وزیراعظم کا دفتر
ہمارے سابق فوجی ہیرو ہیں اور حب الوطنی کی زندہ علامتیں ہیں: وزیر اعظم
Posted On:
14 JAN 2025 1:21PM by PIB Delhi
ہماری قوم کی حفاظت کے لیے اپنی زندگیاں وقف کرنے والی بہادر خواتین اور مردوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے آج مسلح افواج کے سابق فوجیوں کے دن کے موقع پر تبصرہ کیا کہ ہمارے سابق فوجی ہیرو اور حب الوطنی کی زندہ علامتیں ہیں ۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں انھوں نے لکھا:
مسلح افواج کے سابق فوجیوں کے دن پر، ہم ان بہادر خواتین اور مردوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے ملک کی حفاظت کے لیے اپنی زندگیاں وقف کر دیں۔ ان کی قربانیاں، حوصلے اور فرض کے لیے غیر متزلزل عزم مثالی ہیں ۔ ہمارے سابق فوجی ہیرو اور حب الوطنی کی زندہ علامتیں ہیں۔ ہماری حکومت ایسی ہے جس نے ہمیشہ سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا ہے اور ہم آنے والے وقتوں میں بھی ایسا کرتے رہیں گے۔
******
ش ح۔ اک۔ س ع س
U NO 5199
(Release ID: 2092764)
Visitor Counter : 21
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam