وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے نیتا جی سبھاس چندر بوس کو خراج عقیدت پیش کیا

Posted On: 23 JAN 2025 8:53AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج  پراکرم دیوس کے موقع پرنیتا جی سبھاش چندر بوس کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیتا جی کی بھارت کی آزادی کی تحریک میں خدمات بے مثال ہیں اور وہ جرات اور عزم کی علامت تھے۔

ایکس پر ایک الگ پوسٹ میں، انہوں نے کہا:

’’آج پراکرم دیوس کے موقع پر، میں نیتا جی سبھاش چندر بوس کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ بھارت کی آزادی کی تحریک میں ان کی خدمات بے مثال ہیں۔ وہ جرات اور عزم کی علامت تھے۔ ان کا وژن ہمیں بھارت کو ان کے خوابوں کے مطابق تحریک دیتا رہےگا۔‘‘

’’آج صبح تقریباً 11:25 بجے، میں پراکرم دیوس کے پروگرام میں اپنا پیغام پیش کروں گا۔  یہ دن ہماری آنے والی نسلوں کو چیلنجزکا سامنا کرنے  اورجرات سے کام لینے کی تحریک دے، جیسا کہ سبھاش بابو نے کیا۔‘‘

************

ش ح ۔   ف ا  ۔  م  ص

 (U:5522  )


(Release ID: 2095328) Visitor Counter : 22