وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

نمامی گنگے مشن کے تحت صفائی کے خصوصی اقدامات نے مہاکُمبھ 2025 میں صفائی کی نئی تعریف پیش کی


عقیدت مندوں کی راحت اور صفائی کو بڑھانے کے لیے 20,000 کمیونٹی پیشاب خانے اور 37.75 لاکھ لائنر بیگز کے ساتھ ساتھ ماحول دوست صفائی ستھرائی کے لیے 28,000 سے زیادہ بیت الخلاء تیارکیے گئے ہیں

Posted On: 10 JAN 2025 4:41PM by PIB Delhi

صاف گنگا قومی مشن کے تحت مہاکمبھ 2025 کے لیے152.37 کروڑ روپے کی لاگت سے صفائی کے انتظام کے خصوصی اقدامات نافذ کیے جا رہے ہیں۔یہ اقدامات جدید ٹیکنالوجی کو روایتی طریقوں کے ساتھ جوڑتے ہیں، تاکہ ایونٹ کے لیے صاف ستھرا اور پائیدار ماحول کو یقینی بنایا جاسکے۔

مہاکمبھ 2025 کے انعقاد کے لیےگنگا کی پاکیزگی کو برقرار رکھتے ہوئے، فضلہ کا مؤثر انتظام اور پلاسٹک سے پاک زون بنانا اولین ترجیحات ہیں۔ اس تقریب کو ماحولیاتی ذمہ داری کے لیے ایک معیار کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، جس میں پورے میلے والے علاقے میں صفائی کو برقرار رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔

28,000 سے زیادہ بیت الخلاء بشمول 12,000 فائبر رین فورسڈ پلاسٹک (ایف آر پی)بیت الخلاء جو سیپٹک ٹینکوں سے لیس ہیں اور 16,100 پہلے سے تیار شدہ اسٹیل کے بیت الخلاء، جن میں سوک پِٹس(سوکھنے والے) گڑھے ہیں، میلے کے میدانوں میں نصب کیے گئے ہیں۔ ان بیت الخلاء کا مقصد صفائی کو یقینی بناتے ہوئے ماحول دوست نقطہ نظر کو فروغ دینا ہے۔اس کے علاوہ 20,000 کمیونٹی پیشاب خانے قائم کیے گئے ہیں، تاکہ ماحول دوست طریقوں کو فروغ دیتے ہوئے عقیدت مندوں کے لیے ایک آرام دہ اور حفظان صحت کے تجربے کو یقینی بنایا جا سکے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011PWL.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002S6K6.jpg

 

تقریب کے علاقے میں کچرے کے مؤثر انتظام کو یقینی بنانے کے لیے 20,000کوڑے دان نصب کیے گئے ہیں، تاکہ اس کے دوبارہ استعمال اور ری سائیکلنگ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ماخذ پر کچرے کو الگ کرنے میں مدد ملے۔ کچرے کو جمع کرنے اور ٹھکانے لگانے کو مزید ہموار کرنے کے لیے37.75 لاکھ لائنر بیگ فراہم کیے گئے ہیں۔ یہ اچھی طرح سے منظم ویسٹ مینجمنٹ سسٹم ایونٹ کے علاقے کو صاف ستھرا اور ماحول دوست رکھے گا۔ مہاکمبھ 2025 کے لیے جو حکمت عملی اختیار کی گئی ہے، وہ نہ صرف صفائی کے لیے اعلیٰ معیار قائم کرے گی، بلکہ ماحولیاتی پائیداری کے لیے ملک کے عزم کو بھی ظاہر کرے گی۔

مہاکمبھ2025 صرف ایک مذہبی تقریب نہیں ہے، بلکہ ماحولیاتی تحفظ اور صفائی کی ایک ماڈل مثال ہے۔ یہ گنگا کی پاکیزگی کو برقرار رکھنے، کچرے کے پائیدار انتظام اور پلاسٹک سے پاک زون بنانے کے لیے حکومت کی کوششوں کو اُجاگر کرتا ہے۔ اس مقدس تقریب کے ذریعے معاشرے میں صفائی اور ماحولیاتی تحفظ کے بارے میں بیداری پیدا کی جائے گی۔ مہاکمبھ2025 کے لیے صفائی کی یہ پہل نہ صرف موجودہ نسل کو، بلکہ آنے والی نسلوں کو بھی حوصلہ بخشے گی۔

********

ش ح۔ا ک۔ن ع

U-5072


(Release ID: 2091826) Visitor Counter : 19