل 120 الیکٹرک بسیں شامل کی جائیں گی، جن میں 20 ڈبل ڈیکر بسیں اور 9 میٹر اور 12 میٹر کی لمبائی کی 100 بسیں شامل ہیں۔ 

  • ٹرین خدمات میں توسیع: کمبھ میلے کے پیش نظر، ریلوے نے اب 15 دن پہلے ریلوے ٹکٹ بک کرنے کی سہولت متعارف کرائی ہے۔ بھارتی ریلوے نے ایک ٹول فری ہیلپ لائن، مخصوص ویب سائٹ، اور مہا کمبھ میلہ ایپ بھی لانچ کیا ہے، جو نقل و حمل کی معلومات فراہم کرتی ہے۔

مہا کمبھ 2025 میں کھانے کی دستیابی اور حفاظت کو یقینی بنانا

مہا کمبھ میلے میں روزانہ تقریباً 20,000 افراد مفت کھانے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ اتر پردیش حکومت نے مہا کمبھ میں عقیدت مندوں کی سہولت کے لیے 25 ہزار نئے راشن کارڈز جاری کیے ہیں۔ اس بار عقیدت مندوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔35 ہزار سے زیادہ گیس سلنڈر دوبارہ بھروائے گئے ہیں اور 3500 نئے کنکشن بھی جاری کیے گئے ہیں۔ میلے میں روزانہ 5000 گیس سلنڈرز کو ریفل کرنے کا کام جاری ہے۔ کھانے پینے کی اشیاء خاص طور پر اکھاڑوں اور کلپ واسیوں کو فراہم کی جا رہی ہیں۔ 

اتر پردیش حکومت نے پانچ زونز اور 25 سیکٹرز میں سخت فوڈ سیفٹی کے اقدامات بھی نافذ کیے ہیں۔ فوڈ سیفٹی آفیسرز ہوٹلوں، ڈھابوں، اور کھانے کے اسٹالز پر صفائی کے معیار کی نگرانی کر رہے ہیں، جبکہ موبائل فوڈ سیفٹی آن وہیلز لیبارٹریاں موقع پر کھانے کی اشیاء کے ٹیسٹ کر رہی ہیں تاکہ ملاوٹ کو روکا جا سکے۔  10 موبائل فوڈ لیبارٹریاں اس بات کو یقینی بنا رہی ہیں کہ مہا کمبھ میں تقسیم یا فروخت ہونے والا ہر کھانا صاف ستھرا اور کھانے کے لائق ہو۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004K5IV.jpg
 

اختتام

مہا کمبھ 2025 نے شرکت، بنیادی ڈھانچے اور عالمی توجہ کے لحاظ سے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ 10 کروڑ زائرین کے ساتھ، اس ایونٹ نے نہ صرف اپنے مذہبی اہمیت کو دوبارہ ثابت کیا ہے بلکہ بھارت کی اس صلاحیت کو بھی اجاگر کیا ہے کہ وہ ایک بڑے ایونٹ کو بے مثال منصوبہ بندی اور عمل درآمد کے ساتھ کامیابی کے ساتھ منعقد کر سکتا ہے۔ جیسے جیسے مقدس پانی میں ڈبکی لگانے کے لئے لاکھوں لوگ آرہے ہیں، مہا کمبھ اعتقاد، اتحاد اور ثقافتی عظمت کا ایک روشن مینار بن کر ابھررہا ہے۔ 


 مزید معلومات کے لیے، براہ کرم یہاں ملاحظہ کریں:

https://pib.gov.in/EventDetail.aspx?ID=1197&reg=3&lang=1

 

حوالہ جات

اطلاعات اور عوامی تعلقات کا محکمہ (ڈی پی آئی آر) اترپردیش حکومت

https://mahakumbhmediaregistration.in/

https://www.instagram.com/p/DEWqEeAooMM/?igsh=MXkwc2NvcG13ZmhpZA

https://indianculture.gov.in/intangible-cultural-heritage/social-practices-rituals-and-festive-events/kumbh-mela-0

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2094051

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2094267

https://pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=2088675

https://x.com/MahaKumbh_2025

https://www.instagram.com/mib_india/p/DFFHJ6eJNXv/?img_index=1

https://x.com/MahaKumbh_2025/status/1882236306392060159/photo/1

https://www.instagram.com/p/DFIQm64yOrD/?igsh=anR5ZHJhdDRuOTB0

پی ڈی ایف دیکھنے کےلئے یہاں کلک کریں:

******

ش ح۔ع ح۔ م ق ا۔

U NO:5576


(Release ID: 2095749) Visitor Counter : 99