جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
ایم این آر اینے 800 خصوصی مہمانوں کو یوم جمہوریہ پریڈ 2025 دیکھنے کے لیے مدعو کیا
خصوصی مہمان مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشیسے ملاقات کریں گے
Posted On:
23 JAN 2025 12:00PM by PIB Delhi
نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت(ایم این آر ای)26 جنوری کو نئی دہلی میں یوم جمہوریہ پریڈ کے موقع پر ملک بھر سے 800 خصوصی مہمانوں کی میزبانی کرے گی۔ یہ اقدامایم این آر ای کی قابل تجدید توانائی کی اہم اسکیموں اور ہندوستان کی پائیدار توانائی کی منتقلی میں ان کے تعاون سے وابستہ افراد اور گروپوں کی حصولیابیوں کا جشن منانے کے لیے کیا گیا ہے۔
مدعوین میں پی ایم سوریا گھر یوجنا کے مستفید افراد، قابل تجدید توانائی کے کارکنان اور پی ایم کسوُم اسکیم میں شریک افراد شامل ہیں۔ ان کی موجودگی وزارت کی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ شہریوں کو بااختیار بنانے اور ملک بھر میں صاف توانائی کے حل کو فروغ دینے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
دورے کے دوران خصوصی مہمانوں کی ملاقات نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب پرلاد جوشی، سیکرٹری محترمہ ندھی کھیرے اورایم این آر ای کے دیگر سینئر عہدیداران سے ہوگی۔ایم این آر ای نے پی ایم سنگرہالے اور نیشنل وار میموریل کے دورے کا بھی اہتمام کیا ہے۔
ہر مہمانایم این آر ایکی قابل تجدید توانائی کے اقدامات کے ذریعے بااختیار بنانے اور پائیدار ترقی کی ایک کہانی کی نمائندگی کرتا ہے۔ وزارت نے شرکاء کے لیے ایک یادگار اور آرام دہ تجربہ کو یقینی بنانے کے لیے رہائش اور لاجسٹک سہولتوں کابندوبست کیا ہے۔
ان افراد کو یوم جمہوریہ پریڈ دیکھنے کے لیے مدعو کر کے، ایم این آر ایہندوستان کے سبز اور پائیدار مستقبل کی طرف سفر میں اہم کردار ادا کرنے والے شہریوں کی کامیابیوں کو تسلیم کرنے کے اپنے عزم کی تجدید کرتی ہے۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U:5531)
(Release ID: 2095379)
Visitor Counter : 20