وزیراعظم کا دفتر
ہماری حکومت عقیدتمندوں کے لئے زیارت کے بہتر احساس کو یقینی بنانے کے تئیں پرعزم ہے: وزیر اعظم
Posted On:
13 JAN 2025 6:17PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اس حج معاہدہ 2025 کا خیر مقدم کیا ہے، جس پر سعودی عرب کے حج و عمرہ کے وزیرعزت مآب توفیق بن فوزان الربیعہ نے دستخط کئے ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ یہ معاہدہ ہندوستان کے عازمین حج کے لئے بہت اچھی خبر ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ‘‘ہماری حکومت عقیدت مندوں کے لئے بہترسفر حج کو یقینی بنانے کے تئیں پرعزم ہے’’۔
مرکزی وزیر کرن رجیجو کی طرف سے ایکس پر کئے گئے ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے پوسٹ کیا:
‘‘میں اس معاہدہ کا خیرمقدم کرتا ہوں، جو ہندوستان کےعازمین حج کے لئے بہت اچھی خبر ہے۔ ہماری حکومت عقیدت مندوں کے لئے زیارت کے بہتر احساس کو یقینی بنانے کے تئیں پرعزم ہے۔’’
ش ح۔ ک ا۔ ع د
U NO 5169
(Release ID: 2092588)
Visitor Counter : 33