محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ای پی ایف ایگزیکٹو کمیٹی کی 111ویں میٹنگ میں رکن سے جڑی خدمات میں اہم اصلاحات اور بہتریوں پر زور


پینشن کے عمل میں ترقی، تنازعہ حل کرنے کے متبادل طریقۂ کار اور شکایات کے ازالے کے اقدامات پر اہم فیصلے

Posted On: 19 JAN 2025 1:13PM by PIB Delhi

ایمپلائیز پروویڈنٹ فنڈ (ای پی ایف) کے مرکزی بورڈ آف ٹرسٹیز کی 111ویں ایگزیکٹو کمیٹی (ای سی) کی میٹنگ کی صدارت محنت و روزگار کی وزارت میں سکریٹری محترمہ سُمیتا ڈوائرا نے 18 جنوری 2025 کو ای پی ایف او ہیڈ آفس، نئی دہلی میں کی۔  ای پی ایف او کے سی پی ایف سی جناب رمیش کرشن مورتی ، محنت و روزگار کی وزارت کے عہدیداروں، آجرنمائندوں اور ملازمین کے نمائندگان نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی۔

میٹنگ میں کئی اہم ایجنڈا نکات پر بات چیت کی گئی، جن میں (i) سنٹرلائزڈ آئی ٹی اینیبلڈ سسٹم 2.01 (سی آئی ٹی ای ایس) کا نفاذ، (ii) زیادہ اجرتوں پر پینشن کی صورتحال، (iii)  متبادل تنازعہ حل (اے ڈی آر) کے طریقہ کار کی تجویز، (iv) ای پی ایف او کے فیلڈ دفاتر کو انتظامی اور مالی اختیارات کی تفویض، (v) شکایات کے ازالے کے طریقہ کار کا جائزہ، (vi) کمشنر کیڈر میں عہدوں کی دوبارہ تقسیم، اور (vii) دیگر انسانی وسائل کے معاملات شامل ہیں۔

بات چیت میں شامل امور:

  • سی آئی ٹی ای ایس2.01 کا نفاذ: کمیٹی نے سی آئی ٹی ای ایس 2.01 کے نفاذ میں پیشرفت کو تسلیم کیا اور ڈیٹا یکجا کرنے کے اس بڑے عمل کا ذکر کیا جو موجودہ ڈیٹا بیسز کو یکجا کرے گا، تمام رکن اکاؤنٹس کے لیے یو اے این پر مبنی لیجر کو فعال کرے گا اور اس طرح فنڈز تک تیز تر رسائی اور دعووں کی پروسیسنگ میں سہولت فراہم کرے گا۔ سی پی پی ایس (مرکزی پینشن ادائیگی نظام) کے کامیاب آغاز کا جائزہ لیا گیا، جس کا مقصد پینشن کے عمل کو بہتر بنانا تھا، اور اس سے 68 لاکھ پینشن یافتگان کو فائدہ پہنچا، تاکہ پینشن کی بروقت اور درست ادائیگی کو یقینی بنایا جا سکے۔
  • متبادل تنازعہ حل: (اے ڈی آر) کمیٹی نےاے ڈی آر  کے طریقہ کار کو اپنانے کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا جس کا مقصد مقدمات کے بوجھ کو کم کرنا اور متعلقہ تاخیرات کو دور کرنا ہے، تاکہ صنعتی ٹریبونلز میں زیر التواء تنازعات، خاص طور پر ای پی ایف اور ایم پی  ایکٹ 1952 کے تحت نقصانات سے متعلق تنازعات کو جلد اور دوستانہ طریقے سے حل کیا جا سکے۔ یہ طریقہ کار متعلقہ افراد کو تیز تر سوشل سیکیورٹی فراہم کرے گا، وسائل کی بچت کرے گا اور فریقین کے درمیان اعتماد بڑھائے گا۔
  • زیادہ اجرتوں پر پینشن: کمیٹی کو پچھلے مہینے میں ایک لاکھ سے زائد زیر التواء درخواستوں کی جلد از جلد جانچ پڑتال اور 21,000 مطالباتی خطوط کی اجرائی کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ فیلڈ دفاتر کی باقاعدہ نگرانی اور وضاحتوں کے اجراء کے ذریعے کیسز کی تصفیہ کی شرح میں تقریباً 58,000 کا اضافہ ہوا ہے۔ کمیٹی نے آجرین کے ساتھ باقاعدہ ویڈیو کانفرنسز منعقد کرنے کی سفارش کی تاکہ واپسی والے کیسز میں اصلاحات کو تیز کیا جا سکے اور ان کے مشترکہ اختیارات کو 31 جنوری 2025 تک پیش کیا جا سکے۔ ہدایت دی گئی کہ موجودہ مالی سال کے آخر تک منظور شدہ فریم ورک کے تحت زیادہ سے زیادہ کام مکمل کیا جائے۔ پی ایس یوز سے متعلق بڑے معاملات کو بھی تیز کرنے کی ہدایت دی گئی۔
  • شکایات کا ازالہ: ای سی نے شکایات کے ازالے کے عمل میں بہتری کے لیے منصوبہ کا جائزہ لیا تاکہ خدمات کی فراہمی کو بہتر بنایا جا سکے، طریقہ کار کو منظم کیا جا سکے اور رکن کی مشکلات کو کم کیا جا سکے۔ ای پی ایف او میں بار بار شکایات کا تجزیہ کرنے کے بعد عام مسائل کی شناخت اور ان کی درجہ بندی کی گئی۔ اصلاحی عمل کا مقصد ان مسائل کی جڑ تک پہنچنا اور ان مسائل کو نظامی بہتریوں کے ذریعے حل کرنا ہے۔ اس سلسلے میں ای پی ایف او نے اس ہفتے پہلے ہی دو ہدایات جاری کیں جن میں: (i) رکن پروفائل کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے آن لائن عمل کو آسان بنانا، اور (ii) پی ایف منتقلی کے عمل کو آسان بنانا، شامل ہیں۔

بات چیت اور فیصلےای پی ایف او  کے نظاموں پر ایک تبدیلی کا اثر ڈال رہے ہیں، جس سے بہتر کارکردگی اور کم تاخیرات کے ساتھ اراکین اور پینشنروں دونوں کا اطمینان بڑھے ہو گا۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-5386


(Release ID: 2094295) Visitor Counter : 31