صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
ہندوستانی شماریاتی سروس کے پروبیشنرز ( عارضی ملازمین ) نے صدر جمہوریہسے ملاقات کی
Posted On:
14 JAN 2025 12:59PM by PIB Delhi
ہندوستانی شماریاتی سروس (آئی ایس ایس) کے پروبیشنرز (2024 بیچ) کے ایک گروپ نے آج (14 جنوری 2025) راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند شریمتی دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔
پروبیشنرز سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ شماریاتی ذرائع اور مقداری تکنیک پالیسی فیصلوں کے لیے تجرباتی بنیاد فراہم کرتے ہوئے موثر حکمرانی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ حکومتیں صحت، تعلیم، آبادی کے حجم اور روزگار کے اعداد و شمار جمع کرنے کے لیے قومی شماریاتی نظام پر انحصار کرتی ہیں، جو کہ پالیسی سازی کی بنیاد بنتی ہیں۔ شماریاتی تجزیہ گورننس میں شفافیت اور جوابدہی لانے کا ایک ذریعہ ہے۔ شماریات نہ صرف موثر حکمرانی کی ریڑھ کی ہڈی ہے بلکہ سماجی و اقتصادی ترقی کا ایک ذریعہ بھی ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ حکومت کو پالیسیوں کی تشکیل، نفاذ اور نگرانی کے ساتھ ساتھ پالیسی پر نظرثانی اور اثرات کی تشخیص کے لیے ڈیٹا کی ضرورت پڑتی ہے۔ شہریوں کو سرکاری اسکیموں اور پروگراموں کی غیر جانبدارانہ تفہیم اور تشخیص کے لیے ڈیٹا کی ضرورت ہوتی ہے۔ آئی ایس ایس افسران کی ملازمت کے لیے شماریاتی طریقوں میں اعلیٰ مہارت کی ضرورت ہوتی ہے، جسے وہ ملک کے ڈیٹا اور معلومات کی ضروریات کو حل کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔ انہوں نے آئی ایس ایس افسران پر زور دیا کہ وہ ڈیٹا اکٹھا کرتے ہوئے عام لوگوں خصوصاً غریب اور پسماندہ افراد کی ضروریات کے تئیں حساس رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر وہ ڈیٹا جو وہ جمع کرتے ہیں، اس پر کارروائی کی جائے گی، تجزیہ کیا جائے گا اور بالآخر لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے اور ان کے خوابوں کی تکمیل میں ان کی مدد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ جیسے ہی ہندوستان جامع اور پائیدار ترقی کے حصول کی طرف بڑھ رہا ہے، شماریاتی تحقیق ماحولیاتی اثرات اور موسمیاتی تبدیلیوں کی نگرانی میں بڑاکردار ادا کرے گی۔ توانائی کی کھپت اور کاربن کے اخراج سے متعلق اشارے کو ٹریک کرنے کے لیے آئی ایس ایس افسران کے ذریعے کی گئی تحقیق، ہندوستان کو پائیدار ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے ڈیٹا پر مبنی حکمت عملی بنانے کے قابل بنا سکتی ہے۔ یہ حکمت عملی اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف ( ایس ڈی جیز)کو پورا کرنے میں ہندوستان کی مزید مدد کرے گی۔
صدر جمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں-Please click here to see the President's Speech-
**********
ش ح۔ اک۔ س ع س
U NO 5198
(Release ID: 2092780)
Visitor Counter : 20